Second Episode

307 15 3
                                    

#حُبّ
#از_لائبہ_نوید
#دوسری_قسط

* * * * * * *
وہ یونیورسٹی سے تھکی ہوئی آئی تھی لیکن آتے ہی اس نے پوری روداد ماما اور امان کو سنائی اور خاص طور پر اس *ٹرک * سے ٹکرانے کے بعد اُس ٹرک کا اسے وہی گرا ہوا چھوڑ کر چلا جانا اس نے من و عن سے بتایا

" اچھا ہوا اسنے تمہیں نہیں اٹھایا ابریش_ کم از کم اب تو تمہیں سمجھ آرہی ہوگی نا کہ تم اِس دور کی لڑکی ہو تمہیں گرنے کے بعد کھڑے ہونے کے لیے کسی کے مضبوط ہاتھوں کی ضرورت نہیں ہے تمہیں خود اپنی ہمت سے ہر بار گر کر کھڑا ہونا ہے_ " امان اسے سادا لفظوں میں بہت گہری بات سمجھا رہا تھا
لیکن ابھی وہ نادان تھی ، اور ویسے بھی آمان ایسی باتیں کرتا رہتا تھا ، اس لیے اس نے زیادہ دھیان نہ دیا ویسے بھی ایسا سب کچھ اس کے سَر کے اوپر سے گزر جاتا تھا
خیر اپنا دِل ہلکا کر کے اسے سکون مل گیا تھا اسلئے وہ اب سونے کے لیے لیٹ گئی تھی

کچھ دیر بعد  اسکی آنکھ موبائل فون کی بیل سے کھلی جو ناجانے کب سے بج رہا تھا ، اسنے موبائل اٹھا کے دیکھا تو رمشہ الماس کی کانفرنس کال آرہی تھی ان دونوں کا نام دیکھ کر اسے نئے سرے سے غصہ چڑھا

" ہیلو پاگل کیسی ہو ، کیا کر رہی ہو_ " اسنے کال اٹھا کر موبائل کان سے لگایا تو دوسری طرف سے دونوں کی چہکتی ہوئی آواز آئی

" تمہیں اسے کیا میں کچھ بھی کرو تم لوگ جاؤ جا کے سوجاو دوبارہ_ "

" یار سوری نہ ، فنکشن اتنا لیٹ ختم ہوا اور پِھر سوئے تو صبح آنکھ ہی نہیں کھلی_ " رمشہ نے صفائی دی

" نہیں تو تم لوگوں کو کس نے کہا تھا کے گھدے گھوڑے بیچ کے سو جاؤ ، انسان میں احساس ذمےدار ہوتی تم دونوں نے آج اتنا برا کیا ہے نا میرے ساتھ کہ بس . . . _"

" بس بس زیادہ فری نا ہو اب ، کہہ دیا نا سوری_ " الماس نے اس کی بات کاٹی

" اچھا ؟؟ میرا تو دِل چاہ رہا ہے تم لوگوں کے گھر پہنچ کر تم دونوں کی اچھی خاصی کُٹ لگا دوں ، آج اتنا سب کچھ ہو گیا اور تم دونوں میرے ساتھ نہیں تھیں_ "

" اب کیا کر دیا تم نے_ " الماس کو تشویش ہوئی کیوں کہ یہ اس کا ہر دوسرے دن کا کام تھا کہ کوئی نا کوئی گڑبڑ کر کے بیٹھ جاتی تھی جسے بعد میں اُن دونوں کو سنبھالنا پڑتا تھا
" نہیں اِس بار میں نے کچھ نہیں کیا ، میں تو آہستہ آہستہ سیڑھیاں اُتَر رہی تھی وہی ٹرک فل سپیڈ میں آکر ٹکرا گیا مجھ سے_ "
"  کونسا ٹرککک_ " دونوں کی چِیخ بے ساختہ تھی
" سرخاب ایسا ہی کچھ نام تھا شاید_ " اسنے سوچتے ہؤئے کہا
" ہیں یہ کیسا نام ہے ٹرک کا؟ ، اور یہ کونسا ٹرک ہے جس نے تمہیں سیڑھیوں پر ٹکر ماری_ " رمشہ کے سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا
" باوّلی پوری بات بتائو ، کونسا ٹرک کیسا ٹرک اور تم کیسے ٹکرا گئی ٹرک سے _ " الماس نے تحمل سے پوچھا

" اُف اللہ نہیں تم لوگ سمجھے نہیں ، روکو میں پوری بات بتاتی ہو... اور آدھے گھنٹے تک نمک مرچ لگا کے تفصیل سے ابریش نے انھیں ساری بات سمجھائی

*Hubun* (On Pause)Where stories live. Discover now