❤LAST EPISODE❤🌺

435 20 19
                                    

" سفر اختتام"

تو میری بےچینیوں کا چین ہے
میری بےسکونی کا سکون ہے
تجھے کیسے بتاوں اے شخص تو میری انجان راہوں کا نور ہے.


.....

ایک نیی صبح کا آغاز ہوا آسمان نے نیلی چادر اتار پھیکی تو سورج نے اپنا بسیرا کرلیا

وہ اپنا فون شاپ سے لے کر نکلا اور اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا وایٹ شرٹ کی آستینوں کو کہنیوں تک موڑےبلیک پینٹ اور ٹائ پہنے وہ آفس کے لیے تیار لگتا تھا کوٹ اس کا گاڑی میں ہی پڑا تھا ابھی وہ گاڑی میں بھیٹنے ہی والا تھا کہ کسی کی آواز پر رک گیا.

وہ ایک نارمل قد کی پیاری سی لڑکی تھی جس نے بیبی پنک کلر کی کمیز کے ساتھ وایٹ جینز پہنی تھی اور سر پر اسکراف لپیٹا ہوا تھا...اور تو اور اس کی ناک میں ایک لونگ بھی تھی جو اس کی لمبی کھڑی ناک پر بہت جج رہی تھی..

ذرا کام کیا آیا تم تو دوستوں کو ہی بھول گۓ.. وہ خفا لگ رہی تھی..

وہ نرمین تھی اریان کی کولیگ اور اس کی کافی اچھی دوست تھی ان کی دوستی کو کافی لمبا عرصہ بیت چکا تھا.

ارے نہیں نہیں ایسی بات نہیں ہے
.. وہ جو گاڑی میں بھیٹنے کے لیے جھکا ہوا تھا فورا سیدھا ہوا...

ایسی ہی بات ہے میں بھی تو تمہارے ہی آفس میں ہوتی ہو لیکن آجکل تو تم مجھ سے بات بھی نہیں کرتے.اس نے منھ بنا کر کہا ..

یار بس وہ آجکل مصروفیت ہی اتنی ہے فون بھی .... اریان کی بات نرمین نے بیچ میں کاٹ دی
.

بہانے بھی خوب بناتے ہے صاحب
لو بھلا نرمین کو پاگل بناتے ہے اریان

نرمین نے ایک ہاتھ اٹھا کر شعرانہ انداز میں بھونڈا سا شعر مارا.

اس کی بات پر اریان ہنسا پھر لمحے بھر کو ٹھٹکا

تم نے شعری کہا سے سیکھی؟؟

نرمین جو اریان کو ہنستا ہو دیکھ کر مسکرا رہی تھی لمحے بھر کو گڑبڑائ پر جلدی سے بولی.

ایسی شعرائ کرنے کے لیے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی..
اس نے کندھے اچکا کر کہا.

یہ بات تو ہے اریان نے بھی اس کی تاید کی اور دماغ میں آنے والے خیالوں کو جھٹکا.

اچھا چلو آفس کا ٹایم ہو رہا نرمین نے رسٹ واچ میں ٹایم دیکھتے ہوۓ کہا..

ہمم چلو میں تمہیں ڈراپ کردیتا ہو اریان نے کہا.

نہیں میں اوبر میں چلی جاو گی.

کم ان یار ایک ہی آفس تو جانا ہے

Bali(Completed)✔✔Where stories live. Discover now