❣غازی❣(Episode 1)

490 36 77
                                    

غازی
ہمارا پرچم
یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں
عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم
ہمارا پرچم
یہ پیارا......

"بند کرو یہ تماشا".

کسی کی غصے سے بھری آواز آئ تو وہ ڈر کر اچھلی اور اپنے سر پر کھڑی سارہ کو دیکھا.جس کا بس نہیں چل رہا کہ اس کا گلا دبا دے.اور مڑ کر اس پرانے ریڈیو کو دیکھا جو وہ گھر کے ملازم کا چرا کر لائ تھی.لیکن اب سارہ کی مہربانی سے وہ ریڈیو جام شہادت نوش کر چکا تھا.

" یہ کیا کیا آپ نے سارہ آپی".

وہ بھی جواباًغصیلے لہجے میں بولی.لیکن آواز سارہ کی نسبت ہلکی اور دھیمی تھی.

"جو کیا بلکل ٹھیک کیا.ہزار بار سجھایا ہے کہ جب میں سو رہی ہوں تو اونچی آواز میں گانے مت سنا کرو.اب آئیندہ تم میرے سونے کے دوران اونچی آواز میں گانے نہیں سنو گی".

سارہ ابھی بھی غصے میں تھی.

" پہلی بات تو یہ ہے آپا کہ وہ گانا نہیں ملی نغمہ تھا.گانے آپ سنتی ہیں میں نہیں. اور دوسری بات یہ کہ میں آپ کی بات کیوں مانوں گی بھلا".

اب وہ سارہ کو چڑاتے ہوئے انداز میں بولی.اسکا غصہ بس اتنا ہی ہوتا تھا. اب وہ مزے سے سارہ کے تاثرات دیکھ رہی تھی.

"شٹ اپ پری آئیندہ مجھے آپا بلایا تو مجھ سے برا کوئ نہیں ہوگا".

سارہ نے انگلی کی اشارے سے وارن کرتے ہوئے کہا.
" لیکن آپا آپ سے زیادہ برا تو کوئ ویسے بھی نہیں ہے".
پری صاحبہ سارہ کےتاثرات کے مزے لیتے ہوئے بولی.😜
"پری بی بی سارہ بی بی آپ دونوں کا ناشتے کی میز پر ڈاکٹڑ صاحبہ اور ملک صاحب انتظار کر رہے
ہیں".

اس سے پہلے کہ سارہ اور پری کی باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوتا ایک ادھیڑ عمر خاتون جو ملک ہاؤس کی پرانی ملازمہ تھی پھولے ہوئے سانس کے ساتھ بولی.اور جواب سنے بغیر واپس چلی گئی.

" تمہیں تو میں بعد میں پوچھتی ہوں".

سارہ ایک غصے بھری نظر ڈالتی ہوئی واشروم کی طرف بڑھ گئی.

"ایک تو ریڈیو کا قتل کر دیا اور اوپر سے پوچھیں گی بھی مجھے واہ آپا".

پری منہ ہی منہ بڑبڑاتے ہوئے کمرے سے باہر چلی گئی.
************

" جلدی چلو زین . کچھوے کی طرح چل رہے ہو اس طرح تو ہم پکڑے جائیں گے.اور یاد رکھنا اگر ہم پکڑے گئے تو میں سارا الزام تم پر ڈال دوں گا.بلکہ میں تمیں پہچاننے سے ہی انکار کردوں گا.پھر کرتے رہنا اکیلے ہی مشن پورا".
وہ بھاگنے کے سے انداز میں چل رہا تھا جب اسے احساس ہوا کہ زین اس سے کافی پیچھے ہے. اور یہ بات ان کے لیے کسی خطرے سے کم نہ تھی.

"علی بھائ انسان کو کسی جانور سے نہیں ملانا چاہئے بری بات ہوتی ہے".

زین نے صرف کچھوے والی بات غور کیا تھا.

❣غازی❣بقلم; اقراءاشرف                                   ✔ COMPLETE✔Where stories live. Discover now