Episode 17

591 52 35
                                    

لائبہ کے جاتے ہی رومیسہ نے جلدی سے احد کو کال کی تھی ۔۔۔دوسری طرف احد جو میٹنگ میں تھا موبائل پے رومیسہ کی کال دیکھ کے فون سائلنٹ پے کر گیا تھا ۔۔۔رومیسہ جو کافی دفعہ کال کر چکی تھی احد کے کال نہ پک کرنے پے اسے غصہ آیا تھا ۔۔۔۔وہ ہوٹل سے نکل کے سیدھا مظہر کے آفس پہنچی تھی ۔۔۔بنا ناک کیے وہ اندر انٹر ہوئی تھی مظہر جو کال پے بات کر رہا تھا اپنے سامنے رومیسہ کو دیکھ کے جلدی سے بات ختم کی تھی ۔۔کال بند کرتے ہی وہ رومیسہ کی جانب متوجہ ہوا تھا ۔۔۔

ہائے بڈی ۔۔کیسی ہو ۔۔۔

مظہر احد کو کال کرو ۔۔جلدی ۔۔۔

کیا ہو گیا ہے تمھے تو احد کے سوا کوئی نظر ہی نہیں آتا۔۔

مظہر فضول مت بولو اور باقی سوال بعد میں کر لینا ابھی احد کو کال کرو ۔۔۔

اوکے ویٹ کرتا ہوں مظہر نے اپنا فون ٱٹھاتے ہوئے جواب دیا تھا ۔۔۔

احد جو میٹنگ روم سے میٹنگ ختم ہونے کے بعد اپنے آفس کی جانب جارہا تھا اور اسکا ارادہ رومیسہ کو کال بیک کرنے کا تھا کہ اسکا فون رنگ ہوا تھا مظہر کا نمبر دیکھ ووہ کوفت کا شکار ہوا تھا لیکن کال پک کر کے فون کان سے لگایا تھا ۔۔

اسلام و علیکم ۔۔۔

وسلام کہا غائب ہے تو ۔۔۔۔ابھی مظہر اپنی بات پوری کرتا کہ رومیسہ نے اسکے ہاتھ سے اسکا موبائل چھینا تھا ۔۔۔رومیسہ کی یہ حرکت اسکو کسی طور پسند نہ آئی تھی ۔۔لیکن وہ اسے کچھ کہ نہیں سکتا تھا دوست تھی۔۔۔

احد کیا یہ سچ ہے کہ تم اپنی کزن سے شادی کر رہے ہو ۔۔۔

احد جو مظہر کی بات کا جواب دینے والا تھا فون سے ایک نسوانی آواز سن کے اور پھر پوچھی جانے والی بات سن کے پریشان ہوا تھا اس نے تو. یہ سوچا ہی نہ تھا کہ رومیسہ کو کیا جواب دے گا ۔۔۔

احد کے کافی دیر جواب نہ دینے پے رومیسہ پھر بولی تھی ۔۔احد زین خان کیا میں تمھاری خاموشی کو ہاں سمجھوں ۔۔۔

مظہر جو کام میں مصروف ہو گیا تھا رومیسہ کی بات سن کے حیران ہوا تھا ۔۔۔لیکن پھر یہ سوچ کے کچھ نہیں بولا کہ یہ احد اور رومی کے آپس کا معاملہ ہے ۔۔۔

احد میں تم سے کچھ پوچھ رہی ہوں تم بھی اور مردوں جیسے ہی نکلے ۔۔۔

احد مظہر کے سامنے تو یہ بات اسے کبھی نہیں بتانا چاہتا تھا ۔۔لیکن وہ اسے غصہ دلا رہی تھی ۔۔

ہاں کر رہا ہوں شادی اب سن لیا ۔۔۔اب کال مت کرنا ۔۔۔اس نے کال کاٹ دی تھی ۔۔جب کے رومیسہ تو اسکا جواب سن کے ہی آگ بگولا ہوئی تھی ۔۔۔اور فون کو زور سے سامنے بنی دیوار پے مارا تھا ۔۔۔

انوکھا بندھن (Complete) Where stories live. Discover now