احترام محبت epi 12

129 9 101
                                    

حور بھی اپنی مما کے ساتھ گیگا مال آئی ہوئی تھی ۔ آج شام کو اسنے ابراہیم مینشن جانا تھا کیوں کہ دعا نے اسے بہت زیادہ اصرار کیا تھا علشبہ کی برتھڈے پارٹی میں آنے کے لیے اور حور کے لاکھ بہانوں کے بعد بھی جب دعا نے ناراض ہو کر فون ہی بند کر دیا تو حور نے ناچار خامی بھر لی ۔اور اسے فون کر کے اپنے  آنے کی اطلاع بھی دے دی جس سے دعا کی تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا ،حور فون پر بھی اسکی خوشی کا اظہار محسوس کر رہی تھی کیونکہ پہلے کبھی وہ  دعا کے گھر نہیں گئی تھی ۔وہ  کب سے علشبہ کے لیے گفٹ دیکھ رہی تھی مگر اسے کوئی گفٹ بھی پسند نہیں آ رہا تھا ۔

"بیٹا کچھ لیا آپ نے "
"نہیں نہ مما کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ علشبہ کو کیا گفٹ پسند آئے گا اسی کے مطابق ہی کچھ ہونا چاہیے نہ
چلیے اوپر فرسٹ فلور پر چلتے ہیں وہاں پر ایک برینڈ ہے کپڑوں کا آغا نور کے نام سے مشہور ہے۔"

حور یہ کہ کر اپنی مما کا ہاتھ پکڑے اوپر کی جانب بڑھ گئی۔

جبرائیل کا گھر سے فون تھا جس پر وہ فون سننے مال سے باہر چلا گیا تھا اور عالیان اور ریحان  ابھی تک علشبہ کے لیے کوئی گفٹ نہیں لے پائے تھے اور ایسا ہمیشہ سے ہوتا آ رہا تھا جب بھی کسی لڑکی کی بڑتھڈے آتی ان لڑکوں کو آخری دن ہی گفٹ لینے کا خیال آتا تھا اور پھر وہ سب افراتفری میں مال کی طرف دوڑ لگاتے جبرائیل نے ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے ہی گفٹ لے کر پیک بھی کروا لیا تھا اور ابھی ریحان اور عالیان کی کوشش جاری تھی ۔

"مما بہت نام سنا ہے اس برینڈ کا ،کبھی میں نے یہاں سے کپڑے نہیں لیے چلیے آج دیکھتے ہیں،کیسی ورائٹی ہے انکی "
حور اپنی مما کو بتاتے ہوئے ساتھ آغا نور برینڈ کی طرف ہاتھ سے اشارہ بھی کر رہی تھی ۔
اب وہ وہاں پہنچ کر مختلف ڈریسس دیکھ رہیں تھیں۔
"ہائے ماما یہ کپڑے تو سارے ہی بہت پیارے ہیں،سمجھ نہیں آ رہی کون سا لوں"

"بیٹا جو زیادہ اچھا لگ رہا ہے وہ لے لو بلکہ ایک کام کروں دو تین سوٹ لے لو جو زیادہ اچھے لگ رہے ہیں کیونکہ گھر جا کر پھر آپ کہو گی
ہائے مما وہ پنک کلر والی فراک کتنی پیاری تھی علشںبہ پر کتنا سوٹ کرتی ،یا ہائے مما مجھے اس گولڈن لنن سوٹ کو لے لینا چائیے تھا"

حور اپنی مما کی ایکٹنگ پر کھلکھلائ ،کیونکہ وہ ہمیشہ ایسے ہی کرتی تھی ۔

"ارے مما وہ دیکھیے وہ ڈارک بلیو کالر کی گھیرے والی فراک کتنی پیاری ہے نہ وہ آیئے دیکھتے ہیں"
حور نے بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے کہا اور اس سوٹ کی طرف بڑھ گئی،اسکی مما بھی مسکراتے اسکے پیچھے چلی گئیں۔

"عالی تو نے کیا لیا ہے گڑیا کے لیے ۔
ریحان آگے پیچھے مختلف نوعیت کی چیزوں کو دیکھتے اس سے مخاطب ہوا
"ابھی تک میں نے کچھ نہیں لیا ہے بھائی"
عالی نے بیزار ہوتے ہوئے کچھ نہیں پر خاصا زور دیا جیسے واقع کچھ نہیں اصل میں کسی چیز کا نام ہو
اسکے انداز پر ریحان کا قہقہہ بلند ہوا۔
جبکہ عالیان برے برے منہ بناتا ابھی فرسٹ فلور کی طرف بڑھ گیا ۔

 Ahtraam Muhabat By Mehar ChaudhryМесто, где живут истории. Откройте их для себя