Episode 15

7.5K 373 65
                                    

ہم بھی یہی چاہتے ہیں، لیکن تمہاری ماں کے رویے سے نہیں لگتا کہ وہ ایسا چاہتی ہو گی.
آغا جان میرے خیال سے میری رضامندی کافی ہے؟ وہ اپنی بات پر زور دیتا ہوا بولا...
ٹھیک ہے پھر عاشی رخصتی والے دن ہی ہم زری کی بھی رخصتی رکھ دیتے ہیں.
آغا جان مجھے آپ سے کچھ اور بھی کہنا ہے.
ہاں کہو میرے بچے، تم نے آج اپنے آغا جان کو خوش کردیا ہے. آج جو کہنا ہے کہو....
آغاجان میں چاہتا ہوں کے آپ ابھی زری سے کچھ نہیں کہیں گے اور نا ہی اس بارے میں موم سے کوئی بات کریں گے، ڈیڈ اور چچی کو اس بارے میں بے شک بتا دیں، لیکن زری کو یہ بات ابھی نہیں معلوم ہونی چاہیے.....
ٹھیک ہے جیسا ہمارا پوتا چاہتا ہے سب ویسا ہی ہوگا. آغاجان خوشی سے بولے تھے.
آغاجان عاشی کی مائیوں والی رات آپ کو اپنی پوتی کو منانا ہے.
وہ ہماری بات نہیں ٹالے گی...
آغاجان خدا کرے آپ کا اعتماد برقرار رہے وہ طنزیہ مسکرایا تھا.....
                  _________________

محبت بھی کتنی عجیب ہے، انسان کے جذبات کو ایک پل میں کیا سے کیا کردیتی ہے. کہتے ہیں کہ جب انسان کو محبت ہوتی ہے تو وہ اپنی اردگرد کی دنیا سے لاعلم ہو جاتا ہے، لیکن میرا ماننا ہے جب انسان محبت میں پڑھتا ہے تو وہ اپنی اردگرد کی دنیا میں اور زیادہ انٹرسٹ لینے لگتا ہے وہ دنیا کو اور اس دنیا میں بسنے والے لوگوں کو تب ہی تو پہچانتا ہے.
زندگی انسان کو بہت کچھ دیتی ہے خوشیاں دیتی ہے تو غم بھی دیتی ہے، بس انسان کو خدا پر یقین کامل ہو، تو وہ کچھ بھی کرنے کا اختیار رکھتا ہے. اس نے لکھنے کے بعد ڈائری بند کر دی تھی اور اٹھ کھڑی ہوئی تھی، اس کا رخ کچن کی طرف تھا.
وہ  کافی بنانے میں مصروف تھی جب اسے اپنے پیچھے ابان کی آواز سنائی دی تھی.
ایک کپ کافی کا مل سکتا ہے؟ وہ ایسے بولا تھا جیسے ان میں کافی اچھے تعلقات ہوں.
اس کی کافی تقریبا بن چکی تھی اور وہ شاپنگ سے کافی تھکی ہوئی تھی، اس میں اور کھڑے رہنے کی سکت نہ تھی.
وہ مڑی تھی اور اپنا بنایا ہوا کافی کا مگ اس کی طرف بڑھایا تھا، جسے وہ تھم چکا تھا.
وہ اسے کافی دیے کچن کے دروازے کی طرف بڑھی تھی، جب وہ اس کا ہاتھ تھام چکا تھا.
میں نے یہ تو نہیں کہا، کہ تم کافی مت پیو، بس اپنے لیے بھی مانگی تھی. کیا تمہیں میرا کافی مانگنا اتنا برا لگا ہے کہ تم بغیر کافی لیے جا رہی ہو.؟
وہ محبت سے بولا تھا، ایک پل کو زری کا دل کیا کہہ دے اس لہجے پر ایک کیا؟ پوری رات کافی بنا بنا کر دینے کو تیار ہوں.
نہیں... مجھے اب کافی کی ضرورت نہیں ہے. وہ بنا کوئی تاسر دیے بولی تھی.
بدلہ لے رہی ہو؟ اس کافی کا جو پینے سے میں نے انکار کیا تھا.
ہوں..... بدلہ!!! وہ طنزیہ مسکرائی تھی.
بدلہ لینے کے لیے کیا مجھے ایک کافی ملی تھی؟ وہ سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی.
ابان لغاری اگر زرفشاں کو تم سے بدلہ لینا ہوتا تو ان پانچ سالوں کا لیتی جن میں تم ساتھ چھوڑ گئے تھے، اگر بدلہ لینا ہوتا تو ان اذیتوں کا لیتی جو تمہارے بغیر تو برداشت کی ہی تھیں لیکن تمہارے ہونے سے بھی برداشت کرنی پڑ رہی ہیں، اگر بدلہ لینا ہوتا تو ان طنزیہ باتوں کا لیتی جو خنجر کی طرح زرفشاں کے دل پر لگتے ہیں.....  بولنے سے اس کا حلف خوشک ہوا تھا.
وہ اس کا ہاتھ پکڑے فریزر کی طرف بڑھا تھا.
اس نے اسے شکوہ کناں نظروں سے دیکھا تھا جو  لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ وہی ابان ہے جس کے الفاظ ہمیشہ درفشاں کے دل کو زخمی کر دیتے تھے. نہیں آج تو وہ کوئی اور ہی ابان لگ رہا تھا.
اس نے پانی پی کر گلاس سلیپ پر رکھ دیا.
وہ اس کی بات کو نظرانداز کیے کافی کا مگ زری کی طرف بڑھا چکا تھا.
ان تمام اذیتوں کا حساب میں تمہیں اپنی دسترس میں لینے کے بعد دینا چاہوں گا.
وہ یہ کہہ کر کچن سے باہر نکل گیا....

عشق ہے اور وہ بھی لا حاصل
کام بچوں کے بس کا تھوڑی ہے
وہ میری دسترس میں ہے لیکن
مسئلہ دسترس کا تھوڑی ہے.

_____________________

Assalamu Alaikum readers!!!
➡️ Ummid hai k aap sab khairiyat se Honge. ➡️main mafi chahti hun episode late upload karne ke liye.
Mujhe episodes roze likhni hoti h. mere pass Pahle Se likha hua Kuch Nahi h.
➡️Or Mujhe likhane ki permission Nahi Hai, lekin Kahate Hain Na ky shoak ka koi Mol nahi..... Soo, 🤗🤗🤗🤗

➡️ I need your support, follow me on my Instagram account and make instafam (Instagram family).

"Again sorry for late uploading"

_________________________________
🔘 Vote if you like
🔘 Comment down and share your reviews
🔘 Follow on instagram 👉🏻 @novels_by_nageen

ستمگر کی ستمگری (مکمل ناول) Where stories live. Discover now