Episode 13

27 1 0
                                    


احد کا دماغ پھٹ رہا تھا یہ سوچ سوچ کر کہ حارث اور وہ ایک ساتھ۔۔وہ اپنے کیبن سے نکل کر آریش کہ پاس گیا۔۔

احد کیا ہوا سب ٹھیک ہے؟(اسے پریشان دیکھ کر آریش بولا)

حآرث نے آستر کہ لیے رشتہ بھیجا ہے۔۔۔(یہ کہتے ہوئے جتنا اسے قرب ہوا تھا یہ وہ ہی جانتا ہے)

تو تو نے کچھ بولا کیوں نہیں؟انکل سے بات تو کر۔۔(آریش اپنے دوست کو پریشان دیکھ کر خود بھی پریشان ہوگیا)

کس بنیاد پر بابا سے بات کروں وہ مانے گے آستر کہ ہی بات کہ وہ کیا کہتی ہے اور تو جانتا ہے کہ وہ کیا کہے گی۔۔۔تجھے پتا ہے آج حارث آستر سے ملنے اس کہ آفس جائے گا کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھ لیں۔(اس نے کہتے ہوئے ٹیبل پر ہاتھ مارا تو ساری چیزیں زمین پر گر گئیں۔۔اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ آستر کو کہینی چھوپالے اس دنیا سے)

اور اگر آستر نے ہاں کہہ دی تو؟

جان سے مار دوں گا میں حارث کو۔۔(اس کی آنکھیں غصے سے لال ہورہیں تھی،وہ غصۓ میں پاگل ہورہا تھا)

احد رلیکس دیکھ کچھ غلط مت کرنا اگر اللہ نے اسے تیرے نصیب میں لکھا ہےنا تو وہ تجھے ضرور ملے گی اور اگر نہیں تو تو کچھ بھی کرلے وہ نہیں ملے گی۔۔اللہ پر یقین رکھ میرے بھائی ۔۔(آریش نے اسے سمجھایا تو اس کا غصہ کچھ کم ہوا)

مگر وہ اس سے ملے گی۔۔(احد نے آریش کو دیکھتے ہوئے کہا)

نہیں ملے گی میں ابھی السا کو کہتا ہوں کہ وہ آستر کو مارکیٹ لے جائے اپنے ساتھ۔۔

میں بھی جاوں گا۔۔(وہ بچو کی طرح بولا)

ہاں ٹھیک ہے چلتے ہیں۔۔۔(آریش نے اس کا غصہ کم کیا)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بابا ڈاکٹر نے کیا کہا رپورٹس دیکھ کر؟(احد نے رات کو ناعیل سے پوچھا)

رپورٹس تو ٹھیک ہیں (وہ کچھ سوچتے ہوئے بولا) بہت دن ہوگئے ہیں احد اوٹنگ پر نہیں گئے ہم ،ایک کام کرتے ہیں فارم ہاوس چلتے ہیں معاویہ تھوڑا فریش ہوجائے گی۔۔

جی چاچو جیسا آپ بولیں(احد نے کہا)

کیا باتیں ہورہی ہیں باپ بیٹے میں ۔۔(معاویہ چائے لے کر آئی اور ناعیل کو دی)

ہم فارم ہاوس جانے کا پروگرام بنارہے ہیں۔۔۔(احد نے کہا)

ٹھیک ہے پھر پرسو کا بول دو ،دو دن کہ لیے چلیں گے۔۔۔(ناعیل نے احد سے کہا)

زوبیا کو کال کرو،آریش اور السا کو بھی بولنا اور ہاں زوبیا سے حارث کو بھی لانے کا کہنا۔۔(ناعیل نے کہا)

آپ ہی کال کردیں(حارث کا نام سن کر احد کا حلق تک کڑوا ہوگیا)

ناعیل اومیزہ کو بھی کال کردینا(معاویہ بولی)

Hudood e ishq (season 2)Where stories live. Discover now