Episode 11

25 1 0
                                    


آج سارا دن وہ آفس میں اپسیٹ رہا۔رات گھر آیا تو سیدھا کمرے میں گیا،کھانے پر معاویہ نے اسے بلایا تو نیچے آیا مگر وہاں آستر نہیں تھی۔

آستر کہاں ہیں ؟ وہ کھانا نہیں کھاہیں گیں؟(احد نے معاویہ سے پوچھا)

وہ چلی گئی ہے۔۔(احد کا منہ میں جاتا نوالا وہیں رک گیا معاویہ کی بات پر،اس نے بے یقینی سے معاویہ کو پھر ناعیل کو دیکھا)

چلی گئی کہا؟ کیوں ؟آپ لوگوں نے انھیں رکا کیوں نہیں ؟(احد نے سمجھ نہیں آرہا تھا)

احد ریلکس۔ میں نے اسے پرمیشن دی ہے۔(ناعیل نے اسے غصے میں دیکھ کر کہا)

کیوں؟ (احد نے پوچھا)کہا گئی ہے وہ ؟(احد نے ناعیل سے پوچھا)

احد ۔۔(ناعیل نے اسے سمجھانا چاہا)

چاچو مجھے بتاہیں وہ کہاں ہے اس وقت؟کیا وہ اپنے پرانے گھر گئی ؟(احد نے بےچینی سے پوچھا)

نہیں

پھر؟(احد کہ پوچھنے پر ناعیل نے اسے اڈریس بتادیا وہ فورا اٹھا اپنے کمرے سے گاڑی کی چابیاں لیں اور باہر نکل گیا)

ناعیل روکو اسے۔۔کچھ الٹا سیدھا نا بول دے یہ آستر کو۔۔۔(معاویہ نے فکرمندی سے ناعیل کو کہا)

اسی کی وجہ سے گئی ہے وہ جبھی اتنا بے چین ہے یہ،انھیں لگتا ہے یہ کچھ نہیں بتاہیں گے تو مجھے پتا نہیں لگے گا۔۔جب یہ دونوں رات کو آئے تھے اس وقت میں نے دیکھا تھا آستر کس قدر غصے میں تھی اور یہ صاحب زادے ساری رات جم میں تھا اپنا غصہ نکال رہا تھا۔(ناعیل نے معاویہ کو بتایا)

کیا؟(معاویہ بے یقینی سے بولی)

میں یہ تو نہیں جانتا بات کیا ہے مگر آستر احد کی وجہ سے ہی گئی ہے۔۔(ناعیل کہہ کر کمرے میں چلا گیا)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آستر صفائی ہی کرکہ فارغ ہوئی تھی گھر کی جب ڈور بیل بجی۔

بابا آئے ہونگے۔۔(آستر سمجھی ناعیل اور معاویہ ہونگے کیونکہ سب وہ ہی تو جنتا تھا اس کا پتا۔آستر نے گیٹ کھولا تو سامنے احد کھڑا تھا جو اسے گھورا رہا تھا۔اس کی آنکھوں میں غصہ صاف آستر دیکھ سکتی تھی۔)

تم یہاں کیا کررہے ہو؟(آستر نے اس کہ غصے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا مگر وہ کچھ نہیں بولا صرف استر کو گھورتا رہا)

اب بولو بھی۔۔(آستر کو اس کہ دیکھنے سے چڑ ہورہی تھی۔)

احد اس کہ قریب آیا تو آستر پیچھے ہوئی تو وہ اندر آگیا اور گھر دیکھنے لگا۔وہ ایک کمرے کا فلیٹ تھا۔جہاں کچھ بھی نہیں تھا۔

تو یہاں رہنا ہے تمہیں؟(احد نے گھر کو دیکھتے ہوئے کہا۔)

آپ سے سیدھا تم۔۔(آستر نے دل میں سوچا)بدتمیز۔۔

Hudood e ishq (season 2)Where stories live. Discover now