زندگی بھی مشکل ہے

130 15 4
                                    

زندگی بھی مشکل ہے موت بھی آسان نہیں
میں جیوں گا مروں گا کسی کا بھی امکان نہیں

خاموش رہتا ہوں میں وقت کی نزاکت پر
لوگ سمجھتے ہیں میرے منہ میں زبان نہیں

زہر ہنس کے پی لیں گے شوق سے پلائیے آپ
اب تو ہمارے پاس بھی جینے کا سامان نہیں

بے سبب شرمندہ ہوں ان کیے گناہوں پر
جو گناہ کر بیٹھے ہیں وہ تو پشیمان نہیں

بن کے بیٹھے ہیں خدا انسان ہی انسان پر
زعم خود پر اتنا ہے جیسے وہ انسان نہیں

آپ پر لٹا دیں ہم اپنی زندگانی کو
بےوقوف تو ہیں لیکن ہم اتنے بھی نادان نہیں

☆☆☆

بارشوں کے موسم میںWhere stories live. Discover now