Episode 09

36 2 0
                                    

دوسر دن ناعیل،معاویہ اور آستر لون میں بیٹھے تھے جب پورچ میں گاڑیاں رکیں،ایک میں سے زوبیا اور فاطمہ نکلیں اور دوسرے میں سے ناعیل کی والدہ اور والد۔۔۔وہ تینوں کھڑے ہوگئے۔آستر ان میں سے دو کو پہلی دفعہ دیکھ رہی تھی۔وہ لوگ ملے زوبیا کو آستر سے گلے ملی اسے السا نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ احد کہ گھر ہے۔معاویہ ان سب کو لے کر اندر اگئی۔۔تب ناعیل کی ماما بولیں۔۔

یہ لڑکی کون ہے؟(وہ آستر کو دیکھتی ہوئی بولیں)

یہ آستر ہے میری بیٹی۔۔(جواب ناعیل نے دیا)

کیا مطلب؟(وہ ناسمجھی سے بولیں)

آستر چلو باہر چلتے ہیں عبدالھادی بھی رو رہا ہے۔۔۔(زوبیا اسے لے کر باہر نکلی تو ناعیل بولا)

وہ ایک یتیم بچی ہے اور میں نے اسے اپنی بیٹی سمجھا ہے تو اس ناطے وہ یہاں رہے گی۔۔(آستر جو کہ باہر نکل رہی تھی تب ناعیل بولا)

تو تم نے یتیم خانہ کھول رکھا ہے کہ کوئی بھی منہ اٹھا کر گھر میں آجائے ۔۔جوان بچہ گھر میں ہے۔یہ نہیں سوچا تم نے اور (وہ معاویہ کی طرف گھمی) تم نے بھی کچھ نہیں کہا ویسے تو بہت کان بھرتی ہو اس کہ۔۔(آستر تک ان کہ الفاظ باخوبی پہنچ گئے تھے۔وہ وہیں کھڑی ہوگئی۔زوبیا جو آگے چلی گئ تھی دوبارہ واپس آئی اور بولی)

کیا ہوا ؟چلو۔۔(تو وہ سر ہلا کر چلی گئی)

ماما پلیز ۔۔بولنے سے پہلے کچھ تو سوچ لیا کریں کہ آپ کہ الفاظ کسی پر کیا اثر کریں گے۔۔(ناعیل کو ان کا آستر اور معاویہ کہ لیے بولنا برا لگا تھا)

اچھا اب میں کچھ سمجھا بھی نہیں سکتی تمہیں اتنے بڑے ہوگئے ہو تم۔۔۔

آپ سمجھانے کی بات کررہی ہیں ۔آپ مجھے ابھی بھی مار سکتی ہیں میں اف نہیں کروں گا پر ابھی آپ نے جو کہا وہ غلط تھا۔۔(ناعیل کب غلط بات برداشت کرتا تھا۔ناعیل بول کر باہر چلا گیا۔۔وہ لون میں آیا تو آستر اور زوبیا عبدالھادی کہ ساتھ کھیل رہیں تھی،اسے تصلی ہوئی کہ آستر نے کچھ نہیں سنا۔۔اندر فاطمہ نے انھیں سب بتایا کہ کس طرح آستر نے برے وقت میں ان کی مدد کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رات کو کھانے پر سب بیٹھے تھے جب احد آیا۔۔۔

واہ بھئی پوری فیملی جما ہے یہاں تو۔۔۔(احد اپنے داد،دادی سے ملا،پھر فاطمہ سے اور زوبیا سے ،عبدالھادی کو اس نے اپنی گود میں۔۔

ماموں کی جان ۔۔۔ادھر تو دیکھو۔۔۔(احد نے کہتے ہوئے اس کہ گال چومے۔۔۔)

احد فریش ہوجاو پہلے ۔۔(معاویہ کہا تو وہ جی ماما کہتا چلا گیا)

ناعیل اس لڑکی کا کہنی اور بندوبست کرو۔۔۔میں احد کہ لیے کوئی بھی رسک نہیں لے سکتی۔۔(ناعیل کی ماما پھر شروع ہوگئیں )

Hudood e ishq (season 2)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora