episode 4

148 11 4
                                    

"کیا ہم لوگ عالیہ کو بھی ساتھ لے کر جارہے ہیں۔"ارسلان پرجوش آواز میں عاقب سے پوچھ رہا تھا۔گاڑی اپنے سفر پر رواں تھی۔
عاقب نے ایک سخت گھوری سے ارسلان کو نوازا۔وہ اس کے ساتھ والی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا،جبکہ ہانیہ پیچھے۔
"اچھا ایسے گھوریں تو نہ،میں تو ویسے ہی کہہ رہا تھا۔"وہ خاموش ہوا تو عاقب نے چپ چاپ گاڑی عالیہ کے گھر کے راستے موڑ لی۔ہانیہ اور ارسلان بس چیخ دینے کو تھے۔
"آپ کتنے اچھے ہیں عاقب!"
ہانی کا کہنا ہی تھا کہ عاقب کا دل ایسے پگھل گیا جیسے چولہے پر رکھ دیا ہو۔
"بس بس!زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے بھائی!دھیان سے گاڑی چلائیں،کہیں ٹھوک ہی نہ دیں۔"ارسلان کی زبان میں ایک بار پھر سے کھجلی ہوئی۔
"ارسلان تم بہت بدتمیز ہوتے جارہےہو…"اب عاقب کا نا رکنے والا لیکچر سٹارٹ ہوچکا تھا۔
جب عاقب نے عالیہ کے گھر کے باہر گاڑی روکی تو وہ خوشی سے دندناتی ہوئی گھر سے نکلی،مانو اسے پہلے ہی اطلاع مل چکی تھی،جس کی وجہ ارسلان تھا۔
عالیہ جھٹ سے پچھلے سیٹ کا دروازہ کھول کر بیٹھ گئی۔
"اسلام علیکم! اب چلیں عاقب بھائی۔"سب سے پہلی بات یہی خارج ہوئی تھی اس کے منہ سے۔
عاقب سر جھٹکتا گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا۔جبکہ اب وہ تینوں گپیں ہانک رہے تھے۔
۞…۞…۞
"کل سے تم لوگوں کی یونی سٹارٹ ہے۔بہت کر لیں تم سب نے چھٹیاں۔اب آگے صرف پڑھائی پر دھیان دو۔"وہ لوگ کھانے کا آرڈر دے چکے تھے جب عاقب نے ان سب کو مخاطب کر کے کہا۔
"اتنی جلدی!"سب سے بڑا جھٹکا تو ہماری محترمہ کو لگا تھا۔
"کیا مطلب جلدی!پورے دس دن ضائع ہو گئے ہیں۔معلوم ہے نا کہ اٹینڈنس کا کتنا مسئلہ ہوتا ہے۔"
ان سب کا منہ لٹک چکا تھا۔عاقب نے سارا موڈ ہی خراب کر دیا تھا۔
"ابھی تو میں نے اتنے کام کرنے تھے۔"ارسلان محترم نے افسوس ظاہر کیا۔
"کون سے "کام" کرنے تھے تم نے؟"عاقب نے ایک ابرو اچکائی۔
"بس تھے کچھ کام!اب ہر بات بھائیوں کو نہیں بتاتے۔"ارسلان کا انداز بلکل لٹھ مار تھا،عاقب کو تو تپ ہی چڑھ گئی۔
"عاقب!مجھے پتہ ہے وہ کون سے کام ہے۔"محترمہ بڑی شان سے گردن کڑا کر بولی۔
"اچھا؟تو کون سے کام ہیں وہ؟"
"ارسلان نے مجھے میری ڈرائینگ بنا کر دینی تھی،مجھے ایک نئی گیم سکھانی تھی،اور اس کے کمرے میں جو گٹِار پڑا ہے وہ بھی بجانا سکھانا ہے۔"
"ہاں یاد ہے مجھے وہ گٹِار جو اسے خود بھی بجانا نہیں آتا۔اور جتنی اچھی یہ ڈرائینگ کرتا ہے وہ بھی جانتا ہوں میں،کارٹون تو ٹھیک سے بنانے نہیں آتے اسے تمہاری شکل کیا خاک بناۓ گا،اور جو گیم اس نے تمہیں سکھانی تھی وہ بھی اچھے سے جانتا ہوں میں۔"عاقب نے کہہ کر سر جھٹکا۔
