Episode 5

1.6K 83 60
                                    

شہر لاہور میں ہر طرف دھند کے بادل چھاٸیں تھے۔رات تاریکی میں ڈھل رہی تھی۔ ملک فیملی کی دو گاڑیاں میرج ہال سے واپسی کے لیے رواں دواں تھیں۔

حسن میمونہ بیگم کا ہاتھ پکڑے انھیں سہارا دیتا گاڑی میں بیٹھا رہا تھا۔

سفیان صاحب ڈراٸیونگ سیٹ پر ، ساتھ نعمان صاحب اور پیچھے فاطمہ بیگم ، فوزیہ بیگم اور میمونہ بیگم نے نشست سنبھالی۔

وہ لوگ اپنے ایک قریبی رشتےدار کی شادی سے گھر لوٹ رہے تھے۔ شادیوں کا سیزن تھا۔میرج ہال کے باہر کافی رش تھا۔

حسن نے بہت مہارت سے وہاں سے گاڑی نکال کر مین روڈ پر ڈالی۔۔ دوسری گاڑی حسن ڈراٸیو کر رہا تھا۔ساتھ آٸرہ اور پیچھے مرحا ،حور اور فہد برجمان تھے۔ حیدر کسی کام سے گیا تھا۔۔ ڈریکٹ ہال آیا تھا سو اپنی ہیوی باٸیک پر تھا۔

" بھاٸی سلش پلا دیں۔۔" مرحا نے فرماٸش جاری کی

"اُف آپی اتنی ٹھنڈ میں سلش۔" فہد نے جھرجھری لی

تبھی حسن بھاٸی نے گاڑی روکی۔۔

"کیا ہوا حسن ۔۔خیریت ؟ " آٸرہ کا فقرہ ابھی مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ سامنے وجہ نظر آگٸی۔

حیدر سامنے سڑک پر باٸیک روکھے کھڑا تھا۔۔شاید اس کی باٸیک خراب ہو گٸی تھی

"چھوٹے کیا ہوا ۔۔ کیا کوٸی پرابلم ہوٸی ہے ؟ "
حسن نے گاڑی سے نکلتے حیدر سے پوچھا البتہ باقیوں کو اندر رہنے کی ہدایت کی تھی۔

"بھاٸی معلوم نہیں اچانک کیا مسٸلہ ہو گیا۔" حیدر کے کہنے پر فہد جھٹ بولا

"حیدر بھاٸی کیا فاٸدہ اتنی مہنگی باٸیک کا جو ایک چھوٹے سے سفر میں ہی ساتھ چھوڑ گٸی ۔۔سفر طویل ہو تو پھر کیا کہنے۔۔"

فہد کا اپنا دکھ جاگا تھا ۔ابھی تک اسے باٸیک نہ ملی تھی۔ گھر والوں کا کہنا تھا جب تک اٹھارہ کے نہیں ہوجاتے باٸیک کا کوٸی چانس نہیں۔

"دیکھو لو مجھے نہیں لے کر گے تو ، اب تمھاری اپنی باٸیک ہی خراب ہوگٸی ہے۔" مرحا نے گاڑی کے شیشے سے سر نکالتے اچھے سے جتایا

"واقعی بھاٸی آپ کی باٸیک کو مرحا آپی کی آہ لگی ہے ۔ اگر ساتھ لے جاتے تو یہ نہ ہوتا ۔" حورعین نے بھی اپنا حصہ ڈالا

"ہاں مرحا دادی تو نظر بٹو ہے نہ ، جو اسے ساتھ لے جاتا تو میری باٸیک خراب نہ ہوتی۔"

آٸرہ سمیت سب ہنس دیے۔

تو معاملہ کچھ یوں تھا کہ مرحا نے بہت ضد کی تھی " پلیز میرے پیارے بھاٸی نہیں۔۔مجھے باٸیک پر لے جاٶ نہ ۔۔"

"نہیں۔۔میں بہت ہنڈسم ہوں مجھے اچھے سے معلوم ہے۔" مرحا کچھ کہتی مگر وہ مزید کہہ رہا تھا

"فلحال چپ چاپ گاڑی میں بیٹھو۔"

"میرا کوٸی دماغ خراب ہے ، اس قدر ٹھنڈ میں تمھیں باٸیک پر لے کر جاٶ۔"

یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)Where stories live. Discover now