محبت

96 9 1
                                    

محبت:
کیا ہے محبت؟ جانتے بھی ہو؟۔۔نہیں۔۔بالکل نہیں۔
آجکل ہر دوسرا بندہ محبت کر رہا ہے۔ sad songs لگاٸے ہوے ہیں پوچھو "کیا ہوا؟ بڑے دکھی بیٹھے ہو"
"محبت ہوٸی تھی"
"تھی سے کیا مطلب" تھوڑی حیرانگی😕
"دھوکہ ہو گیا"
"تو کیا محبت ختم ہو کے تھی میں تبدیل ہو گٸی؟"
"ہمم چل اب مجھے سکون سے گانا سننے دے"
ٹھیک ہے جی اب زرا دوسری بہن کی طرف چلتے ہیں جو سیڈ پوٸٹری پر رہی ہے۔اففف۔
"کیا ہوا مہرو؟"
"محبت"
"پھر؟"
"بے وفاٸی" آنکھیں نم😢
"اب؟"
آنسوٶں میں روانگی چچ چچ چچ۔۔۔چلیں جی اسے چھوڑ کے دوست کی طرف چلتے ہیں جو ہر وقت اداس رہتی ہے۔
"کیا ہوا کومل؟"
"کچھ نہیں" وہی چہرے پہ دنیا بھر کی اداسی😣
"پھر بھی بتاٶ تو۔۔"
"یاررر" پیاری سی آنکھوں میں اشک
"ہے تم تو رونے لگ گٸی ہوا کیا"
"محبت" تھوڑے توقف کے بعد کہا گیا۔
"تو اس میں رونے والی کیا بات ہے؟"
"وہ دھوکے باز نکلا"
"یار کیا محبت محبت عجیب لوگ ہو تم۔۔"
"تمہیں ہو گی تو پتا چلے گا "
"لو جی اب مجھے ہو ہی نا جاۓ خیر تم بیٹھی رہو یہاں میں تو چلی"
پندرہ سالہ کزن کا میسج آیا۔
"آپی" ساتھ سیڈ ایموجی۔
"ہاۓ کیا ہوا احمر؟" فوراً ریپلاۓ کیا۔
"آپییی"
"جی میرے بھاٸی"
"آپی اس نے مجھے چھوڑ دیا" آنکھیں پُر نم۔
"کس نے؟"
"انم نے"
"کون انم؟"
"میری گرل فرینڈ"
"واااٹ" شاک ہی تو لگا تھا۔
"جی آپی اب کیا کروں مجھے رونا آ رہا ہے۔ دل کر رہا ہے مر جاٶں"
"اوۓ پاگل ہوش میں تو ہو اور یہ کب ہوٸی محبت؟ ابھی ہفتہ پہلے تو تم میرے پاس آۓ تھے بتایا نہیں"😑
"تین دن پہلے ہوٸی"
"واہ تین دن میں محبت ہو کے بریک اپ بھی ہو گیا۔ اور یہ تمہاری عمر ہے محبت کرنے والی"
"محبت کرتے نہیں ہو جاتی ہے آپ کو ہو گی تو پتا چلے گا"
"آہاں چلو دیکھتے ہیں کب ہوتی ہے مجھے محبت اب جاٶ سکون سے گھر جا کے کچھ کھاٶ پیو"
"آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے میں گھر پہ ہی ہوں😑"
"ہمم چلو ٹھیک ہے باۓ میں سونے لگی"
"آپ کو سونے کے علاوہ کوٸی کام بھی ہے"
"چل چل نکل بن نہیں زیادہ میری نیند نا اُڑا دینا" کہتے ہی موباٸل آف کیا روم میں گٸی دروازہ لاک کیا اور بیڈ پہ گِر گٸی۔
پندرہ منٹ بعد دروازے پہ دستک ہوٸی۔
"پوچھا کون؟"
"محبت"
"ہیں محبت یہ یہاں کیسے آ گٸی۔ کیا ہے؟" اونچی آواز میں بولی۔
"محبت ہوں تم سے کرنے آیا ہوں"
"واووو محبت وہی محبت جس میں گفٹس دیے جاتے ہیں۔ تھوڑا سا بیمار ہونے پہ میسج آتے ہیں میری جان کو کیا ہوا میرے بابو نے تھانا تھایا۔۔وہی محبت جس میں صبح اٹھنے سے پہلے ہی گُڈ مارننگ اور رات کو گڈ ناٸیٹ کا میسج آتا ہے۔ مجھے بھی کر لینی چاہیے۔" خوشی سے وہ اُٹھ بیٹھی۔ پھر کچھ خیال زہن سے گزرنے لگے۔
"اداس کیوں بیٹھی ہو؟ محبت ہو گٸی محبت میں دھوکہ ہوا، وہ بیوفا نکلی، وہ جھوٹا نکلا، کل ہمساٸیوں کی لڑکی نے محبت میں دھوکہ ملنے سے خودکُشی کر لی، کزن محبت کی وجہ سے ڈیپریشن میں چلی گٸی۔ دروازے پہ دوبارہ دستک ہوٸی۔تو وہ  خیالوں سے باہر آٸی۔
"مجھے نہیں کرنی محبت نکلو یہاں سے بھاٸی"
لو جی اسے تو بھاٸی ہی بنا دیا افف بیچارہ😣
"جانی میں دوسروں جیسا نہیں تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو تم پہلی لڑکی ہو جسے دیکھتے ہی میں اپنا دل ہار بیٹھا"  وہی گِھسا پِٹا ڈاٸیلاگ۔
"او چل بھاٸی نکل کے جوتیاں ماروں؟"
