اہم پیغام

53 5 4
                                    

اسلامی بہنوں کے نام اہم پیغام👇🏻👇🏻
میری مودبانہ اور دردمندانہ درخواست ھے،

اپنی مسلمان بہنوں سے، اپنے معاشرے سے، کہ  پردے کو پردہ ہی رہنے دیں، اسے اپنی خواہشات اور فیشن کی بھینٹ نہ چڑھائیں ،،،،،
اپنے اسلامی وقار کو قائم رکھیں، سادگی کو اپنائیں، سادگی ایمان کا حصہ ھے،

فیشن سے عزت نہیں ملتی، اللہ عزت دیتا ھے، اپنی نیتوں کو ٹھیک کرلیں،👇🏻 ڈھیلے ڈھالے اور سادہ حجاب اور برقعے استعمال کریں، اللہ کی رضا و خوشنودی کو پیش نظر رکھیں، اللہ کا حکم پورا کرنے کے لئے پردہ کریں، دین کے احکامات کا تمسخر نہ اڑائیں،،،،،!!! 👇🏻👇🏻

یہ چا ر دن کی زندگی اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے نہیں ملی تھی، یہ زندگی ایک امتحان ھے آزمائش ھے، کہ کون آخرت کی بہترین تیاری کرنیوالا ھے؟

کون اپنے رب کی رضا اور خوشی کو اہمیت دیتا ہے اور کون اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے اندھا دھند بھاگتا ھے،،،؟؟؟

زندگی اسی کھیل تماشے میں ضائع کرنے کے لئے نہیں ھے، ☝🏻☝🏻
سوچنے کی بات ھے،
                                      شادی میں تیار ہو کر جائیں تو کیا،                                     
ہم بہت خوبصورت نظر آبھی گئے تو کیا، فیشن کی دوڑ میں سب سے آگے نکل بھی گئے تو کیا،

ہم لوگوں کی نظروں میں بہت جچ بھی گئے تو کیا،،،

اگر یہ سب کچھ ہمیں مل بھی گیا تو کیا پایا،،،،،؟؟؟

*موت کے ساتھ ہی ہر چیز کا خاتمہ ہو جانا ہے، دنیا کی ناموری، شہرت عزت سب کچھ یہیں رہ جانی ھے اور آخرکار انسان اکیلا ہی ایک دن اپنی قبر میں جاسوئے گا اپنے اعمال کا بوجھ لیکر،،،* 👇🏻👇🏻

جہاں سوائے اپنی نیکیوں کے کچھ کام آنیوالا نہیں ھے ۔۔۔۔۔

عقلمند وہ ھے جو مرنے سے پہلے موت کی تیار کر لے،،،،،،

اللہ تعالیٰ نے بہت عظیم الشان جنت بنائی ھے اپنے فرمانبردار بندوں کے لئے ۔

وہاں وہ وہ نعمتیں ہیں جو نہ کسی انکھ نے کبھی دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں، نہ کسی دل پر انکا خیال بھی گزرا،،،،،

آج دنیا میں رب چاہی زندگی گزار لیں، کل کو آخرت میں اپنی من چاہی زندگی گزارنا،،، ☝🏻

اللہ تعالیٰ ہم سب کو پردے کے حقیقی تقاضوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین -

باتیں جو دل کو چھو جائیں Where stories live. Discover now