2- عورت ذات کی ناقدری

46 17 34
                                    

حرا نے کا نپتے ہاتھوں سے کال receive کی

دوسری جانب سے سلام کیا گیا

اتنے ٹائم بعد اس بے و فا کی آواز سن کے حرا کی آنکھیں پھر سے نم ہو گئیں تھیں

حرا نے بامشکل سلام کا جواب دیا اس کے منہ سے الفاظ تک ادا نہیں ہورہے

ابراہیم  نے حرا کا ہال چال پوچھا

حرا نے جواب دیا

ستم گر ستم کر کے پو چھتے ہو کہ زندہ ہو بھی یا نہیں وہ یہ بولنا چاہتی تھی
لیکن بولا گیا میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں

ابراہیم  نے جواب نہیں دیا وہ اپنے مدعے کی بات پہ آیا اور حرا سے پوچھا کیا تم مجھے پھر سے اپنی زندگی میں شامل ہونے کا ایک اور موقع دوگی؟

ہم   اشک   بہائیں   مجلس    میں
                                                 مسجد    مسجد   درگاہ    پیا
پڑھ  شعر  ہمارے  داد بھی  دے
                                              چل   آہ    نہ   کر   کر   وااہ   پیا

حرا نے تڑپ کے ہامی بھر دی اسے یقین نہیں آرہا تھا اس کا من چاہا اس کے پاس واپس لوٹ آیا تھا

ابراہیم  نے اس کا جواب سننے کے بعد اسے بولا کہ ہم صبح بات کریں گے ابراہیم  اپنی طرف سے کا ل کاٹ چکا تھا لیکن کال ابھی بھی چل رہی تھی

اسکے بعد جو الفاظ سنائ دئیے گئے وہ حرا کی روح کو تار تار کرگئے تھے

دیکھا میں نے بولا تھا نہ یہ لڑکیاں مرتیں ہیں مجھ پہ

کیسے میرے ایک دفعہ بولنے پہ اس نے مجھے چن لیا یہ ابراہیم  کے الفاظ تھے جسے سن کے حرا کے اندر چھن سے کچھ ٹوٹا تھا

حرا خود کو کوس رہی تھی کہ اس نے ایسے گھٹیا شخص سے محبت کی جسے محبت تو کیا عورت ذات کی عزت تک نہیں کرنی آتی

وہ اس وقت کوکو س رہی تھی جب اس نے اللہ سے ایسے شخص کو رورو کے مانگا تھا

لیکن اس کی دعائیں راۓگاں نہیں گئیں تھیں ایسا ہی ہوتا ہے جب ہم اللہ سے کچھ مانگ رہے ہوتے ہیں اور وہ ہمیں وہ چیز نہیں عطا کر رہا ہوتاہے تو اس میں بھی اللہ کی مصلحت ہی ہوتی ہے کیونکہ اللہ غیب کا علم رکھتا ہے اللہ کیسے اپنے بندے کو نقصان دے چیز تھما سکتا ہےوہ تو ستر ماؤں سے زیادہ اپنے بندے کو پیار کرتا ہے

آج بھی ایسا ہی ہوا تھا اللہ نے حرا کے سامنے اس انسان کی اصلیت کھول کے رکھ دی تھی

جو شخص پہلے چھوڑ چکا ہو اس کی کیا گارنٹی کے وہ دوبارہ نہیں چھوڑے گا مرد ہوتا تو کبھی چھوڑتا ہی نہ

دوبارہ پلٹ کے آنے والا شخص کبھی بھی ہمارا نہیں ہوسکتا ارے وہ تو خود کا بھی نہیں ہوتا
                                   ________________________________

ختم شد   

اےابن آدم عورت کی عزت کر(completed)Where stories live. Discover now