Episode 2

24 4 0
                                    

تنگ و تاریک گلیوں میں بنا وہ مکان اپنے پورے وقار کے ساتھ کھڑا تھا۔۔۔۔             

اماں اماں۔۔۔۔میری پیاری اماں۔۔۔۔یہ نمک نہیں مل رہا کچن میں کھڑی ہاتھوں پر گلوز چڑھائے وہ کباب کا مکسچر تیار کر رہی تھی۔۔۔۔نمک نا ملنے پر پورے گھر کو سر پر اٹھا رکھا تھا۔

ماہی کبھی کوئی کام ڈھنگ سے بھی کر لیا کرو۔۔۔سسرال جا کر ایسی حرکتیں کرو گی تو جوتے ہی پڑواو گی میرے سر میں۔۔۔وہ بھی بولیں گے ماں نے کیا سیکھا کر بھیجا ہے رفعت صاحبہ ڈرائنگ روم سے نکل کر کچن میں داخل ہوئیں تھیں۔

ماہ نور ان کو دیکھ کر مسکرائی تھی۔

ایک بات پوچھوں اماں؟؟؟میں کافی عرصہ سے سوچتی ہوں۔۔۔۔۔

ہنہ پوچھو!!!۔۔۔۔ وہ شلف پہ بکھری چیزیں سمیٹتے بولیں۔۔۔ 

اماں یہ بہو کا مطلب کیا ہوتا؟؟ میں جہاں بیاہ کر جاؤں گی کیا میں ان کی بیٹی نہیں ہوں گی؟؟

رفعت صاحبہ کے اس کی بات پہ کام کرتے ہاتھ ایک دم تمھے تھے۔۔۔۔۔لیکن وہ اپنی ہی دھن میں بولے جا رہی تھی۔

اماں کیا وہ میرا گھر نہیں ہو گا؟؟

کیا وہ لوگ مجھے آپ کی طرح پیار نہیں کریں گے؟؟

کیا مجھے ان کے سارے کام کرنے ہوں گے؟؟

اگر کچھ ٹھیک نا بنا تو ڈانٹ تو نہیں پڑے گی نا؟؟

اماں جب میں تھک جاؤں گی تو وہ لوگ سمجھ جائیں گے نا؟؟؟

رفعت صاحبہ دم سھادے اس کی بات سن رہی تھیں

اماں مجھے ڈر لگے گا وہاں۔۔۔!!!آپ مجھے سے روز ملنے آئیں گی نا؟؟ملنے نا بھی آئی تو کال کر لیجئے گا روز ۔۔۔۔ٹھیک ہے نا؟؟۔۔۔۔چلیں روز نہیں آسکیں گی تو ایسا کریں مجھ سے ہفتے میں ایک بار ملنے آئیں گی نا۔۔۔۔ٹھیک ہے نا اماں!!!۔۔۔۔

وہ ماں کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔

آپ مجھے سیکھا دیں نا کھانا کیسے پکاتے ہیں۔۔۔اگر کھانا اچھا نا بنا تو کیا وہ لوگ خاموشی سے کھا لیں گے؟؟؟جیسے آپ کھا لیتیں ہیں؟ڈانٹ تو نہیں پڑے گی نا۔۔۔

میں چیزیں رکھ کر بھول جاتیں ہوں تو آپ ڈھونڈ دیتی ہیں۔۔۔۔اماں وہاں کون ڈھونڈے گا؟؟

اب کے اس کی آواز بھیگنے لگی تھی۔۔۔

اماں آپ تو کہتیں ہیں میں آپ کی شہزادی اور چڑیا بیٹی ہوں۔۔۔۔ تو آپ مجھے دوسرے گھر کیوں بھیج رہیں ہیں؟؟؟ ماہ نور اپنی ماں کے کھندے پراداسی سے بازو پھیلائے   تھے۔

اس کے سوالوں پہ رفعت صاحبہ کی  آنکھوں میں نمی تیر رہی تھی۔۔۔۔وہ اسے کیا بتاتیں چڑیوں کو ایک دن اڑجانا ہوتا۔۔۔چل   پیچھے ہٹ پتا نہیں کیا کچھ سوچتی رہتی ہے وہ اسے ٹالنے لگیں۔۔                    

ہیلر ازقلم علیشاء،آمنہWhere stories live. Discover now