episode 8

20 3 0
                                    


خالہ فلک اور صدف آئیں نہیں ابھی تک__؟؟؟
(حارث لاؤنج میں بیٹھی مہوش بیگم سے سوال کرتا ہے)
"نہیں بیٹا، پتا نہیں کہاں چلی گئیں ہیں دونوں، دو گھنٹے کا کّہ کر گئی تھیں اور چار گھنٹے ہونے والے ہیں اوپر سے فون بھی بند ہیں دونوں کے، میرا تو دل بہت گھبرا رہا ہے"
"اچھا خالہ آپ پریشان نہ ہوں مجھے فلک کی ایک دوست کے گھر کا پتا ہے جو بازار کے قریب ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ دونوں بازار سے ہو کر وہاں پر چلی گئی ہوں میں وہاں جا کر پتا کرتا ہوں__"
(حارث یہ کّہ کر باہر چلا جاتا ہے گاڑی کی طرف جاتے ہوئے اس کے موبائل کے بجنے کی آواز آتی ہے__)
"السلام علیکم، علی بھائی خیریت ہے آج میری یاد کیسے آگئی__؟"
(وہ یہ کہتا ہوئے گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے)
"حارث یار تم پولیس اسٹیشن آسکتے ہو ابھی؟؟؟"
"کیوں سب خیریت ہے علی بھائی؟؟"
(وہ حیران اور پریشان ہو کر پوچھتا ہے)
"تمہاری بہنیں پولیس سٹیشن میں ہیں، تم بس جلدی آ جاؤ__"
(یہ سن کر حارث کا پورا جسم کانپ جاتا ہے)
"وہ پولیس اسٹیشن میں کیا کر رہی ہیں وہ دونوں ٹھیک ہے نا؟؟
"ہاں ہاں وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں تم پریشان نہ ہو بس جلدی سے آ جاؤ___"
__________________________*************************________________________
اب آپ رونا بند کر دیں اب آپ محفوظ ہیں بس حارث آجائے پھر آپ دونوں گھر چلی جانا (انسپیکٹر فلک کو تسلی دیتے ہوئے کہتا ہے)
"ہاں فلک اب تم رونا بند کر دو_ سر ٹھیک کّہ رہے ہیں اب ہم محفوظ ہیں__ یہ حارث کے بیسٹ فرینڈ کے بڑے بھائی ہیں__ اور یہ بہت اچھے انسان ہیں بس حارث آ جائے تو یہ اس کو کچھ بھی نہیں بتائیں گے اور ہمیں گھر بھیج دیں گے__"
آپ کی پہلی بات بھی ٹھیک ہے کہ آپ دونوں محفوظ ہیں اور دوسری بات بھی ٹھیک ہے کہ میں ایک اچھا انسان ہوں لیکن تیسری بات بالکل غلط ہے میں حارث کو سب کچھ بتاوں گا__
(فلک اپنے آنسو صاف کرتی ہے اور کہتی ہے)
"سر پلیز یہ بات حارث کو نہ بتائے گا کہ وہ لڑکا ہمیں اغوا کر کے لے جا رہا تھا"
نہیں سوری لیکن میں یہ بات حارث سے نہیں چھپاؤں گا___ آپ دونوں مجھے یہ بتائیں کہ آپ اس لڑکے کی گاڑی میں بیٹھی کیوں تھی؟؟؟
سر وہ کّہ رہا تھا کہ وہ ہمیں گھر چھوڑ دے گا___ (صدف کہتی ہے)
"تو آپ ایک ایسے شخص کی گاڑی میں کیوں بیٹھ گئی جسے آپ جانتے ہی نہیں تھے_؟؟"
"سر کس نے کہا کہ ہم اس کو نہیں جانتے تھے__؟؟" (صدف کہتی ہے)
"تو اس کا مطلب میں ٹھیک سوچ رہا تھا آپ اس کو جانتے تھے___ اچھا بتائیں کیا لگتا ہے وہ لڑکا آپ کا؟"
اتنی ہی دیر میں کمرے میں ایک شخص داخل ہوتا ہے جس کو دیکھ کر فلک اپنا سر جھکا لیتی ہے__
"کیا ہوا ہے تم دونوں یہاں پر کیوں آئی ہو__ حارث آتے ہی فلک اور صدف سے سوال کرتا ہے__؟؟؟"
