چلو کہ جنت بلا رہی ہے

74 6 3
                                    

اوہ یہ تو یاسر (R.A) کی بیوی اور عمار (R.A) کی والدہ سمیہ ہیں!

"ان کو مخالف سمت چلا دو،"
میں نے تہرا کر آواز کی سمت دیکہا،، ابو جہل خبیث قہقہے لگا رہا ہے
اور اونٹ مخالف سمت چلنا شروع ہو گئے ہیں.....!!!!
میرے جکڑے ہوئے قدم یکایک دو انٹوں کے ساتہ بندہ گئے ہیں،میں نے سمیہ کو دو حصوں میں بٹتے دیکہا،،اور میرا وجود بہی دو ٹکڑے ہو گیا ہے....!!!
مجہے لگتا ہے میری چیخیں آسمان ہلا دیں گی،

سمیہ (R.A) .....مجہے بہی تو بتاتی جائیں ان راہوں پر سفر کیسے کرتے ہیں؟؟
لیکن سمیہ (R.A)پرسکون مسکراہٹ کے ساتہ جنتوں کی مہمان ہو چکی ہیں......!

یہ زمیں جن پہ ساری ہی تنگ ہو گئی
جن کی فرعون والوں سے جنگ ہو گئی
جن کو کوئی جہکا نہ سکا
ان کو جنت کے رستے چلا
اے خدا!

مجہے لگتا ہے  شاید عافیہ کے ساتہ ذہنی اذیت سہتے مجہے یہ سدہ بدہ بہی نہیں رہی کہ میں کون ہوں؟کہاں ہوں....؟؟
مرچکی ہوں یا زندہ ہوں؟؟؟

اور حیرت ہے پہر بہی مجہے عرب کی وہ آگ اگلتی زمین یاد ہے ....جس پر مجہے ....نہیں مجہے نہیں.....یا شاید مجہے ہی لٹا کے کسی نے بہاری پتہر سینے پر رکہے تہے....،

یا شاید کوئلے جلا کر ان پر لٹا دیا تہا....
صرف کمر جلتی رہی اور چربی پگہل پگہل کر ان کوئلوں کو بجہاتی رہی..... ، لیکن وہ کب بجہے تہے....

بجہے ہوتے تو دوبارہ بہڑکتے....؟؟؟
وہ تو برما میں پہر سے پہڑک اٹہے تہے....
اور میں ساری جل گئی تہی،،
صرف کمر نہیں ساری کی ساری!
پوری ....سیاہ کوئلہ!

دین مشکل ہوا جن پہ فلپین میں
جو گرے برما و روس میں، چین میں
ان کو ایماں کی لذت چکہا
ان کو جنت کے رستے چلا
اے خدا!

اور  کوئلہ ہو جانے کے باوجود میں زندہ ہوں؟؟؟
ہاں زندہ....
دہوپ میں پڑے پنجروں اور کنٹیزوں میں بند جانوروں کو میں پہچان رہی ہوں....
ہاں میں زندہ ہوں....!!
لیکن یہ جانور کبہی انسانوں کی طرح سیدہے کیسے کہڑے ہو جاتے ہیں؟؟میں یہ نہیں سمجہ پا رہی....
شاید میرے حواس کام نہیں کر رہے....
یہ جانور ....نہیں شاید یہ انسان ہی ہیں!!
ہتکہڑیوں میں بندہے ہاتوں اور بیڑیوں میں جکڑے پاوں کے ساتہ یہ نماز کیسے پڑہ رے ہیں؟؟؟
حیرانگی کے عالم میں اچانک میری نگاہ میرے قدموں پر جا رکی ہے.... ،، میرے پاوں میں بیڑیاں....؟؟
اب میں نے اپنے ہاتوں کو دیکہا ہے.... ہتہکڑیاں؟

اے مؤمنو!Donde viven las historias. Descúbrelo ahora