"کون سی گیم بھائی؟"عالیہ نے ناسمجھی سے پوچھا۔
"8 Ball Pool."
عالیہ کا قہقہہ بے ساختہ تھا۔جبکہ ارسلان اور ہانیہ منہ کھولے عاقب کو ہی تاک رہے تھے۔
"آپ کو کیسے پتہ چلا کہ ارسلان نے مجھے کون سی گیم سکھانی ہے؟"ہانیہ کی حیرت عروج پہ تھی۔
"میرے آفس کا چپڑاسی بتا رہا تھا کہ ارسلان صاحب نے فیس بُک پہ میری فرینڈ رکویسٹ ایکسپٹ کر لی تھی اور اب وہ میرے ساتھ 8 Ball Pool کھیلتے ہیں۔"
عالیہ کا قہقہہ مانو تھمنے کو ہی نہ تھا۔
"کیا یہ ہے آپ کے آفس کا چپڑاسی؟"ارسلان نے فوراً سے ایک فیس بک اکاؤنٹ کھول کر عاقب کے سامنے پیش کیا۔
"ہاں! یہی۔"
"اوہ ماۓ گاڈ! یہ تو کہہ رہا تھا کہ میں ملک کی ایک ٹاپ کلاس کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔"ارسلان جتنا حیران ہوتا اتنا کم تھا۔
"ہاں۔چپڑاسی کی جاب۔"عاقب ہنسا تھا۔
"ارسلان لگتا تو یہ کسی کمپنی کا مینیجر ہے۔"ہماری محترم نے موبائل میں گھس کر اس کی شکل دیکھی تھی۔
"ادھر دو ہانی!…میں ابھی اس کو ان فرینڈ کرتا ہوں۔"ارسلان نے فون اس کے ہاتھ سے چھینا اور جلدی سے اسے ان فرینڈ کیا۔
"تو کیا اس نے تمہیں یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ہماری ہی کمپنی میں "جاب" کرتا ہے؟"عاقب ارسلان کی حالت سے محفوظ ہو رہا تھا۔
"نہیں۔وہ کہہ رہا تھا ہم دونوں مل کر ایک ملاقات رکھیں گے جس میں وہ مجھے بتاۓ گا کہ وہ کہاں کام کرتا ہے اس کے بعد میں سرپرائزڈ ہو جاؤں گا۔"
"اس لیے اس نے مجھے تمہیں بتانے سے بھی منع کیا تھا۔"عاقب پھر سے ہنسا تھا۔اس کا بھائی کتنا بھولا تھا۔
"ویسے کتنی خوش فہمیوں میں ہوگا وہ کہ کمپنی کے مالک کا بیٹا اس کا دوست بن چکا ہے۔"عالیہ اب مذاق اڑا رہی تھی۔
"اسے لگا ہوگا ارسلان سے دوستی کی وجہ سے اس کی پروموشن ہو جاۓ گی اور اس کے بعد وہ کسی مینیجر کے عہدے پر فائز ہوجاۓ گا۔مگر اسے کیا پتہ کہ ارسلان کی تو دو کوڑی کی عزت نہیں ہے گھر میں۔"کہتے ساتھ ہی ہانیہ کا ایک زور دار قہقہہ فضا میں بلند ہوا تھا۔ان لوگوں نے ایک پرائیویٹ ایریا اپنے کھانے کے لیے منتخب کیا تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی ان کی جانب متوجہ نہ تھا۔
ارسلان تو مکمل سناٹے کا شکار ہوچکا تھا۔جبکہ عالیہ اور عاقب کی حالت بھی ہانیہ جیسی ہی تھی۔ارسلان اب مذاق بن چکا تھا۔
یوں ہی ہنسی مذاق میں انہوں نے لنچ کیا اور گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔
۞……۞……۞

جنونیت ہے یہی Season 2(بقلم جیاءرانا)Where stories live. Discover now