حارث بیٹھو یہاں پر میں بتاتا ہوں (انسپکٹر کرسی کی طرف اشارہ کرتا ہے)
علی بھائی بتائیے کیا ہوا ہے یہ دونوں یہاں پر کیسے آئیں__؟؟ (وہ یہ کہتے ہوئے کرسی پر بیٹھ جاتا ہے)
انسپیکٹر فون کر کے کہتا ہے اس لڑکے کو اندر لے کر آؤ__ یہ سن کر حارث اور زیادہ پریشان ہو جاتا ہے اور کہتا ہے علی بھائی کون سا لڑکا__؟؟
"یار ایک لڑکا ان دونوں کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا___"
اغوا کرکے کون سا لڑکا__ حارث  ایک نظر ان دونوں کو دیکھتا ہے اور پھر انسپیکٹر کو___
"ساتھ ہی کمرے کا دروازہ کھُلتا ہے اور ایک لڑکے کے ساتھ ایک پولیس والا اندر آتا ہے__"
"جب حارث پیچھے مڑ کر اس لڑکے کی طرف دیکھتا ہے تو حارث کو ساری بات سمجھ میں آ جاتی ہے وہ اٹھتا ہے اور اپنا ہاتھ باندھ کر کے ایک زور دار مکا طلال کے منہ پر مارتا ہے__ اور پھر طلال کو گریبان سے پکڑ لیتا ہے__ تم اس حد تک گر جاؤ گے میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا طلال__"
جاؤ اس کو لے کر جا کر دوبارہ جیل میں بند کر دو (انسپیکٹر کے کہنے پر پولیس والا طلال کو وہاں سے لے کر چلا جاتا ہے__)
حارث بیٹھ جا یار بیٹھ کر بات کرتے ہیں__
ایک سنسان سڑک پر ایک گاڑی بہت تیز رفتار سے آ رہی تھی__ جب اس گاڑی کو چلانے والے شخص نے ہمیں آگے کھڑا دیکھا تو گاڑی پیچھے کی طرف موڑ لی__ یہ حرکت ہمیں بہت عجیب لگی تو ہم نے اس گاڑی کا پیچھا کیا اور اس گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا تو تمہاری بہن نے یہاں پر آکر بتایا کہ میں آپ کے بھائی کے  دوست کی بہن ہو تب مجھے پتا چلا کہ یہ تمہاری بہن ہے اور میں نے تمہیں فون کر دیا__
تم جانتے ہو اس لڑکے کو؟؟؟"
"علی بھائی ابھی اجازت دیں میں چلتا ہوں میں کل آتا ہوں تو پھر بات کرتے ہیں___"
جیسے تمہیں ٹھیک لگے___
"حارث کھڑا ہو جاتا ہے تو اس کے پیچھے  صدف اور فلک بھی کھڑی ہو جاتی ہیں"
انسان کو پہلے ہی احتیاط کر لینی چاہیے بعد میں رونے سے کچھ نہیں ہوتا
(انسپیکٹر فلک کو دیکھتے ہوئے کہتا ہے۔ حارث ایک نظر ان دونوں کو دیکھتا ہے اور پھر باہر کی طرف چلا جاتا ہے اور وہ دونوں بھی اس کے پیچھے چلنا شروع کر دیتی ہیں)
___________________*************______________
"ماما میں نے آپ کو کتنی بار منع کیا ہے کہ ان دونوں کو اکیلے نہ جانے دیا کریں مجھے کّہ دیا کریں میں چھوڑ آؤں گا ___"
"میں نے انہیں کہا تھا کہ زین آنے والا ہے وہ چھوڑ آئے گا لیکن انہوں نے کہا کہ جب تک زین بھائی نے آنا ہے ہم نے واپس بھی آ جانا ہے __"
زین بیٹا چھوڑو ان باتوں کو تم کہیں سے پتا کرو ان دونوں کا ورنہ میرا دل بند ہو جائے گا
(سارہ بیگم زین کو کہتی ہیں_)
خالہ امی کہاں سے پتا کروں میں
(زین صوفے پر بیٹھ کر اپنا سر پکڑ لیتا ہے)
