وقت بدلے یار نہ بدلے 💕

363 41 70
                                    

"ورشہ بیٹا اٹھ جائیں لیٹ ہو رہا ہے۔اٹھ کر اٹھ کر نماز پڑھ لیں ورنہ آپ کی نماز قضا ہو جائے گی۔" نماز کی بات سنتے ہی اس نے اپنی آنکھیں پٹ سے کھولی اور فاطمہ بیگم کی طرف دیکھ کر مسکرائی۔۔۔

فاطمہ بیگم نے اس کی پیشانی پر بوسہ دیا۔"چلو اب جلدی سے اٹھو فریش ہو کر نماز ادا کرو اور نیچے آجاؤ بابا جان ناشتے پر انتظار کر رہے ہیں۔"

"اوکے ماما!" اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور اپنے بالوں کا جوڑا بنا کر اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔
وضو کرنے کے بعد نماز ادا کرکے اس نے دعا مانگنا شروع کر دی
    " اے اللہ میں تیری گناہ گار بندی ہوں مجھے معاف فرما اور اپنے سے محبوب سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ہمارے ماں باپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت فرما یا اللہ مدد فرما ہمیں بخش دے۔ یا اللہ ہمیں کسی بھی آزمائش میں ڈالنے کے بعد صبر کرنے کی توفیق عطا فرما۔
بے شک تو ہی ہر چیز پر قادر ہے"

"آمین" دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے ووٹ کھڑی ہوئی۔۔۔

'انسان کو اللہ تعالی سے سوچ سمجھ کر مانگنا چاہیے کیونکہ قبولیت کا وقت کونسا ہوتا ہے کچھ پتہ نہیں ہوتا اب دیکھنا یہ تھا کہ  ورشہ کی دعائیں اس کی قسمت پر کیا اثر دکھاتی ہیں"

السلام و علیکم!!! تیار ہونے کے بعد ورشہ ناشتے کے ٹیبل پر پہنچی اور سب سلام کیا۔۔۔

وعلیکم اسلام!!! "کیسا ہے میرا بچہ؟"غازی مسکراتے ہوئے کھڑا ہوا اور ورشہ کو اپنی جگہ پر بٹھا دیا۔۔۔ یہ اس کی عادت تھی وہ روز صبح کو اپنی جگہ پر بٹھا دیا کرتا تھا۔۔۔

الحمدللہ لالہ!!! "آپ کیسے ہیں؟" ورشہ نے غازی کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا۔

الحمدللہ!!! "میرا بچہ ٹھیک ہے تو میں بھی فٹ" غازی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا.

امان صاحب مسکراتے ہوئے اپنے بچوں کو دیکھ رہے تھے۔۔۔

"بابا کیا ہوا ہے، ایسے کیا دیکھ رہے ہیں؟" ورشہ نے مسکراتے ہوئے ہم امان صاحب سے سوال کیا۔

"میں تم دونوں بہن بھائی کی محبت دیکھ رہا ہوں۔مجھے تو سب لوگ ہی بھول گئے ہیں۔" امان صاحب نے مسکراتے ہوئے فاطمہ بیگم کو دیکھتے ہوئے کہا۔

"کیا ہوگیا ہے امان صاحب جوان بچے ہیں کچھ تو خیال کریں۔"فاطمہ بیگم میں آنکھیں دکھاتے ہوئے کہا

"Ohoo! Lala see someone is blushing."
ورشہ نے فاطمہ بیگم کو کندھوں سے تھام کر بیٹھاتے ہوئے کہا۔

"چپ کرو بے شرم لڑکی ماں کے سامنے کیسے باتیں کر رہی ہو۔"فاطمہ بیگم نے آنکھیں دکھائیں۔

"لالہ میں بے شرم ہو کیا؟"ورشہ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے کہا تو امان صاحب اور فاطمہ بیگم کو اس کی معصومیت پر بے ساختہ پیار آیا۔۔۔

"نہیں میری جان میرا بچہ تو بہت معصوم ہے" غازی نے کھڑے کہا ہوتے ہوئے اس کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے کہا تو امان صاحب اور فاطمہ بیگم نے دل ہی دل میں ان کی محبت کی نظر اتاری۔۔

وقت بدلے یار نہ بدلے 💕Where stories live. Discover now