اب فرق نہیں پڑتا

3 1 0
                                    

کیسی ہو؟؟

ٹھیک ہوں ۔ تم؟

میں بھی ۔کیا کرتی ہو سارا دن؟؟

بس پڑھائی اور گھر کے کام اور کیا کروں گی ۔

ہہہمم۔  صحیح۔

جی۔

پیپرز ہونے والے ہوں گے؟؟

جی بس نیکسٹ ویک سے ہی اسٹارٹ ہیں۔

صحیح ہے۔

آپ کیا کرتے ہو؟

میں بھی دن گزار لیتا ہوں بس۔

کیوں؟؟

تم یاد آتی ہو۔

کیوں؟؟

بس!!

یاد کرنے والے چھوڑ کر جاتے ہی نہیں ہیں ۔۔

چھوڑنا پڑا تھا ۔

وہی جب پڑ ہی گیا ہے تو یاد کرنا بھی چھوڑ دو۔

وہ میرے اختیار میں نہیں ۔۔

جو اختیار میں تھا وہ بھی تو چھوڑ ہی دیا۔

تم سجھتی نہیں ہو۔

میں بس یہ سمجھتی ہوں کہ لڑکے کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں اگر وہ چاہے۔

کاسٹ کا مسئلہ تھا ۔

پہلے نہیں پتا تھا ؟

مجھے اس قدر سنگینی کا اندازہ نہیں تھا ۔

لیکن مجھے ہوگیا تھا ۔

یاد کرتی ہو مجھے ؟؟

نہیں !

کیوں محبت نہیں رہی؟؟

محبت میں یاد کیا جاتا ہے؟؟؟

ہاں میری طرح۔

ہاہاہاہا وہ محبت ہی کیا جس میں یاد کرنا پڑے۔

سمجھا نہیں.

ٹائم لگے گا۔۔

تم سمجھاؤگی نہیں؟؟

نہیں۔

کیوں؟؟

کیونکہ اب تمہیں بات بھی سمجھانی پڑ رہی ہے۔

مطلب؟؟

کچھ نہیں !

بدل گئی ہو بہت۔

ہاں واقعی بدل گئی ہوں کیوں کہ پہلے باتوں کی مٹھاس میں آ جایا کرتی تھی لیکن اب کسی کے بولنے سے پہلے چہرے سے پہچان لیتی ہوں کہ بولنے والا سچ بولے گا یا جھوٹ۔

میں چھوٹ بول رہا ہوں؟؟

پتا نہیں میں تمہیں جج ہی نہیں کرنا چاہتی۔

چلا جاؤں؟؟

میں روکوں گی نہیں ۔

مطلب جانے کا ہی کہہ رہی ہو.

روکنے کا فائدہ ہی نہیں ہے۔

میں اب بھی چاہتا ہوں تمہیں ۔

مجھے ایسی چاہت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

تم نفرت کرنے لگی ہو؟؟

مجھ میں کوئی احساس نہیں ہے نہ محبت نہ نفرت میں کچھ محسوس ہی نہیں کرنا چاہتی۔

خوش رہو۔

تم بھی ۔۔

یاد آؤں تو میسج کر لینا۔۔

میرے لیے بات کرنا ضروری نہیں ۔ نہ ہی احساس دلانا،نہ مجھے لوگوں کی ضرورت رہی ہے اور نہ ہی آپکی اس لیے شاید میں اب آواز نہ دوں کیونکہ ہاں میں بدل گئی ہوں!!

❤️In Your Heart❤️Where stories live. Discover now