پاگل لڑکی 13 Episode

2.5K 178 57
                                    


"آہاں آہاں.. ماما آپ لوگ تو ایسے ہی کیچن میں اتنا ٹائم ویسٹ کرتی ہیں جبکہ ایک اچھا کوک تو ہمارے گھر میں ہی موجود ہے" پری نے ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھتے ہوۓ بلند آواز میں کہا..
"رانیہ اور معیز معید کو دیکھنے لگے"..
"معید نے پری کو دیکھا اور کچھ بھی کہے بغیر دوبارہ ناشتہ کرنے لگا.."
"بھئی کون ہے ہمیں بھی تو پتہ چلے" ماما نے کیچن سے آتے ہوئے کہا..
"اللہ ماما آپ کو نہیں پتہ..؟" پری نے مصنوعی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا..
"نہیں تو کون ہے" ماما نے ناسمجھی سے پوچھا..
"ہاہاہاہاہا.. میں بتا دیتی ہوں.." پری نے مسکراتے ہوئے معید کو دیکھا..
"پھوپھو آپ بھی کس کی باتوں میں آ رہی ہیں یہ نہ بس آپ کا ٹائم ضائع کرے گئ.." پری کے بولنے سے پہلے معید نے ماما کو دیکھتے ہوئے کہا..
"اوہو.. یہ تو تم صحیح کہہ رہے ہو.. میں بھی کس کی باتوں میں آ رہی ہوں.." ماما نے کہا اور سر جھٹکتے واپس چلی گئیں..
"ہاہاہاہا.. ویسے معید ایک بات پوچھوں..؟" پری نے معید کو دیکھتے ہوۓ کہا
"معید نے کچھ بھی کہنے کی بجاۓ بس سوالیہ نظروں سے پری کو دیکھا.. "
"تم واقعی ڈاکٹر ہونا..؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمیں یہ بتا کر کہ تم ڈاکٹر ہو اور ہاسپٹل میں جاب کرتے ہو اور پیچھے سے کسی ہوٹل میں جا کر کھانا بنانے کے فرض سر انجام دے رہے ہو.." پری نے رازداری سے معید سے پوچھا..
"پری کی بات پر رانیہ اور معیز ہنسنے لگے"
"ایک بات میں بھی تم سے پوچھوں پریشے..؟" معید نے بھی پری کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے کہا..
"کہیں یہ وہ سب نہ بول دے جو اس نے ڈائری میں لکھا تھا اور مجھ سے جواب پوچھا تو.. اور پریشے کا دل معید کے لہجے سے دھڑکنے لگا.. "
"بتاؤ پوچھوں..؟" معید نے پری کو دیکھنے کا عمل جاری رکھتے ہوئے اپنی بات دہرائی..
"ہا.. ہاں پوچھو.." پری نے اٹکتے ہوۓ کہا..
"ہوں چلو ابھی نہیں پھر کبھی سہی.." معید نے کہا اور نفی میں سر جھٹکا ہاہر چلا گیا
"ہیں..! بھائی کو کیا ہوا..؟" رانیہ نے حیرت سے کہا..
"اچھا چھوڑو اسے.. معیز تم بتاؤ کہاں تک تیاری ہے تمہاری.. پیپر آ رہے ہیں نہ تم دونوں کے.. اور کالج سے بھی فری ہو گے ہو.. " پری نے خود کو ریلیکس کرتے کہا..
"اففف کیا یار پارٹنر سارا موڈ خراب کر دیا.." معیز نے منہ بناتے ہوئے کہا..
"رانیہ اور پری نے اپنی مسکراہٹ روکتے معیز کو دیکھا.."
"اچھا جی ایگزامز کے نام سے ہی موڈ اف ہو گیا.. اور ابھی کہے نہ کے لڈو کھیلیں تو پھر دیکھنا موڈ اسکا.." پری نے معیز کو گھورتے ہوئے کہا..
"ہاں تو آؤ کھیلیں لڈو.." معیز نے اٹھتے ہوئے کہا
"بیٹھ جاؤ چپ کر کے آؤ کھلیں.." پری نے معیز کی نقل اتارتے ہوئے مصنوعی غصے سے کہا..
"لیکن پری..
"چپ کر کے ناشتہ کرو اور بکس لے کر آؤ.. آج تم ہل کے دیکھانا مجھے.." پری نے معیز کی بات کاٹتے ہوئے اپنے بڑے ہونے کا روب جھاڑا..
"معیز منہ بنا کر بیٹھ گیا.. رانیہ بھی اپنی ہنسی روکتی ناشتہ کرنے لگی.. "

