Episode 11(a)-گابلن فارسٹ، عبدالسّلام منزل اور بو دریا

79 11 0
                                    

Please vote for the episode!

۔

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرے

قسط:11

" 'گابلن فارسٹ'، 'عبدالسّلام منزل' اور 'بو دریا' "

"ہر نفس نے موت کا مزا چکھنا ہے۔"

(سورۃ آلِ عمران۔آیت نمبر 57)

٭٭٭

بحرالکاہل کے جنوبی اور وسطی جانب 'پولینیشیا 'واقع ہے جو ہزارجزیروں سے مل کر بنا ہے۔انہیں ہزار جزیروں میں سے ایک جزیرہ 'نیوزیلینڈ' ہے۔نیوزیلینڈ ،بحرالکاہل کے جنوبی مغرب پر واقع ایک خود مختار ریاست ہے جو کئی جزیروں سے مل کر بنا،ایک جزیرہ ہے۔ اس کے دو خطّے ہیں۔ ایک جنوبی خطہ اور دوسرا شمالی خطہ۔اس کے علاوہ بھی نیوزیلینڈ میں چھے سو چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں۔پولینیشیا کے مقامی باشندے 'ماوری' نیوزیلینڈ کو عموماً'آؤٹیاروا' کہتے ہیں۔ ماوریوں نے 1290ء میں یہاں قیام شروع کیا اور اب تک یہاں آباد ہیں۔

یکم ستمبر کی تاریخ پر نتاشہ اور ڈیانہ، قطر ایئرویز میں شام چھے بجے کی فلائٹ سے نیوزیلیند کے شہر 'آکلینڈ' کے لئے نکلے۔دوحۃ سے آکلینڈ کی فلائٹ دنیا کی طویل ترین فلائٹس میں سے ایک ہے جوبنا رکے تقریباً ساڑھے سولہ گھنٹوں پر مشتمل ہے۔جب وہ دونوں آکلینڈ پہنچیں تو وہاں دو ستمبر تھی اور رات کے آٹھ بج رہے تھے۔نتاشہ زرا حیران ہوئی پھر اسے یاد آیا کہ نیوزیلینڈ دوحۃ سے نو گھنٹے آگے ہے۔

آکلینڈ نیوزیلینڈ کا بڑا اور آباد ترین شہر ہےجو آکلینڈ کے علاقے میں ہی واقع ہے۔آکلینڈ پہنچ کر نتاشہ بری طرح نڈھال تھی۔ساڑھے سولہ گھنٹے لگاتار بنا رُکے فلائٹ لینے کے بعد اب وہ اپنی ٹانگیں سیدھی کرنا چاہتی تھی۔البتہ ڈیانہ کے چہرے پر تھکاوٹ نظر نہیں آتی تھی۔نتاشہ نے پہلے ہی 'ڈائلکیوی'ایپ ڈاؤنلوڈ کر رکھا تھا۔(ڈائلکیوی ایپ آکلینڈ کی ٹیکسی سرویس ایپ ہے ویسے جیسے پاکستان میں 'کریم' ہے۔)اس نے کیب بلوائی اور کندھوں پر پہنے بیگز اندر پھینک کر دونوں بیٹھ گئیں۔آکلینڈ ایئرپورٹ سے پانچ منٹ کی ڈرائؤ پر 'آئبِس بجٹ ہوٹل' واقع ہے۔ ایک رات کی بکنگ کروا کر دونوں کمرے میں گئیں اور اپنے اپنے بیڈز پر گر گئیں۔تھکاوٹ سے وہ برا حال تھا کہ لائٹس آف کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔

کچھ دیر گزرنے کے باوجود دونوں کو نیند نہ آئی۔بس خاموشی سے چھت کو تاکتی رہیں۔

"تمہیں نیند نہیں آرہی؟"نتاشہ نے پوچھا۔وہ جانتی تھی ساتھ والے بیڈ پر لیٹی ڈیانہ کی آنکھیں بھی کھلی ہیں۔

"نہیں!دراصل میں ان بیڈز وغیرہ پر سونے کی عادی نہیں ہوں۔یہ بہت نرم اور عجیب ہے۔اور زندگی اتنی سخت ہے کہ یہ نرمی مجھ سے برداشت نہیں ہورہی۔"پھر خاموش ہوگئی۔"ویسے تمہیں کیوں نہیں آرہی نیند؟"

*COMPLETE NOVEL*شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرےWhere stories live. Discover now