ماما میں نے آپی کی سب دوستوں سے فون کر کے پوچھ لیا ہے وہ دونوں کہیں پر بھی نہیں ہے
(ماہ نور رونے والی آواز میں کہتی ہے)
_________________________*************************_________________________
فلک چپ ہو جاؤ مجھے اب تمہارے رونے کی آواز نہ آئے__ (حارث اس بار غصے میں بولا)
حارث کیا ہو گیا ہے تمہیں پتا ہے نا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے اوپر سے تم ہم پر ہی غصہ کر رہے ہو___ (صدف کہتی ہے)
تم دونوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے اس  میں تمہاری اپنی غلطی ہے__ (حارث غصے سے بولا)
"حارث اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں ہے میں تمہیں ساری بات بتاتی ہوں__"
"نہیں مجھے کچھ نہیں سننا گھر جا کر سب کے سامنے بتانا جو بتانا ہوگا__"
حارث تم گھر جا کر یہ بات کسی کو نہ بتانا (صدف حارث کی مِنّت کرتی ہے)
"نہیں صدف میں تو گھر جا کر سب لوگوں کو صاف صاف بات بتا دوں گا اس کے بعد جو کچھ بھی پوچھنا ہوگا وہ گھر والے پوچھیں گے تم دونوں سے__"
حارث ہم دونوں میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ ہم سب کے سوالوں کے جواب دے سکے__ (فلک بہت ہی ہمت کرکے حارث کو کہتی ہے کیوں کہ وہ جانتی ہوتی ہے کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے)
حارث یہ آواز سن کر سامنے لگے شیشے میں جب پیچھے دیکھتا ہے تو فلک بھی اس شیشے میں دیکھ رہی ہوتی ہے__ (حارث کو پہلی بار فلک کی آنکھوں میں میں لوگوں کے سوالوں کا خوف نظر آتا ہے__)
اتنی ہی دیر میں حارث گھر کے سامنے بریک لگاتا ہے  دروازہ کھول کر  گھر کی طرف چلا جاتا ہے__
"فلک یار اب گھر جا کر کیا کہیں گے وہ گھر جا کر سب کو بتا دے گا__"
نہیں صدف وہ گھر جا کر کسی کو کچھ نہیں بتائے گا__ (فلک اطمینان سے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہتی ہے)
تمہیں کیسے پتا کے وہ نہیں بتائے گا ابھی وہ تمہارے سامنے کّہ کر گیا ہے کہ گھر جا کر سب کو سب کچھ بتا دے گا__
نہیں وہ نہیں بتائے گا (فلک یہ کہتے ہوئے دروازہ کھول کر باہر نکل جاتی ہے)
__________________________************************__________________________
حارث___ (زین سامنے سے حارث کو آتا دیکھ کر کھڑا ہو جاتا ہے)
حارث ان دونوں کا کہیں سے کچھ پتا نہیں چل رہا اب کیا کریں__ (زین حارث کو کہتا ہے)
حارث جب زین کی طرف دیکھتا ہے تو حیران رہ جاتا ہے__ زین کی آنکھوں میں پانی ہوتا ہے جیسے وہ بہت مشکل سے اپنے آنسو ضبط کر رہا ہوں__
آپ لوگ فکر نہ کریں وہ دونوں آ گئی ہیں حارث یہ کہتے ہوئے صوفے پر بیٹھ جاتا ہے__
کہاں ہیں وہ دونوں مہوش بیگم اور سارہ بیگم کہتی  بولتی ہیں__
ساتھ ہی لانچ کے اندر وہ دونوں داخل ہوتی ہیں__
کہاں گئی تھی تم دونوں (زین غصے سے بولتا ہے. یہ سن کر فلک دو قدم پیچھے ہو جاتی ہے آج پہلی بار زین کی اونچی آواز سن کر وہ ڈر جاتی ہے۔ زین لمبا سانس لیتا ہے اور خاموش ہو جاتا ہے__)
