💞 Episode #04 💕

186 31 103
                                    

Dn't copy & paste without my name & my permission

محبت پسِ پردہ
بقلم خانی
قسط #04
💝_________💝

ڈرتا ہوں کہنے سے کہ محبت ہے ______ تم سے
میری زندگی بدل دیگا تیرا انکار بھی اور تیرا اقرار بھی
(K💝)

وہ دور سے پِلر کے پیچھے کھڑا اُسے اپنی آنکھوں میں قید کررہا تھا ____ اپنی آنکھوں کی پیاس کو اُس کے دیدار سے سیراب کررہا تھا ____ اُسکی آنکھیں اپنے قیمتی چھوٹے چھوٹے موتی آنکھوں سے جدا کررہی تھیں ____ اُس کا بس نہں چل رہا تھا کہ ابھی ہی جا کر یہ موتی اپنی مٹھی میں قید کر لے ____

"" مت روئے اب تو نکل گئیں ہیں باہر مجھ میں اب اتنا بھی حوصلہ نہیں اور کتنا روتا دیکھوں آپ کو ____ رُکے ابھی ہنساتا ہوں میرے ہیرے کی دکان ""

اُس نے موبائل میں میسج لکھا اور بھیج دیا ____

____※____※____※____

"" یا اللہ پاک مسٹر گمنام کی تمام نیک جائز حاجات کو قبول و منظور فرما ____ اور صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرما ____ آج پھر مسٹر گمنام آپ نے مجھ پراحسان کیا ہے ____ اللہ پاک تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ""

خارقا دل سے دعا دیتی ہے ____

____※____※____※____※____

"" سنیں میرے ہیرے کی دکان اتنے موتی نہ بہائیں بندہ غریب ہوجائے گا ذرا خیال کریں ____ 💎 اور اب جائیں بھی یہی کھڑی رہینگی کیا ____ ؟؟ ""
(K💝)

موبائل پرمسٹر گمنام کا نام اُبھرا تو خارقا نے فوراً دیکھا ____ میسج پڑھتے ہی مسکان نے لبوں کا احاطہ کیا ____ پھر پڑھتے پڑھتے مسکان گہری ہوئی ___

"" ہاہاہاہا ___ میں ہیرے کی دکان نہیں آنسوؤں کا ڈیم ہوں ""

خارقا نے دھیمی آواز میں خود کلامی کی ___

"" جاتی ہوں مسٹر گمنام اللہ تمہیں خوش رکھے آمین ""

خارقا اپنا حجاب ٹھیک کرکے دعا دیتی ہوئی آگے بڑھ گئی ____

_____※_____※_____※_____※_____

""میں نے تمہارا چہرہ کبھی دیکھا نہیں پر میں اس پردہ کے پیچھے کی مسکان دیکھ سکتا ہوں ____ میرا دل صرف تمہارے لیے دھڑکتا ہے ____ میری زندگی ہو تم ____ میں صرف تمہارا ہوں ___ اور تم صرف میری ہو ""

محبت پسِ پردہWhere stories live. Discover now