part:16

1.2K 70 15
                                    

قسط نمبر: سولہ!

" کیا کہا عامر نے اور آپا نے؟؟؟

( عنایہ نے جیسے ہی فون بند کیا احمد نے جھٹ سے سوال کر دیا تھا)

" پھوپو جان نے بولا ہے کہ وہ ایک گدھے کی شادی میں شامل ہونا نھیں چاہتی...

( عنایہ کی آنکھوں سے شرارت جھلک رہی تھی)

" لاحول ولا قوۃ"

" ہاہاہاہا کیا ہوا چاچو؟؟؟؟

" میری آپا ایسا کچھ نھیں بول سکتیں البتہ یہ ساری بکواس تو نے خود سے کی ہے میں جانتا ہوں۔۔۔۔

( احمد نے عنایہ کا کان کھینچا تھا)

" مسٹر احمد آپ ایک گدھے ہیں۔۔۔۔۔

" کیا کیا بول رہی ہے تیرا چچا ہوں میں لڑکی بڑا ہوں تجھ سے تمیز کر۔۔۔۔۔۔

" میری پوری بات سنیے ۔۔۔۔۔

" ہاں ہاں پوری بات سنیے تاکہ تو مجھے مزید ذلیل کرے ہے نا؟؟؟؟

( جواب میں عنایہ نے بس احمد کو گھورا تھا)

" اچھا نا سوری بول اب نھیں بولوں گا میں کچھ۔۔۔

" ہونہہ تو میں بول رہی تھی کہ آپ ایک گدھے ہیں اور ایسا ہمارے گھر کے سارے بڑے کہتے ہیں اور بڑے جھوٹ تو نہیں بولتے نا؟؟؟؟

( عنایہ کا معصومانہ انداز احمد کو آگ لگا گیا تھا)

" ہاں ہاں گدھا ہوں اور یہ دیکھ میرے سینگ۔۔۔۔

( احمد نے اپنا سر عنایہ کو دیکھایا تھا)

" بڑا افسوس ہو رہا ہے مجھے۔۔۔۔

" کس بات پہ چھپکلی؟؟؟!

" اس بات پر کہ میں عنایہ ملک مطلب کے عنایہ فیوچر ڈآکٹر آپ کی بھتیجی ہے توبہ توبہ۔۔۔۔

" اے اے کیوں افسوس ہو رہا ہے تمھیں اس بات پر؟؟؟؟

" کیونکہ مسٹر احمد گدھوں کے سینگ نھیں ہوتے۔۔۔۔۔

( عنایہ کی بات پر احمد نے اپنے سر کو چھو کر دیکھا تھا
احمد کو ایسا کرتے دیکھ کر عنایہ کا قہقہ بلند ہوا تھا)

" تو نھیں سدھر سکتی چھپکلی۔۔

" ہاہاہاہا سیریسلی چاچو آپ ایک گد۔۔

" چپ آگے کچھ نا بولی احمد نے عنایہ کہ منہ پر ہاتھ رکھ کر چپ کروایا تھا"

" اچھا نا اپنا گندہ ہاتھ پیچھے کریں اور گاڑی روکیے شاپنگ مال آ گیا ہے۔۔۔۔۔

" ہاں ہاں گدھے کی بھتیجی روک رہا ہوں۔۔۔۔

( اپنے منہ سے نکلی بات  احمد کو اب سمجھ آئی تھی جب عنایہ زور شور سے ہنسنا شروع ہو گئ تھی)

" چپ کر میں کہتا ہوں چپ کر جا۔۔۔۔

" ہاہاہاہا ہاہاہاہا ۔۔۔

نادان محبت!Where stories live. Discover now