2ND LAST❤

265 16 12
                                    

غضے میں بھی کمال ڈھاتے ہو صاحب
اپنے چاہنے والوں پر قہر ڈاتے ہو  صاحب
.....

آج سورج چاچو اپنی پوری آبوتاب سے چمک رہے تھے اور ساتھ میں زمین کے لوگوں کو بھی چمکا رہے تھے میرے مطلب ہے جلا رہے تھے ایسا لگ رہا تھا سورج نے آج عرش سے اتر کر فرش پر ہی قیام کا ارادہ کر لیا تھا..

ایسے میں اریان گاڑی کے بونٹ سے ٹیک لگاۓ کھڑا اریج کا یونی  سے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا.
آج ایما یونی نہیں آی تھی ورنہ جب وہ آتی تو وہ اریج کو خود ہی پک اور ڈراپ کرتی تھی زیادہ مسلہ بھی نہیں ہوتا تھا کیونکہ گھر ساتھ ساتھ ہی تھے...
اریان نے اپنی رسٹ واچ میں قدرے بیزاریت سے ٹایم دیکھا آج اس کا موڈ ویسے ہی آف تھا اس نے اپنا فون توڑ ڈالا تھا جس میں اس کے آفس سے ریلیڈڈ امپورٹنٹ چیزے تھی...
اس لیے اس نے آج اپنا فون ریپیر ہونے دیا تھا اریان کو اس شعرانہ لڑکی پر بہت غضہ تھا اس کی چیپس شعروں کی وجہ سے اس نے اپنا فون توڑ دیا تھا...

بھائ چلیں ..
اریج نے گیٹ سے نکل کر اریان کے پاس آکر کہا جو اپنی ہی سوچوں میں غرق تھا.

ہہم
اریان نے سنجیدہ لہجے میں کہا اور گاڑی کے اندر جا بھیٹا اریج بھی بیٹھ ہی رہی تھی کہ کسی کے آواز دینے پر رکھ گئ..

سنیں سنیں اریج..
اس نے اریج کو گاڑی میں بھیٹتے دیکھا تو فورا اس کی طرف لپکا.. کوئ بھی ان کی طرف متوجہ نہیں تھا.
جی
اریج نے سنجیدگی سے اس نوجوان لڑکے کو دیکھتے ہوۓ کہا جو شکل و صورت کا اچھا تھا اور دیکھنے میں بھی شریف خاندان کا لگتا تھا وہ اس کی یونی ہی کا تھا مگر کھبی آپس میں بات نہیں ہوئ تھی. لیکن وہ اسے کیوں آواز لگا رہا تھا وہ سمجھ نہیں پائ...

جی وہ میں ..
وہ ہکلایا..

اریج نے سوالیہ ایبرو اٹھائ
اریان بھی گاڑی میں ضبط سے بھیٹے ان دونوں کو ہی دیکھ رہا تھا .

وہ.میں آپ کو بہت پسند کرتا ہو اور اپنی امی کو آپ کے گھر بھیجنا چاہتا ہو. عاطف کے دور سے مسکراہٹ اچھالنے پر اس نے فورا اگل دیا.

اس کی یہ کہنے کی دیر تھی کہ اریان تیزی سے گاڑی سے نکلا اور اس لڑکے پر مکوں کی برسات شروع کردی غضہ میں تو وہ پہلا ہی تھا فون ٹوٹنے کی وجہ سے اور اب اس لڑکے کے بات نے تو اریان کا سر ہی گھوما دیا تھا وہ اس کے ہی سامنے اس کی بہن سے اظہار محبت کر رہا تھا..

تیری ہمت کیسے ہوئ

میں تجھے زندہ نہیں چھوڑے گا..

اریان ٹوٹے پھوٹے جملے بولنے کے ساتھ اس لڑکے کو مسلسل پیٹ بھی رہا تھا اریج اس کو روکنے میں لگی تھی مگر وہ تو کسی کی سن ہی نہیں رہا تھا روڈ پر ایک تماشہ لگ گیا تھا سب شو بہت انجواۓ کر رہے تھے...
عاطف بھی ان میں شامل تھا.

Bali(Completed)✔✔Where stories live. Discover now