❣غازی❣(Episode 4)

122 20 22
                                    

"علی....".
فوزیہ بیگم نے دروازے سے ہلکا سا جھانکتے ہوئے پکارا تو علی ان کو دیکھ کر اٹھ بیٹھا. اور پھر خفگی سے منہ نیچے کر لیا تو فوزیہ بیگم کے دل کو دھکا سا لگا.

" علی بات نہیں کرو گے مجھ سے ".
فوزیہ بیگم علی کے ساتھ اس کے بیڈ پر آ کر بیٹھیں تو علی نے ایک نظر ان کو دیکھا. اور فوزیہ بیگم نے ازیت سے آنکھیں بند کیں . دکھ , تکلیف , شکوہ , ناراضگی کیا کچھ نہیں تھا اسکی آنکھوں میں. فوزیہ بیگم نے آگے بڑھ کر اس کے سر پر بوسہ دیا اور علی کا چہرہ اپنے ہاتھوں کے پیالے میں بھر کر بولیں.

" میں جانتی ہوں علی کہ تم مجھ سے ناراض ہو' تمہیں مجھ سے بہت سی شکایتیں ہیں' میں پریشے کے غم میں تمہیں بلکل بھول ہی گئی' کبھی تمہارا پہلے جتنا خیال نہیں رکھا' کبھی تم سے تمہارا دکھ نہیں بانٹا' ہمیشہ تم ہی مجھے سنبھالتے رہے' پھر بھی مجھے احساس نہیں ہوا کہ میں تمہارے ساتھ غلط کر رہی ہوں. اور پھرآہستہ آہستہ تم اپنی ماں سے دور ہوتے چلے گئے. لیکن اس میں بھی سارا قصور میرا تھا. ہم اکثر کسی ایک اولا کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ ہماری دوسری اولاد بھی ہماری توجہ کی منتظر ہے کہیں وہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سے کسی غلط راستے پر نہ چل پڑے.
بیٹا مجھے معاف کردو ماں کے ہوتے ہوئے بھی تم ماں کے پیار سے محروم رہے اگر بی بی جان نہ ہوتیں تو شاید پریشے کی طرح تمہیں بھی میں کھو دیتی".

فوزیہ بیگم نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑنے چاہے تو علی نے تڑپ کر انکے ہاتھوں کو تھاما اور ان پر عقیدت سے بوسہ دیا.اور وہ بھی نم آنکھوں سے ان کے گلے لگ گیا.

"مما یہ بات سچ ہے کہ ہمیشہ آپ کی توجہ اور آپ کے پیار کا منتظر رہا لیکن میں کبھی ناراض نہیں تھا آپ سے مما".

علی نے فوزیہ بیگم کے آنسو صاف کر تے ہوئے کہا.
تو فوزیہ بیگم نے اس کے ہاتھوں پر پیار کیا اور اس کو ایک بار پھر سے گلے سے لگا لیا. اور کمرے کی کھڑکی کے پار کھڑے حسن حیدر دونوں کو دیکھتے ہوئے آسودگی سے مسکرا دیے.

**************

" باس باس ".

"کیا ہوگیا عامر کیوں چلاّ رہے ہو".
اسلم نے ناگواری سے عامر کو جھڑکا اور پھر سے موبائل میں مصروف ہو گیا.لیکن پھر عامر کے پیچھے آتے ایک ادھیڑ عمر آدمی پر نظر پڑی تو وہ جلدی سے کھڑا ہوا.

" کیسے آنا ہوا زبیر سب ٹھیک ہے نہ "?

" کچھ ٹھیک نہیں ہے اسلم خفیہ ایجنسی والوں کو شک ہو گیا ہے سر نے تمہارے لیے حکم دیا ہے مال ابھی کہ ابھی یہاں سے غائب کرواؤ. تمہارے اس اڈے پر شاید آج ہی وہ لوگ چھاپہ ماریں جلدی کرو تمہارے پاس وقت نہیں ہے".

زبیر کہتے ساتھ ہی واپس مڑا.

"او ٹھیک ہے ٹھیک ہے دیکھتے ہیں کیا بگاڑ سکتے ہیں یہ خفیہ ایجنسی والے ہمارا. آج تک اسلم کو بھلا کوئ پکڑ پایا ہے".

❣غازی❣بقلم; اقراءاشرف                                   ✔ COMPLETE✔Where stories live. Discover now