سرخ خلیہ کی باتیں !

85 8 9
                                    

بچو! میں آپ کے خون میں دوڑنے والا ایک سرخ خلیہ(RBC) ہوں ، میری وجہ سے ہی آپ کے خون کا رنگ سرخ نظر آتا ہے۔

میرے اور آپ کے رب نے مجھے آپ کی خدمت کا کام سپردِ کر رکھا ہے۔ ہم آپ کے لئے اتنا ضروری کام کر رہے ہیں کہ اگر ہم کو آپ کے جسم میں نہ دوڑایا جاتا تو آپ زندہ نہیں رہ سکتے ، میں اکیلا لاکھوں جواہر atoms اور ان کے مرکب سالموں molecules سے ملکر بنایا گیا...

Ups! Ten obraz nie jest zgodny z naszymi wytycznymi. Aby kontynuować, spróbuj go usunąć lub użyć innego.

میرے اور آپ کے رب نے مجھے آپ کی خدمت کا کام سپردِ کر رکھا ہے۔ ہم آپ کے لئے اتنا ضروری کام کر رہے ہیں کہ اگر ہم کو آپ کے جسم میں نہ دوڑایا جاتا تو آپ زندہ نہیں رہ سکتے ، میں اکیلا لاکھوں جواہر atoms اور ان کے مرکب سالموں molecules سے ملکر بنایا گیا ہوں۔

ہمارے رب نے ہم کو جو کام سونپا ہے اس کو انجام دینے کے لئے سب صلاحیتیں اسی نے ہم کو عطا کی ہیں۔ میری زندگی نہایت مختصر ہے پھر میرے بھائی لوگ اس کام کو سنبھال لیتے ہیں ، ہم ہڈیوں کے گودے میں پیدا ہوکر خون میں شامل ہوتے ہیں۔

ہمارے کام بہت اہم اور ضروری ہیں ،یہاں ہم سےمراد خوناب plasma سمیت خون میں موجود میرے سب ساتھی ہیں، آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ اربہا ارب خلیوں cells سے ملکر بنے ہیں ، اور ہر خلیہ cell زندہ ہے ، اور ظاہر ہے کہ زندہ رہنے کے لئے ان سب کو غذا،پانی اور ہوا کی ضرورت پڑتی ہے ، بس ہمارا کام یہی ہے کہ ہم رب اعلیٰ کے حکم سے آپ کے بدن کے ہر خلیے کو زندہ رہنے کے لئے ساری ضروریات پہنچاتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم آپ کےسب خلیوں کا فضلاء بھی صاف کر تے ہیں ۔

سرخ خلیے اکیلے ہر کام نہیں کر سکتے۔اس کام میں ہمارے ساتھ کئی ساتھی شریک ہیں، ہم سرخ خلیے RBC تو صرف آکسیجن پھیپھڑوں سے لے کر جسم کے ہر خلیے تک پہنچاتے ہیں اور واپسی میں ان کو کاربن ڈائی آکسائیڈ کےکچھ حصہ سے نجات دلواتے ہیں، مگر مکمل نجات دلانے کے لئے ہم کو خونآب( پلازمہ) سے  مدد لینی بڑتی ہے۔

ہمارے دیگر ساتھیوں میں سفید خلیوں WBC کی کئی اقسام ہیں۔ایک قسم حملہ آور جراثیم اور بیکٹیریا کواپنے زہر سے بے ہوش کرتی ہے یا مار دیتی ہے ، ان میں لمبی حیات والے لمفی leucocyte ایسے بھی ہیں جو لمفی نوڈ میں بیٹھے یہ یاد رکھتے ہیں کہ کس کے لئے کیا زہر بنانا ہے اگر وہ پھر حملہ آور ہو جائیں تو وہی زہر بنا کر ان کا استقبال کرتے ہیں اور ان کو آگے بڑھے نہیں دیتے ۔ پھر دوسرے اکال phagocytes ہیں جو ان کو کھاجاتے ہیں۔

ان کے علاوہ ہمارے ساتھ پیدا ہونے والےبہت چھوٹے' پلیٹ لیٹس' ہوتے ہیں جو زخم لگ جائے اور خون بہنے لگے تو اس کو روکتے ہیں،اور باہر سے آنے والے جراثیم اور بیکٹیریا کی آمد کا راستہ بند کرتےہیں،زخم بڑا ہو اور 'پلیٹ لیٹس' اس کو اکیلے روک نہ سکے تو وہ سرخ خلیوں کی مدد لیتے ہیں۔

سرخ خلیے کی باتیں -1Opowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz