میری دعا

65 6 8
                                    

#وجیہہ_ آصف

"فاطمہ اتنا ٹھنڈا پانی ہے میں وضو کیسے کروں؟"غناء سردی سے کانپتے ہوے بولی
"غناء چپ چاپ وضو کرو۔۔۔" فاطمہ نے تھوڑا سختی سے کہا
"اچھا ٹھہرو میں گرم پانی لے کر آتی ہوں"غناء کہہ کے چلی گئی۔۔۔تھوڑی دیر بعد گرم پانی کر کے آئ تو فاطمہ نے وضو کر لیا تھا۔۔۔
"یہ کیا میں نے کہا تھا نا کہ میں گرم پانی لاتی ہوں پھر بھی ٹھندے پانی سے کر لیا۔۔۔"
"میں نے گرم پانی سے نہیں کرنا تھا وضو"
"یہ کیا بات ہوئی فاطمہ"غناء کو عجیب لگا
"اچھا پہلے تم وضو تو کرو پھر میں بتاتی ہوں"غنا نے وضو کیا اور دونوں نے نماز کا فرض ادا کیا
"جی اب بتائیں۔۔۔یہ کیا منطق ہے۔۔"غناء ماسیوں کی طرح اس کے سامنے کھڑی ھو گئی
"دیکھو غناء مجھے سکون نہیں ملتا۔۔۔گرم پانی سے وضو کر کے"
"کیوں؟"غناء کو اچھنبا ہوا
"بس پتہ نہیں کیوں۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ سردیوں کی عبادت کا اسی لیے اتنا رتبہ ہے کیونکہ ہم سردی کے باوجود اٹھ کے وضو کرتے ہیں۔۔۔تو یہ وضو تازے پانی سے کرنا چاہئے"
"تو مطلب مجھے بھی ٹھنڈے پانی سے کرنا چاہیے وضو"
"نہیں غناء میں نے یہ نہیں کہا۔۔۔بیشک وضو وضو ھی ہوتا ہے۔۔۔ٹھنڈے پانی سے کریں یہ گرم پانی سے۔۔۔اگر تم غلط ہوتی تو میں تمہیں خود روکتی۔۔گرم پانی سے وضو کرنا منع نہیں ہے اور نہ ھی غلط ہے۔۔۔بس میرا دل نہیں کرتا"
"اوہ اچھا۔۔۔"غناء نے مسکرا کر کہا
"ویسے فاطمہ مجھے کبھی کبھی ڈر لگتا ہے؟"
"کیوں؟"فاطمہ کو عجیب لگا
"میں یہ سوچتی ہوں کہ تم اتنی اچھی ھو۔۔۔مگر اگر تمہیں تمہاری محبت مصب بھائی نا ملے تو۔۔؟"
"کیوں نہ ملے"فاطمہ مسکرائی
"دیکھو مصب بھائی اتنے امیر ہیں اور جہاں تک میں جانتی ہوں مصب بھائی کو فیشن ایبل لڑکیاں پسند ہوں گی۔۔۔اور تم ہر وقت حجاب میں رہتی ھو۔۔۔"غناء پریشن ہوئی
"ضروری تو نہیں نا کہ وہ کھلی ذہنیت کے ہوں۔۔"فاطمہ ابھی تک مثبت تھی
"ہاں مگر ہم ان کو اتنا جانتے بھی نہیں۔۔۔وہ تو بابا کے کزن کے بیٹے ہیں۔۔۔کیسے پتہ چلے گا۔۔۔"
"تم ایک دم سے ایسی باتیں کیوں کر رہی ھو؟"
"فاطمہ میں نے بابا اور دادو کو بات کرتی سنا تھا۔۔تمہارا کوئی رشتہ آیا ہے"غناء کے کہنے پر فاطمہ مسکرائی اور اپنا رجسٹر غناء کی طرف بڑھاتے ہوے کہا
"اس کے پہلے صفحے میں دیکھو کیا لکھا ہے"غناء نے پریشانی سے رجسٹر کھولا
"فاطمصب"غناء تو عجیب لگا
"یہ کیا؟"
"میرا نام اس کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہے میرے نام کا م اور اس کے نام کا م ایک ھی ہیں۔۔۔تمہیں پتہ کہ اس کا کیا مطلب ہوا" غناء نے نفی میں سر ہلا دیا "مصب کا مطلب ہے صبر کرنے والا تو فاطمصب کا مطلب ہوا فاطمہ صبر کرے گی اور فاطمہ ضرور صبر کرے گی" اس سے پہلے کے غناء کچھ کہتی دروازے پر دستک ہوئی
"بیٹا میں آ جاؤں۔۔بات کرنی ہے کچھ"مبین نے کہا
"جی جی چاچو آ جایئں۔۔"فاطمہ بولی
"بیٹا ایک ضروری بات تھی۔۔۔میں ایک باپ ہونے کے حیثیت سے یہ چاہتا ہوں کہ آپ دونوں خیر خیریت سے اپنے گھر کی ھو جاؤ۔۔۔فاطمہ بیٹا کیا میں نے کبھی آپ کو آپ کے باپ کی کمی محسوس ہونے دی"
"نہیں چاچو کبھی نہیں"فاطمہ نے جھٹ سے کہا
"بیٹا آپ کا رشتہ آیا ہے۔۔۔اچھا رشتہ ہے۔۔میں اور آپ کی دادو چاھتے ہیں کہ یہ رشتہ ھو جائے۔۔۔مگر آپ کی رضامندی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ھو گا"
"کس کا آیا ہے بابا؟"غناء نے پوچھا
"مصب کا"غناء کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی
"چاچو مجھے آپ کا اور دادو کا فیصلہ قبول ہے"
"میں جانتا تھا۔۔۔آپ کا یہی فیصلہ ھو گا"مبین اٹھا اور فاطمہ کے سر پر ہاتھ رکھ کے چلا گیا۔۔۔اور دوسری طرف غناء پاگل ھو رہی تھی