**************

"اچھا ماما آج مجھے روبی کی طرف جانا ہے.." پری نے لاؤنج میں بیٹھیں ماما اور بڑی ماما کے پاس آتے ہوئے کہا..
"تو چلی جاؤ.." ماما نے پری کو دیکھتے ہوئے کہا..
"کس کے ساتھ جاؤ گی..؟" معید نے لاؤنج میں آتے ہوئے کہا..
"ڈرائیور چچا کے ساتھ جاؤں گئ اور کس کے ساتھ..؟" پری نے معید کو دیکھتے ہوئے کہا..
"نہیں.. ڈرائیور چچا تو میرے کسی کام سے جا رہے ہیں تم معیز کے ساتھ چلی جاؤ.. "
"ارۓ واہ بھائی آپ نے کیا آئیڈیا دیا ہے.. جاؤ جاؤ پری تم تیار ہو جاؤ میں چھوڑ آتا ہوں تمہیں" معید نے خوش ہوتے کہا..
"تم منہ بند کرو معیز.. تم انکار کرو تاکہ بھائی ساتھ جائیں" رانیہ جو معیز کے ساتھ ہی آرہی تھی معیز کو کہنی مارتے آہستہ سے کہا..
"اووو تم پھر نیچے آ گے.. چلو واپس اور جو میں تمہیں سوال سمجھا کر آئی ہوں انہیں حل کرو.." پری نے غصے سے معیز کی طرف دیکھتے کہا..
"وہ.. وہ تو میں جب تمہیں روبی آپی کی طرف چھوڑ کر آؤں گا تب کر لوں گا.." معیز نے مسکراتے ہوئے کہا..
"کوئی ضرورت نہیں تمہیں.. تم بس واپس جاؤ اور پڑھائی کرو.. آئی سمجھ.." پری نے وارننگ دیتے کہا..
"باقی سب دونوں کو بحث کرتے دیکھ کر مسکرانے لگے کیونکہ سب کو پتہ ہے معیز پڑھائی سے کتنا بھاگتا ہے اور پری جب ٹھان لے تو معیز لاکھ کوششوں سے بھی بچ نہیں سکتا.. "
"دیکھو ڈئیر کزن ڈرائیور چچا بھی بھائی کے کام سے گئے ہیں تو میں ہی تمہیں چھوڑنے جاؤں گا نہ.." معیز نے سمجھاتے ہوئے کہا..
"تم بس نہ جا کر پڑھائی کرو.. روبی کے یہاں میں معید کے ساتھ چلی جاؤں گی.." "تمہیں نہ میرے لیے سوچ سوچ کر دبلا ہونے کی ضرورت نہیں.. جاؤ شاباش.." پری نے روب لگاتے ہوئے کہا..
"بھائی کو کام ہوگا نا وہ بزی ہیں.. کیوں بھائی.." معیز نے معید کو دیکھتے ہوئے کہا..
"نہیں.. نہیں تو میں تو آج بلکل فری ہوں" معید نے دونوں کو مسکراتے ہوئے معید کو دیکھ کر کہا..
"لیکن بھائی آپکو تو.. "
"بس معیز مزید کوئی بہانہ نہیں چلنا چلو جاؤ.. اور اب تم مجھے یہاں نظر نہ آؤ.." پری نے وارن کیا..
"دیکھیں پھوپھو آپ ہی اس پاگل لڑکی کو کچھ سمجھائیں نہ.." معیز نے پری کو اپنی بات پر ڈٹے دیکھ کر ماما کے پاس آتے ہوئے کہا..
"نہ بیٹا جی میں نہیں کچھ بھی کہہ سکتی.. کیونکہ یہ پہلا کام ہی تو ہے جو پری اچھا کر رہی ہے اور وہ بھی میں اسے روک دوں..؟" ماما نے انکار کرتے ہوئے کہا..
"اچھا ماما آپ ہی کچھ کریں نہ نہیں تو اس جلاد نے آپ کے جگر کے ٹکڑے کو پھانسی لگوا دینی ہے.." ماما کی طرف سے بھی ہیلپ نہ پا کر معید نے بڑی ماما کو کہا..
"میں کیوں منا کروں گی بھلا میری تو آج پہلی بار سنی گئی ہے.. کہ میں بھی اپنے معیز کو پہلی دفعہ کتاب پکڑے دیکھوں گی.." بڑی ماما نے بھی معیز کو ہری جھنڈی دیکھا دی..
"اب ہو گیا ہو تمہارا ڈرامہ.. تو شرافت سے جا کر پڑھو. میرے آنے تک کملیٹ ہو گیا ہو تمہارا کام.." پری نے کہا تو معیز کو اپنی دال گھلتے نہ دیکھ کر مانتے ہی بنی اور منہ بنا کر واپس چلا گیا..
"جاؤ رانیہ تم بھی اور معیز پر نظر رکھنا میرے واپس آنے تک.." پری نے رانیہ کو کہا اور وہ شریف بچوں کی طرح سر ہلاتی چلی گئی..
"تھیک ہے معید میں تیار ہو کر آتی ہوں تم مجھے روبی کے یہاں چھوڑ دینا.." پری نے کہا اور اوپر اپنے کمرے میں چلی گئی..
"ماما اور بڑی ماما ٹی.وی دیکھنے لگی اور معید بھی ماما اور بڑی ماما کے پاس ہی بیٹھ گیا.. "

پاگل لڑکی.. (✔Completed)Where stories live. Discover now