باب 2

1.2K 53 11
                                    


باب دوم

عشق کی سازشیں

از قلم نمرہ اسرار


"آپ کا نکاح عبدلواسع ابرار والد ابرار رحیم کے ساتھ دس لاکھ روپے سکہ راجلوقت طے پایا ہے کیا آپ کو قبول ہے؟"

"قبول ہے" اسے اپنی آواز سنائی نہ دی تھی۔

"قبول ہے" اس وقت انکار کی صورت صرف اس کے اور اس کے والدین کے لئے رسوائی کا باعث ہوتی۔

"قبول ہے" اس لمحے اس نے دل اور دماغ دونوں کی ہی سنی تھی۔

لب مسکرائے تھے مبارک باد کی صدائیں اس کی سماعتوں سے ٹکرائیں تھیں۔۔۔والد نے جھک کر اس کا سر چوما تھا آنکھوں میں ہلکی سے نمی بھی نمایاں تھی۔

اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ خوش ہو جائے یا آنے والے کل کے خوف سے دکھی ہو جائے۔

▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫

گہرے نیلے کھلے آسمان کے نیچے سامنے مصنوئی جھیل تھی جس میں مصنوئی آلوں سے مدوجزر پیدا کیا گیا تھا یہ ایک ہوٹل کا حصّہ تھا وہ لکڑی کی بنی چھوٹی دیوار کے پاس کھڑی تھی۔ ہمیشہ کی طرح اس نے آج بھی کرتی پر پینٹ پہن رکھی تھی گلے میں مفلر کے سٹائل میں دوپٹہ لیا تھا۔ اس کے لائیرز میں کاٹے بال ہوا سے اڑتے جا رہے تھے اس کے گندمی چہرے پر آنسو رواں تھے جو اس کے بالوں کو بھی بھیگا رہے تھے۔

"تم نے شادی کر لی" وہ روتی ہوئی اس سے پوچھ رہی تھی۔

وہ جو کب سے اس کے پیچھے کھڑا اس کے بولنے کا منتظر تھا وہ بلاخر بول ہی دی تھی۔

"میں مجبور تھا" وہ مدہم لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔آنکھیں آسمان پر موجود ستاروں پر موجود تھیں۔

"مرد کبھی بھی مجبور نہیں ہوتے اور جو مرد مجبور ہوں وہ پھر مرد ہی نہیں ہوتے" وہ پوری طرح اس کی طرف مڑتی سفاکی سے بولی تھی۔

عبدلواسع نے بہت مشکل سے اس کے اس جملے کو برداشت کیا تھا۔۔۔ستارے چمک رہے تھے اپنے پورے حسن کے ساتھ پر یہ کب تک یونہی رہیں گے ایک دن وہ بھی ٹوٹ جائیں گے۔۔۔۔ڈوب جائیں گے۔۔۔۔کہ ٹوٹنا تو ہر شئے کو ہے کہ ڈوبنا تو ہر ابھرتے ستارے کو ہے۔

"تم نے کہا تھا تم مجھ سے شادی کرو گے" اس نے اسے یاد دلایا تھا۔

"میں اب بھی اپنے کہے پر قائم ہوں" وہ اسے ایک آس اور دے رہا تھا۔۔۔جیسے اس نے فیصلہ کر لیا تھا کس ستارے کو ٹوٹنا تھا۔۔۔۔اور کس کو ڈوب جانا تھا۔

"لیکن میں اب اپنے کہے پر قائم نہیں ہوں میں سوتن بنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔۔۔میں دوسری بیوی کا تاج اپنے ماتھے پر ساجانے کے لئے تیار نہیں ہوں۔۔۔۔تمہیں اسے طلاق دینی ہو گی" اس کا لہجہ فیصلہ کن بھی تھا اور ضدی بھی۔

عشق کی سازیشیں  Where stories live. Discover now