یہ ناول چاند جلتا رہا ماضی اور حال میں لکھا گیا ہے....یہ کہانی ہے ماضی میں حور شاہ اور شاہ کی اور حال میں حورین شاہ اور شاہ زین سکندر کی.... ناول کا نام چاند جلتا رہا عکاسی کرتا ہے لاحاصل کی.....وہ خواہشات وہ محبتیں جو انا, نصیب اور بری نظر کی بھینٹ چڑھ جاۓ... اس میں آپ پڑھیں گے ایسی پاک محبت جو بچھڑنے کے بعد بھی زندہ رہی..جس نے دو محبت کرنے والوں کو جدا کر کے بھی جدا نہ کیا... یہ کہانی ہے والدین کی انا اور ضد کی جو اپنے بچوں کے جائز خواب اور خواہشات پر بھاری پر جاتی ہے...اور پھر جنم لیتے ہیں صرف پچھتاوے........ ناول کے کردار حور شاہ:معصوم,حساس سب سے محبت کرنے والی حسین لڑکی جسے اسکی محبت نے ایک نئ زندگی دی تھی....پر نصیب نے دی بس سلگتی یادیں... شاہ:ایسا شخص جس نے اپنی محبت سے سچی محبت کی تھی...جس نے جان لٹانے کا صرف کہا نہیں تھا کر بھی گزرا تھا......جسے اپنی محبت کو پاک رکھنا آتا تھا... حورین شاہ: بلا کے حسین ایک ضدی سی لڑکی ....جس کی ناک پر ہر وقت غصہ ہوتا ہے...وہ لڑکی جو محبت سے ڈرتی تھی جانے انجانے میں محبت کر بیٹھی.... شاہ زین سکندر: ناول کا.وہ کردار جسے پہلی ملاقات میں ہی ایک لڑکی سے محبت ہو گئ تھی...اور تب ےسے لے کر اسکی آخری سانس تک رہی تھی.... اس ناول میں پڑھے گے آپ دلچسپ سسپنس ,ٹوسٹ اور نۓ موڑ جو کہانی کا رخ بدل کر رکھ دیں گے.
2 parts