Episode 7

3.1K 170 170
                                    

وہ اپنے آفس کے کمرے سے ملحقہ ٹیرس پر موجود سامنے نظریں جمائے کھڑا اپنی پی اے کی زبانی آج کا شیڈیول سن رہا تھا۔ پی اے کی آواز کے ساتھ کسی اور آواز نے بھی ماحول میں خلل پیدا کیا تو اس نے پلٹ کر گھوری سے نوازا جس پر پی اے نے چہرے پر شرمندگی کے اثار لئے موبائل کی سکرین اس کے سامنے کردی۔

"سر ریسیپشن سے کال ہے۔۔"

سر کے اشارے سے اجازت دینے کے بعد وہ پھر سے رخ پھیر کر باہر دیکھنے لگا۔پی اے کان کو فون لگائے وہاں سے چلی گئی اور پھر کچھ ہی دیر بعد وہ اور ریسیپشنسٹ اندر آئیں۔

"سر آپ نے کہا تھا جیسے ہی وہ آئے آپ کو بتا دوں۔۔"

"ہمم۔۔بھیج دو اسے۔۔" سامنے دیکھتے ہی اس نے جواب دیا تو ریسپشنسٹ "اوکے سر۔۔" کہتے ہوئے باہر کی جانب بڑھ گئی۔

پی اے نے دوبارہ سے اپنی ٹیپ ریکارڈنگ شروع نہیں کی تو بغیر پلٹے محض گردن کو ہلکا سا گھماتے ہوئے وہ بولا۔

"مس میمونہ کیا آپ کو پھر سے ریکویسٹ کرنی ہوگی۔۔؟"

"سوری سر۔۔" کچھ پل وہ خاموش رہی مگر پھر ہمت جٹاتے ہوئے بولی۔

"سر۔۔آپ کی پندرہ منٹ بعد ڈاکٹر اظہر کے ساتھ میٹنگ ہے۔۔"

اس کے مطلع کرنے پر وہ پلٹا۔

"اگر اب آپ ان کے ساتھ ملتے ہیں تو آپ وہاں سے لیٹ ہوجائیں گے۔۔"

"ٹھیک ہے اب آپ جائیں۔۔ظہور سے کہیں ٹھیک پانچ منٹ کے بعد مجھے ایکزٹ کے پاس گاڑی سٹارٹ ملے۔۔"

اس کو ہدایت جاری کرتا وہ اپنی سیٹ پر براجمان ہوگیا اور وہ اجازت لیتی باہر بڑھ گئی۔ اس کے کمرے سے نکلتے ہی باہر موجود شخص اجازت لے کر اندر آگیا۔

سلام کا جواب دینے کے بعد اس نے ہاتھ کے اشارے سے اس کو بیٹھنے کا کہا تو وہ پریشان سا بیٹھ گیا۔

"صاحب کیا نوراں سے کوئی غلطی ہوگئی ہے۔۔؟"

"نہیں۔۔نہیں۔۔میں نے آپ کو نوراں بی کی وجہ سے یہاں نہیں بلایا۔۔مہک کی وجہ سے بلایا ہے۔۔"

"مہک کی وجہ سے۔۔؟" وہ بے چینی سے کرسی کی پشت سے تھوڑا دور ہوا ۔

"نوراں بی نے بتایا اس کو کہیں کام پر رکھوا دیا ہے ۔۔؟"

"جی صاحب جی آپ تو جانتے ہیں آج کے دور میں اک بندے کیلئے مشکل ہے اتنے سارے لوگوں کو پالنا۔۔"

"ہمم ۔۔چاچا میں پندرہ ہزار دوں گا اس کے کام کے آپ اس کو بھی نوراں بی کے ساتھ بھیج دیا کریں۔۔"

"صاحب جی میں آپ کو کام کیلئے کوئی اور ڈھونڈ دیتا ہوں۔۔مہک تو ابھی بہت چھوٹی ہے۔۔"

اس بات کو کرنے کا مقصد وہ اچھی طرح سمجھ گیا تھا۔

"میں آپ کی فکرمندی کو سمجھ سکتا ہوں ۔۔پریشان نہ ہوں۔وہ دراصل میری بیوی گھر پر اکیلی ہوتی ہے تو اس کا دل لگ جاتا ہے مہک کے ساتھ بس اس لئے۔۔"

شبِ غم گزار آئے Shab E Gham Guzar ayeWhere stories live. Discover now