لڈو قسط ١

18 3 3
                                    

آپ صافیہ عالم کو انسٹاگرام پر فالو کر سکتے ہیں۔

@Saafia_alam))
(@alyuunofficial)
Alyun by Saafia Alam

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انتساب! 

میری دنیا، میرے ہمدرد بھانجوں کے نام
جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مجھے سہارا دیا
میرے مرحوم نانا محمد نور عالم کے نام
جن کی باکمال شخصیت نے میری زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے، جنہوں نے مجھے دنیا میں رہنے کا سلیقہ سکھایا،
اور ہر اس شخص کے نام جس نے میری زندگی کو نور سے بھر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیش لفظ

لڈو ۔۔۔۔
یہ کہانی میرے دل کے بہت قریب  ہے۔ جب یہ عنوان میرے ذہن میں آیا تو سوچا کیوں نہ کرداروں کو بھی لڈو کے چار حصوں کی طرح پاکستان کے چار صوبوں سے جوڑ دیا جائے۔ اور یہ چار کردار لڈو کی گوٹیوں کی طرح ہوں گے جو کہانی کو ایک دلچسپ انجام تک پہنچائیں گے۔

اس کہانی کو لکھتے لکھتے مجھے کرداروں سے بےحد لگاؤ ہو گیا۔ وہ ہیں ہی ایسے کہ آپ ان سے پیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ کیونکہ وہ محض  کردار نہیں، بلکہ  ہماری زندگی کی چھپی حقیقتوں کا عکس ہیں۔شروع میں میرے ذہن میں ذرا مختلف خاکہ تھا لیکن لکھتے لکھتے کہانی میں تبدیلی آتی گئی۔ مرکزی کردار تو ویسے ہی رہے لیکن کچھ نئے کردار بھی آہستہ آہستہ کہانی کا اہم حصہ بنتے گئے، خصوصاً عمران۔ کہانی نے خود ہی مجھے خود کو لکھنے پر مجبور کیا۔

 کرداروں سے جڑے واقعات ہماری زندگی سے کافی متعلقہ ہیں۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں ضیا جیسے بن ماں باپ کے بچے پڑھائی کرنے کی عمر میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اور بدقسمتی سے ہم ایسے معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں ایسے بچوں کی سرپرستی کی بجائے انہیں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ کوئی نہیں سوچتا کہ ان معصوم بچوں کے دلوں پر کیا گزرتی ہو گی جو اپنا درد کسی سے بانٹ نہیں سکتے، جنہیں اس دنیا میں سننے والا کوئی نہیں۔ یہ کہانی محض ان بچوں کی نہیں بلکہ نور جیسی لڑکیوں کی بھی ہے جو اپنے خوابوں کو دفن کر کے زندگی گزار رہی ہیں۔ اور یہ کہانی ہر اس شخص کے لیے ہے جو غربت اور امیری کی دلدل میں پھنسا ہے اور کسی نہ کسی آزمائش میں مبتلا ہے۔
 ہم اکثر چھوٹی سی آزمائش آن پڑنے پر شکوہ کرنے لگتے ہیں، ذرا ذرا سی پریشانی پر خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ چھوٹی چھوٹی مشکلات ہی ہمیں بڑی بڑی آزمائشوں کے لیے تیار کرتی ہیں۔ یہ قصہ ظالم اور مظلوم کا ہے۔ یہ داستان آزمائش میں شکر اور دکھ میں صبر کرنے والوں کی ہے۔ غرض کہ یہ ہم سب کی کہانی ہے، جو کہیں نہ کہیں زندگی میں مشقتوں اور آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں اور اکثر ان مسائل میں بری طرح الجھ جاتے ہیں۔

یہ لڈو نہیں تو اور کیا ہے؟ کبھی سوچا ہے یہ زندگی بھی لڈو ہی ہے؟ جہاں ہم کھلاڑی ہیں اور سماجی مسائل ڈائس کی طرح ہماری زندگی کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں۔  

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Feb 15 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

LudoWhere stories live. Discover now