کہاں چلی گئی تھی تم دونوں کو کوئی احساس ہے کہ ہم لوگ کتنا پریشان ہو گئے تھے (مہوش بیگم آکر فلک کے بازو زور سے پکڑ لیتی ہیں)
یہ دیکھ کر زین تڑپ اٹھتا ہے__ ماما بازو چھوڑ کر بات کر لیں زین آگے ہو کر مہوش بیگم کو پیچھے کرتا ہے__
اپنی دوست کے گھر تھی وہاں سے لے کر آرہا ہوں__ حارث کہتا ہے
اگر دوست کے گھر تھی تو فون کیوں بند کئے ہوئے تھے تم دونوں نے (سارہ بیگم کہتی ہیں)
ماما وہ میرا فون گھر رہ گیا تھا اور فلک کا فون چارج نہیں تھا__ (اس بار صدف بولتی ہے)
اچھا اب آپ ان دونوں سے سوال جواب بند کر دیا ان کو احساس نہیں ہوا کہ زیادہ دیر ہو گئی ہے اور گھر میں سب پریشان ہو رہے ہوں گے_ چلیں گھر چلتے ہیں__ (حارث یہ کّہ کر باہر کی طرف چلا جاتا ہے )
_____________________************_______________
میں تمہیں کّہ رہا ہوں کہ وجدان کے لیے فلک سے اچھی لڑکی نہیں ملے گی___
"اور میں آپ کو کّہ رہی ہوں کہ میرے بیٹے کے لیے فلک ہی نہیں رہ گئی__ اور ویسے بھی میں اپنی بہن کو زبان دے چکی ہوں کہ میں وجدان کی شادی ان کی بیٹی سے ہی کروں گی"
"میری بات کو سمجھو فلک اور وجدان کی شادی میں ہمارا ہی فائدہ ہے __ عثمان بھائی نے ساری زندگی ملایشیا میں رہ کر بہت پیسے کمائے ہیں بہت جائیداد ہے ان کی پاکستان میں جو کہ آگے سے ان کے بچوں کی ہے فلک کے حصے میں اتنی جائیداد آئے گی کہ ہم پوری زندگی آرام سے بیٹھ کر کھا سکیں گے___"
آپ کو کیا لگتا ہے کہ مہوش آپا اس رشتے کے لئے مان جائیں گی؟؟؟
فلک اور وجدان کا رشتہ تو بچپن میں ابو نے ہی کر دیا تھا_ تمہیں یاد نہیں ہے؟؟
ہاں مجھے یاد ہے لیکن ابو  کی وفات کے بعد کسی نے اس رشتے کا ذکر نہیں کیا پتا نہیں کہ مہوش آپا اس کو یاد بھی ہوگا کہ نہیں___؟؟؟
تم اس کی فکر نہ کرو مہوش کو کیسے راضی کرنا ہے میں جانتا ہوں؟؟
_________________________*************************__________________________
گاڑی کو روکو طلال تمہیں خدا کا واسطہ ہے ہم خود ہی گھر چلے جائیں گے___
فلک اٹھ کر بیٹھ جاتی ہے دور کہیں سے اذان کی اور باہر سے بارش کی آواز آرہی ہوتی ہے___
فلک کا کمرے میں دم گھٹنے لگتا ہے تو وہ باہر بالکونی میں چلی جاتی ہے بالکونی میں جا کر جب اس کی نظر سامنے گھر کی بالکونی پر پڑتی  ہے تو وہاں پر حارث کھڑا ہوتا ہے اور سگریٹ پی رہا ہوتا ہے جب وہ فلک کو دیکھتا ہے تو سگریٹ کو نیچے پھینک کر اوپر پاؤں رکھتا ہے اور پھر اندر کی طرف چلا جاتا ہے___ فلک یہ منظر دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے فلک اور حارث بچپن سے ایک ساتھ تھے لیکن فلک نے آج تک حارث کو سگریٹ پیتے نہیں دیکھا تھا وہ حیران تھی کہ حارث سگریٹ بھی پیتا ہے__
_________________*************__________________
زارا رکو (فلک جب زارا کو باہر جاتا دیکھتی ہے تو آواز دیتی ہے)