***********************

"فاطمہ نیچے مصب بھائی آے ہیں تم سے ملنا چاہتے ہیں"غناء نے مسکرا کر کہا اور فاطمہ کی جان پر بن آئ۔۔۔وہ تھوڑی دیر بعد نیچے گئی۔۔۔
"اہم اہم۔۔۔فاطمہ تمہیں میں دل سے قبول ہوں نا"مصب کے پوچھنے پر فاطمہ کا سر جھک گیا
"یعنی کہ ہاں"فاطمہ نے سر مزید جھکا لیا
"پتہ ہے میں نے تمہیں پانے کے لیے بہت دعائیں کی ہیں"
"اچھا مجھے تو لگا میں آپ کو یاد بھی نہیں"
"حضرت علیؓ کا قول ہے کہ جو اپنا ہوتا ہے وہ بھولتا نہیں اور جو بھول جاتا ہے وہ اپنا نہیں۔۔۔میں تو ہمیشہ سے تمہارا تھا۔۔۔"مصب نے مسکرا کر کہا تو فاطمہ بھی مسکرا دی
"کل ہمارا نکاح ہے کل تمہاری روح میری ھو جائے گی۔۔۔ مجھے کل کا بے صبری سے انتظار ہے"مصب اپنی دھن میں سب کہتا گیا اور فاطمہ صرف یہ سوچتی رہی کہ "اگر فاطمصب کا مطلب فاطمہ صبر کرے گی ہے تو مصب کا مطلب بھی صبر کرنے والا ہے"

             *********************

نوٹ:
(ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے کی بات میں میں نے کسی بھی آیت یا حدیث کا حوالہ نہیں دیا۔۔۔دراصل میں فاطمہ کو اپنی جگہ رکھتی ہوں اور مجھے گرم پانی سے وضو کر کے سکون نہیں ملتا۔اس کے علاوہ میں نے یہ واضع کر دیا ہے کہ گرم پانی سے وضو کرنا غلط نہیں نہ ھی یہ منع ہے۔۔۔
شکریہ۔۔)

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Mar 17, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

#چھوٹی_تحاریر Where stories live. Discover now