.زندگی ایک امتحان

2 3 0
                                    



زندگی ایک امتحان ہے.

زندگی کا ہر لمحہ امتحان ہے

ہر کسی کی زندگی ایک امتحان ہے

مت سوچا کریں کے صرف آپ ہے کی زندگی میں آزمائشیں ہیں، یہ بھی مت سوچا کریں کے اگر کوئی امیر ہے تو بہت خوش 

ہوگا یا غریب انسان ہے دکھوں میں ہے !

جیسا کے ہماری زندگی کا ہر لمحہ آزمائش ہے، ہمارا اٹھنا بیٹھنا نیز سب ایک آزمائش ہے..

الله پاک قرآن میں فرماتے ہیں :

جس نے موت ور زندگی پیدا کی تا کے تمہیں آزمائے کے تم میں سے کون بہترین عمل کرتا ہے اوروو غالب اور بخشنے والا ہے .. (سوره ملک آیات ٢)


ہاں لیکن آپکا امتحان الگ میرا الگ سب کا اپنا اپنا امتحان ہے .
لیکن سنیں!! 

اپنے exam کو مشکل سمجھ کرfail مت ہوجانا !
ڈٹ جانا جم جانا ایسی استقامت دکھانا کے فرشتے اتر اتر کر آپکو بشارتیں دیں اس دن جس دن کوئی سایا نہیں ہوگا آپکو فرشتے یہ کہیں "بس آج تماری آزمائش ختم ہوئی گھبراؤ مت چلو دیکھو رحمان کا وعدہ سچ ہوگیا "! اورآپ یہ سن کر حیران رہ جائیں کے بس اتنی سی تو تھی زندگی میں کیوں ان چھوٹی چھوٹی سی چیزوں پر پریشان ہوا کرتا تھا .. ور اپ خوشی کے مارے سجدے میں گر جائیں.

پتا ہے ؛ الله کو دیکھے بنا فرشتے نبیوں کو بنا دیکھے ایمان لانا بھی ایک آزمائش ہی ہے
بیشک! ہم جو کررھے ہیں ، وہ رب دیکھ رہا ہے . دونوں کندھوں پر بیٹھے فرشتے لکھ رہے ہیں..والله !

يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ.

اے انسان! تو اپنے رب تک پہنچنے میں سخت مشقتیں برداشت کرتا ہے بالآخر تجھے اسی سے جا ملنا ہے.(٨٤:٦)

اس آیت سے پتا چلتا ہے کے زندگی مشکلات سے بلکہ سخت مشکلات سے بھری ہے. لیکن پتا ہے نا ! یہ زندگی بہت بہت بہت مختصر ہے اس آخرت کے مقابلے میں جو کے کبھی ختم نہیں ہونی جو کے اچھا انجام دینی والی ہے یا نہایت ہی برا ، اس چھوٹی زندگی کو الله کی خاطر بیچ دو لگا دو الله کے احکام کے مطابق اور پھر تم دیکھو گے عظیم اور حیرت انگیز انعام اور بدلہ اس دن !

کبھی غور کیا ہے کہ حدیث میں دنیا کو مومن کے لئے قید خانہ کیوں کہا گیا ہے ؟
کیوں کہ مومن ہر قدم اٹھانے سے پہلے سوچے گا کہ کیا میں یہ کام کر کر کے الله کو ناراض تو نہیں کروں گا ؟
اور جسے الله کی پرواہ نہیں ہو گی وہ اپنے نفس کی ہی سنے گا!

اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا‏﴿۲﴾ اِنَّا هَدَيۡنٰهُ السَّبِيۡلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوۡرًا‏﴿۳﴾

ہم نے انسان کو نطفہٴ مخلوط سے پیدا کیا تاکہ اسے آزمائیں تو ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا﴿۲﴾ (اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔

سنتا دیکھتا بنایا﴿۲﴾ (اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا﴿۳﴾

سبحان الله !


اور ہاں زیادہ پریشان نہ ہوا کرو ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے!


شکر کیا کریں کہ اس رب نے چن لیا ہے اسی لئے تو ہم ہر چیز کرنے سے پہلے اسی کی رضا کا سوچتے ہیں!
اگر نہیں تو خود کو تبدیل کر لیں ابھی بھی وقت ہے !


کہ ہم ساری زندگی اسی کے دیدار کی خواہش میں گزار دیں اسکو راضی کرتے کرتے جان نکل جائے اس چھوٹی سی زندگی کو اسکے حکموں پر گزار دیں!
پھر ہمیشہ والی جنت پا لیں والله !
اس سے بھڑ کر کوئی کامیابی ہے ہی نہیں کیوں کہ اس دن ہم سب دیکھیں گے اور اصل کامیابی کے معیار کو جان لیں گے!
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ(۴)


کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ(۵)


ایک ایسے دن میں جو بہت سخت ہے(٥)
یاد رکھنا کے زندگی آزمائش ہے ہر لمحہ آزمائش ہے بس ہمیں پھسلنا نہیں ہے اگر پھسل بھی جایں تو فورا اس رب کے پاس پلٹ آنا ہے .
ان شا الله!


سبحان الله!


🦋[Penned by Me]🦋

Je hebt het einde van de gepubliceerde delen bereikt.

⏰ Laatst bijgewerkt: Aug 10, 2021 ⏰

Voeg dit verhaal toe aan je bibliotheek om op de hoogte gebracht te worden van nieuwe delen!

My Writings and Thoughts:Waar verhalen tot leven komen. Ontdek het nu