کہاں جا رہی ہو
(فلک یہ کہتے ہوئے زارا کے پاس جا کر کھڑی ہو جاتی ہے__
آپ کو کوئی کام ہے آپی (زارا کہتی ہے)
کل تمہارا پیپر ہے کیسی تیاری ہے؟؟
جی اچھی ہے____ (وہ یہ کّہ کر پھر باہر کی طرف جانے لگتی ہے)
میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے زارا (فلک غصے سے کہتی ہے)
کیا بات ہے آپی جلدی بولیں میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہے کہ میں یہاں پر کھڑی ہو کر آپ کی فضول باتیں سنتی جاؤں__"
کہاں جا رہی ہو تم__؟؟
آپ سے مطلب___؟؟؟ زارا کہتی ہے
"تم باہر نہیں جا رہی اپنے کمرے میں جاؤ اور پڑھائی کرو___ جاؤ شاباش__"
تو اب آپ بتائیں گی کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں__ (زارا طنزیہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے)
"تم اندر جا رہی ہو کہ نہیں ورنہ میں جاکر بلال والی ساری بات زین بھائی کو بتاؤ؟؟؟" فلک غصے سے کہتی ہے
میں اندر نہیں جاؤں گی آپ نے جو کرنا ہے کر لیں میں بھی دیکھتی ہوں کہ آپ کیا کر سکتی ہیں___ (زارا یہ کّہ کر باہر کی طرف چلی جاتی ہے اور فلک میں اتنی ہمت نہیں رہتی کہ وہ پیچھے سے اس کو آواز دے سکے__ زارا کو کیا ہو رہا ہوتا ہے فلک کی سمجھ سے باہر تھا )
__________________________**********************___________________________
حارث میں اندر آ جاؤں؟؟؟ (صدف دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے پوچھتی ہے۔ اندر سے کوئی جواب نہیں آتا صدف ایک بار پھر دروازہ کھٹکھٹاتی ہے لیکن پھر بھی کوئی جواب نہیں آتا__ تو صدف دروازہ کھول کر اندر چلی جاتی ہے___
حارث بیڈ پر بیٹھا ہوا لیپ ٹاپ پر کچھ کام کر رہا ہوتا ہے__
حارث میں اندر آنے کی اجازت مانگ رہی تھی تم بول کیوں نہیں رہے تھے؟؟؟
کیوں کہ مجھے لگا تمہیں اجازت کی ضرورت نہیں ہے اس لیے میں کچھ نہیں بولا___
اور تمہیں ایسا کیوں لگا__ صدف سامنے صوفے پر بیٹھتے ہوئے کہتی ہے__
اگر تم  میری اجازت کی ضرورت ہوتی تو کل مجھ سے اجازت لے کر تم طلال سے ملنے جاتی__
حارث کل جو کچھ بھی ہوا اس میں میرا اور فلک کا کوئی قصور نہیں تھا ___
میں حیران ہوں کہ ایک تو تم دونوں نے غلطی کی ہے اوپر سے مان بھی نہیں رہے کہ ہم نے غلطی کی ہے خیر چھوڑو فلک کو فون کرو اور اس کو بلاؤ یہاں پر__ وہ صدف کے فون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے__
کیوں اس کو کیا کہنا ہے تم نے؟؟؟
تم بلاؤ تو سہی پھر بتاتا ہوں اگر اب اس موضوع پر بات ہونے ہی لگی ہے تو کیوں نہ اس کو بھی بلا لیا جائے جو تمہیں کل لے کر گئی تھی___
تمہیں کس نے کہا کہ فلک مجھے طلال سے ملنے لے کر گئی تھی__
میں نے کہا ہے نا کہ اس کو بلاؤ میں ساری بات اس کے سامنے بتاؤں گا___
صدف فلک کا نمبر ملا کر فون کان سے لگا لیتی ہے___
