انجان راہوں سے ہم تم منزل پاگئے 💕

92 14 2
                                    

    بسمہ اللّٰہ الرحمن الرحیم

"ارشیہ اوہ ہ ہ ۔۔۔۔۔۔۔ ارشیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہاں مرگئ ہے ؟؟؟؟"

" جی جی خالہ۔۔۔۔۔۔۔۔ آرہی ہوں ۔۔۔۔۔۔"

" ارشیہ بھاگتی ہوئی آئ ۔۔۔۔۔ بھاگنے کی وجہ سے اُس کی سانس پھول گئی تھی چہرہ دھوپ سے سرخ ہو رہا تھا ۔۔۔۔"

اسٹیل بلو آنکھوں میں دھوپ کی وجہ سے پانی جمع تھا"

" ارشیہ ۔۔۔۔ لمبے لمبے سانس لیتے ہوۓ بولی جی خالہ آگئ میں۔۔۔۔۔"

" آئ کمبخت کیا چین سے آرہی تھی جو اتنی دیر لگادی اور یہ کہاں مرگئ تھی۔ ہاں۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟ "اتنی دیر سے گلا پھاڑ کر چیخ رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔"

"آواز ہی نہیں آتی بیہری کو ۔۔۔۔"

" وہ خالہ میں چھت پر کپڑے سوکھا رہی تھی ۔۔۔۔"

" کپڑے سوکھا رہی تھی یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پھنچارہی تھی بے حیا ۔۔۔۔۔۔"

" نہیں نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ !!!!!"خالہ ایسی کوئ بات نہیں ہے میں اِسی لیے تیز دھوپ میں کپڑے سکھانے جاتی ہوں تاکے چھت پر کسی سے بھی میرا سامنہ نہ ہو ۔۔۔۔"

" چل چل ۔۔۔۔۔۔ جا جاکر کھانا دیکھ سکھی ساوتری نہ ہو تو ۔۔۔ہننن"

"میری مہر سہر کالج سے آتی ہی ہوں گی جلدی کر ۔۔۔۔۔"

" جی خالہ ۔۔۔وہ تھکے لہجے میں کہتی کچن کی طرف چلی گئ ۔۔۔"

.......................................

"ارشیہ نے ایک بیوہ عورت کے ہاتھوں میں پرورش پائی تھی۔۔۔ ہوش سنبھالنے پر جو چہرے دیکھے تھے وہ زیب النساء بیگم مہر النساء اور سہر انساء کے تھے ۔۔۔۔۔"

"مہر سہر جڑواں کی تھیں ۔۔۔۔اور ارشیہ کی ہم عمر تھیں ۔۔۔"

"ارشیہ نے کبھی اپنے ماں باپ کو نہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔۔"

" زیب النساء بیگم ارشیہ کو پال تو رہی تھی مگر نوکروں کی طرح گھر کے سارے کام کرنا تقریباً اُس کا روز کا معمول تھا۔۔۔۔۔"

" پھر وہ تھوڑی بڑی ہوئ تھی تو ذہین ہونے کی وجہ سے اُسے اسکالرشپ مل گئ اور ساتھ ہی اُس نے ٹیوشن پڑھانا شروع کردیا تھا ۔۔۔۔"

" خوداری اُس میں وافر مقدار میں پائی جاتی تھی جبھی وہ کچھ نہ کچھ پیسے زیب النساء بیگم کے ہاتھ میں رکھ دیتی تھی ۔۔۔۔"

" اُس کو بس جنوں تھا تو ڈاکٹر بنے کا اور وہ اپنا یہ خواب پورا کرنےکے لیے پر عزم تھی ۔۔۔۔۔"

" جب سے ارشیہ نے ٹیوشن پڑھانا شروع کردیا تھا تو زیب النساء بیگم کا رویہ اُس سے بہتر ہوگیا تھا کیونکہ وہ ماہانہ اُن کے ہاتھ میں پیسے رکھ دیتی تھی ۔۔۔۔"

...............................................................

" میری سہر اور مہر کالج سے آرہی ہیں ۔۔۔۔" ہنننن جیسے کالج سے نہیں دنیا فتح کر کے آرہی ہیں کہ میں اُن کے لیے کھانا بناؤ ۔۔۔۔۔۔۔"

 انجان راہوں سے ہم تم منزل پاگئے 💕Where stories live. Discover now