"جا رہا ہوں بہن میرا انتظار بہت لڑکیاں کر رہی ہیں"
"ہاں ہوں گی بیوقوف جو محبت جیسے خوبصورت لفظ سے آشنا نہیں ہوں گی۔ہونہوں "
"تم لڑکیاں ہوتی ہی بیوقوف ہو دل پھینک ہمارے ایک دفعہ کہنے پہ محبت کر لیتی ہو"
"ہاں ہاں ہوتی ہیں کچھ بیچاریاں میں ان میں سے نہیں اور تم بکواس نہیں کرو میری بہنوں کے بارے میں اب سے وہ بھی تم فضول لڑکوں کے پیچھے نہیں بھاگے گیں آیا بڑا محبت والا۔ دو مُکے ماروں گی تمہارے منہ پہ محبت لفظ ہی بھول جاٶ گے"  وہ بیچارہ تو اتنی باتیں سُن کے نکل گیا پر کاٸنات میڈم کا غصہ کم نہیں ہوا انسٹا اوپن کر کے بیٹھ گٸی اور لڑکیوں کے لیے میسج لکھنے لگی۔
"ڈٸیر گرلز آپ لوگوں کا مسلہ کیا ہے کیوں ہر وقت محبت کا رونا روتی رہتی ہو آج آپ لوگوں کی وجہ سے لڑکے ہم لڑکیوں کا مزاق بناتے ہیں ہمیں دل پھینک کہتے ہے گروپ بنا کے ہمیں کال کرتے ہیں پھر اسپیکر اوپن کر کے سب کو سُناتے ہیں کے دیکھو یہ لڑکی پاگلوں کی طرح مجھ سے محبت کرتی ہے اپنے ماں باپ  سے چُھپ کے مجھ سے بات کرتی ہے سوچو اگر تمہارے والدین کو پتا چل جاۓ تو کیا عزت رہے تمہاری ان کے سامنے۔ کیا عزت رہے ان کی لوگوں کے سامنے جس عزت کو کماتے انہوں نے اپنی زندگی لگا دی اسے تم لوگ ایک لمحے میں ختم کر دیتی ہو وہ منہ چُھپاتے پھرتے ہیں لوگوں سے۔ کوٸی تمہارے بھاٸی کو بلاوجہ گالی دے دے گا تو وہ آگے سے کچھ کہہ نہیں پاۓ گا اس ڈر سے کے کہیں  تمہارا طعنہ نا دے دیا جاۓ۔اور یہ کیا ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے محبت کرتے نہیں ہو جاتی ہے کس نے کہا یہ۔۔مجھے اس بندے سے تو ملواٶ۔ محبت کرتے ہی ہیں ہوتی نہیں۔۔ پہلے تمہارے دل کے دروازے پہ دستک دی جاتی ہے تمہارا دل کرے تو دروازہ کھولو اور دوسرے کو اندر آنے دو۔ پھر تم پہ  ڈیپینڈ کرتا ہے اسے ہمیشہ کے لیے قید کر لو یا دو باتیں کر کے نکال دو اور دروازہ لاک کر دو سمجھے۔۔  تم لوگ جسے محبت سمجھتی ہو وہ محبت نہیں ہے محبت وہ ہے جو تمہارے ماں باپ تم سے کرتے ہیں محبت وہ ہے جو تمہارا اللہ تم سے کرتا ہے محبت وہ ہے جو تمہاری فیملی تم سے کرتی ہے یہ جو آجکل ہو رہا ہے وہ محبت کے نام پہ مزاق ہے۔ خدارا ایسا نا کرو نا خود کو مشکل میں ڈالو نا اپنی فیملی کو۔ بلکہ کچھ ایسا کرو جو تمہارے والدین کے لیے فخر کا باعث بنے نا کے وہ لوگوں سے منہ چُھپاتے پھریں۔ اور ایک خاص بات انسٹاگرام اور فیس بُک پہ قطعاً دوست نہیں بناٶ تمہارے اپنے کزنز نام چینج کر کے تم سے بات کرتے ہیں کچھ ویسے ہی فیک ہوتے ہیں اب آپ لوگ عقلمند ہو سوچو جن کزنز کے سامنے تم بہت اچھی بنتی ہو وہ تمہارے میسجز تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو دکھا دیں تو کیا عزت رہے گی تمہاری ۔۔۔چھوڑ دو یہ سب اپنی زندگی کا مقصد ڈھونڈو  کچھ ایسا کرو جو تمہارے اور تمہارے گھر والوں کے لیے فخر کا باعث بنے۔۔ محبت جیسے خوبصورت لفظ کو خوبصورت لوگوں کے لیے ہی رکھو۔ اللہ ہم سب کو نیک بناۓ۔ ماں باپ کا خدمت گُزار بناے اور اللہ کی دی ہوٸی بے شمار نعمتوں کا شکر کرنے کی توفیق عطا فرماۓ (آمین)
اب میں جا رہی مجھے اور بھی بہت کام ہیں😂
في أمان الله

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jul 29, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

محبتWhere stories live. Discover now