فون اسپیکر پر لگاؤ (حارث لیپ ٹاپ بند کرتے ہوئے کہتا ہے) صدف فون اسپیکر پر لگاتی ہے اور ہاتھ میں پکڑ لیتی ہے__
ہاں صدف بولو__
تم رو کیوں رہی ہو فلک __ (صدف پریشانی سے کہتی
ہے)
صدف جو کچھ بھی کل ہوا میرے دماغ سے نہیں نکل رہا میں ابھی تک خود کو تنہا اور بے بس محسوس کر رہی ہوں__ (فلک روتے ہوئے کہتی ہے)
حارث کو لگتا ہے کہ اگر وہ یہ روہانسی اور معصوم آواز اور سنتا رہا تو شاید اس کا دل پھٹ جائے گا__
تم اکیلی بالکل بھی نہیں ہو فلک میں تمہارے ساتھ ہوں اور ہر قدم پر تمہارے ساتھ رہوں گی__ اچھا چلو شاباش اب رونا بند کرو اور جلدی سے آ جاؤ میں حارث کے کمرے میں تمہارا انتظار کر رہی ہوں__
حارث کے کمرے میں کیوں؟ (وہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہتی ہے)
حارث بُلا رہا ہے تمہیں__ صدف کہتی ہے
کیوں حارث مجھے کیوں بلا رہا ہے میں نہیں آؤں گی اس نے مجھ پر غصہ کرنا ہوگا___
جلدی آؤ میں انتظار کر رہا ہوں فلک__ حارث اونچی آواز میں کہتا ہے__
"فلک حارث کی آواز سن کر فون بند کر دیتی ہے اور سوچتی ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ اس نے میری ساری باتیں سن لی ہیں وہ کھڑی ہو جاتی ہے اور اپنا دوپٹہ چہرے کے ارد گرد لپیٹ لیتی ہے اور باہر کی طرف چلی جاتی ہے"
حارث اس پر غصہ نہ کرنا وہ آگے ہی بہت پریشان ہے__ صدف حارث کو کہتی ہے__
میں پاگل نہیں ہوں مجھے پتا ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں___
_________________________***************************________________________
بابا آپ نے مجھے بلایا تھا وجدان کمرے میں داخل ہوتے ہوئے کہتا ہے___
ہاں بیٹا آؤ بیٹھو مجھے اور تمہاری ماما کو تم سے ضروری بات کرنی ہے___
سب خیریت ہے وجدان سامنے صوفے پر بیٹھتے ہوئے کہتا ہے___
ہم سوچ رہے ہیں کہ تمہاری پھوپھو سے تمہارے اور فلک کے رشتے کی بات کریں__
میرے اور فلک کے رشتے کی__ وجدان طاہر صاحب کی بات دہراتا ہے__
تمہارا اور فلک کا رشتہ تو تمہارے دادا نے بچپن میں ہی طے کر دیا تھا لیکن ہمارے بیچ کچھ اختلافات ہو گئے جس کی وجہ سے کسی نے تمہارے دادا کے جانے کے بعد اس رشتے کا ذکر نہیں کیا___ فلک ایک بہت اچھی لڑکی ہے تم سوچ لو پھر بتا دینا ہمیں__
بابا مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے جیسا آپ کو ٹھیک لگے__ وجدان یہ کّہ کر اٹھ کر کمرے سے چلا جاتا ہے_
__________________*************_____________
فلک جب کمرے میں داخل ہوتی ہے تو مکمل خاموشی ہوتی ہے فلک جا کر سامنے صوفے پر بیٹھ جاتی ہے جہاں پر پہلے سے ہی صدف بیٹھی ہوتی ہے___
میں تم دونوں سے جو کچھ بھی پوچھوں گا سچ سچ بتانا__ جس دن ماموں لوگ پاکستان آئے تھے اس دن طلال تمہارے گھر آیا تھا تم نے یہ بات مجھے کیوں نہیں بتائی؟؟

تم میرا مان ہوWhere stories live. Discover now