پیاسا دریا

11 0 0
                                    


پیاسا دریا...
جو گھر کے بڑے ہوتے ہیں یا یوں کہا جائے دل کے بڑے ہوتے ہیں... کیا ان کے جذبات یا احساسات نہیں ہوتے؟
دھک..
کسی کو ہمت چاہیئے تو ہم حاضر، کسی کو حوصلہ چاہیئے تو ہم حاضر...
کیوں بھئ؟
ہم دل نہیں رکھتے یا ہمارا کوئی حق نہیں ہے کہ کوئی ہمیں بھی اہم ہونے کا احساس دلائے؟
ہر بار یہ کیوں سننے کو ملتا ہے اوئے...
اوئے خاموش، رونا نہیں ہے...
اشش!!!
تم جیسا بھلا مضبوط اعصاب کا مالک بھی کبھی روتا ہے؟
رونا تو کمزور لوگوں کی نشانی ہے!
کیا واقع رونا کمزور لوگوں کی نشانی ہے؟
کیا مضبوط اعصاب والوں کا کوئی حق نہیں کہ ان کو بھی کوئی سنے؟
سمجھے
پرکھے؟
پھر ایسے لوگ جب خود کشی کریں تو حیرت کس بات کی؟ جان لینا کوئی آسان کام ہے؟
مذہب سے ہٹ کر دیکھا جائے تو کیا خود کے لئیے ساری عمر کا گھاٹا منتخب کرنا کوئی کمزور آدمی کاکام ہے؟
کھٹک!!!
نہیں... ہرگز نہیں...
یہ بہادری اور دلیری کا کام ہے.
ہر انسان کے سینے میں گوشت کا بنا دل دھڑکتا ہے' کچھ احساسات لیئے، کچھ امیدیں، کچھ امنگیں لیئے...
قدر کریں ایسے لوگوں کی...
مسکراتی آنکھوں کے پیچھے کرلاتے دکھ پڑھنے کی کوشش کریں.
تنہا ہونا یہ نہیں ہوتا کے آپ کے اردگرد کوئی نہیں ہے تنہا ہونا یہ ہوتا ہے کہ سب کے ہوتے ہوئے بھی آپ کا کوئی نہ ہو.
یہ لوگ نایاب ہیں' اگر آپ کے اردگرد ہیں، اس سے پہلے کہ آپ ان کو گنوا دیں. جیسے کہ ایک شاعر نے فرمایا:

⬅️ اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا..
جب اس کے کمرے سے لاش نکلی' خطوط نکلے تو لوگ سمجھے..➡️
اردگرد نظر دوڑائیں اس سے پہلے دیر ہو جائے!!

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jul 11, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

پیاسا دریاWhere stories live. Discover now