Nineth Episode

133 8 0
                                    

#حُبّ
#از_لائبہ_نوید
#نویں_قسط

آج پِھر اسے فرصت ملی تو صبح صبح واک کرنے آگئی تھی اور یہ بھی ذہن میں تھا کہ واکنگ ٹریک پر ہی واک کرنی ہے اور ساتھ ساتھ شہریار پہ غصہ بھی تھا

" بڑی فاسٹ سروس ہے ابھی 2 ملاقاتیں بھی نہیں ہوئیں اور رشتہ بھیج دیا ، مطلب شرم بھی نہیں آئی بندے کو_ " وہ آہستہ آہستہ واک کرتی بڑبڑا رہی تھی
" اور ماما کو دیکھو ذرا فوراً مان بھی گئیں ، میں تو کبھی نا کرو شہریار سے شادی مانا کے وہ زریاب سے لاکھ اَچّھا ہے اس سے زیادہ ہینڈسم ہے اسکی آنکھیں گرین ہیں . . . گرین ہی ہے نا ؟ . . . نہیں شاید گرے ہیں . . یا شاید بلو ہیں . . . _ " وہ خود ہی اپنی سوچوں میں الجھ گئی

" خیر مجھے کیا گرین ہوں ،بلو ہوں یا گرے مجھے تو بس زریاب پسند ہے ، زریاب کی جگہ نہیں لے سکتا کوئی بس اب ویکنڈ پر . . . . . . " وہ خود سے باتیں کرتی سرشاری سے چل رہی تھی کہ نظر سامنے والے جاگنگ ٹریک پر پڑی اور اس پر دوڑتا اِنسان بھی نظر آگیا

" لوں بھئی شیطان کا نام لیا شیطان حاضر ، ابریش ایسے چلو جیسے تم نے اسے دیکھا ہی نہیں ، اگنور کرو بلکل . . ." وہ خود کو تنبیہہ کرتی تیز تیز چلنے لگی کہ اچانک اسے کسی کی نظریں خود پر محسوس ہوئی تو اسنے پلٹ کر دیکھا

اس کے بالکل قریب ایک پِٹ بل بینچ سے لگ کر کھڑا تھا
پہلی نظر دیکھنے پر تو اس کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا لیکن پِھر نظر اسکے گلے میں گئی تو کچھ سکون ہوا ، اسکی بیلٹ بینچ سے بندھی ہوئی تھی لیکن وہ ابریش کو ایسے دیکھ رہا تھا جیسے ابھی کچا چبا جائیگا

" ایسے کیا دیکھ رہے ہو ؟ نظریں نیچے کرو _ " کتے کو بندھا دیکھ کر وہ دوبارہ اپنے فورم میں آگئ اور مسکراہٹ ظبط کرتے کتے کو انگلی دکھاتی کہنے لگی پر اگلے ہی لمحے پٹ بل کے زور دار آواز میں بھونکنے پر وہ اچھل کر رہ گئی
"اُف طوبہ" اس نے دل پر ہاتھ رکھ کر خود کو سنبھالا
" کیا بھئی ، تَمِیز نہیں ہے ؟ اتنی تیز بھونکتے ہیں؟ ابھی اگر میرا ہارٹ فیل ہوجاتا تو ؟ ، تَمِیز ومیز نہیں سیکھائی کیا تمھارے مالک نے تمہیں_ " وہ کتے کو گھورتے بولی، تو کتا بھی اب اس سے لڑتے تیز تیز اچھل اچھل کے بھونکنے لگا تھا
وہیں جاگنگ کرتے شہریار کو پٹ بل کی آواز نے متوجہ کیا تو وہ رک کے اس جگہ دیکھنے لگا جہاں ابریش ایک کتے سے ایسے لڑ رہی تھیں جیسے کتے نے اسکا کوئی سامان چوری کرلیا ہو ،
اس لمحے شہریار کا دِل چاہا کہ جا کے اس لڑکی کے گال زور سے کھینچے، " یہ نہیں سدھرے گی _ " وہ خود سے بڑبڑاتا مسکرایا لیکن اگلے سیکنڈ ہی اسکی مسکراہٹ غائب ہوگئی
کیونکہ کتے کا بیلٹ اس کے بار بار اچھلنے سے کھل چکا تھا اور وہ ابریش کے پیچھے بھاگ پڑا تھا
اور ابریش اپنے دفاع کی کوشش میں پورے گراؤنڈ میں گول گول چَکَّر لگا رہی تھی
کبھی ابریش آگے کتا پیچھے ، تو کبھی کتا آگے ابریش پیچھے
" ہیلپ ، سم بڈی ہیلپ پلیز _ " وہ بری طرح چیختی ہوئے بھاگ رہی تھی ، پٹ بل جو دنیا کے سب سے خطرناک کتوں میں سے ایک مانا جاتا ہے پورے غصے میں اس کے پیچھے لگا ہوا تھا

*Hubun* (On Pause)Onde histórias criam vida. Descubra agora