Episode 7

1.1K 76 31
                                    

یوں ہم ملے
از
نازش منیر

************

باہر پڑتی ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا تھا۔کمرے میں نیم اندھیرے پھیلا تھا۔ آٸرہ کمرے سے نکلی تھی اسائنمنٹ بنا کر وہ شام کو لیٹی تھی اب آنکھ کھلنے پر وہ لاونچ میں آئی مگر گھر میں غیر معمولی خاموشی کا راج تھا۔۔یہ بات حیران کن تھی۔ سب سے پہلا خیال بچوں کا آیا
"کہاں ہیں یہ لوگ ؟ "

خود سے ہم کلام ہوتی وہ باہر آٸی۔۔۔۔بڑے کسی قریبی کے ہاں گئے ہوئے تھے۔ حسن نے آج لیٹ آنا تھا بزنس کے سلسلے میں باہر ڈنر پر جانا تھا۔ حیدر کسی کام سے نکلا تھا مگر بچے کہاں گئے تھے۔ ان کے ہوتے ہوٸے کبھی بھی گھر میں اتنا سناٹا نہیں ہوتا تھا۔ آٸرہ لاٶنج میں آٸی۔۔۔وہاں کوٸی نہ تھا۔

"بی جان مرحا لوگ کہاں ہیں؟"
آٸرہ نے بی جان کے کمرے میں جا کر ان سے پوچھا " میں نے بھی شام سے نہیں دیکھا ان کو
شاہد باہر لان میں ہونگے "

بی جان کو بھی گھر میں معمولی سناٹے کا احساس ہوا تھا۔ وہ ابھی نماز سے فارغ ہوٸی تھی۔
" دیکھو باہر ہی ہونگے ۔۔۔۔ بلاٶ زرہ حورعین کو میرے ناخن کاٹ دے۔" بی جان صوفے سے اٹھتی ہوئی آٸرہ سے کہہ رہی تھی۔

"جی بہتر آپ باہر آئے میں انھیں دیکھتی ہوں"
آئرہ نے لان میں جاکر دیکھنے کے بعد ہر کمرے میں، اوپر والے پورشن میں حتٰی کہ چھت پر بھی دیکھ لیا۔۔۔۔۔ گھر میں کوئی بھی نہ ملا ۔
"یا میرے اللّٰہ یہ بچے کہاں گئے۔"
آٸرہ گویا ہانپتی ہوئی نیچے آئی تھی۔
"باہر کہاں جاسکتے ہیں۔۔ ورنہ بتا کر نہ جاتے ۔۔؟"

ّ"بی جان اوپر بھی کوئی نہیں ہے۔"
"اندھیرا پھیل گیا ہے یہ لوگ باہر کہاں جا سکتے ہیں۔" بی جان بھی پریشان ہوگی۔۔۔۔بات تھی ہی پریشانی والی۔۔۔ آٸرہ ان کے پاس سے ہوتے ہوئے گیٹ کیپر کے سر پر پہنچی۔۔۔ پریشانی سے ہی برا حال ہو رہا تھا۔
کیا بچے باہر گئے ہیں "
"بی بی جی مرحا بیٹی کے ساتھ حورعین اور فہد گئے ہیں۔ "
"واٹ۔۔؟؟ اور آپ نے انہیں جانے دیا "
وہ صحیح معنوں میں پریشان ہوگئی تھی۔۔۔۔
"اس ٹائم باہر کیوں گئے ہیں" آٸرہ نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔" میں نے منع بھی کیا تھا۔۔۔ڈرائیور گھر نہیں ہے۔وہ صاحب کے کام سے گیا ہوا تھا پر وہ با ضد تھے پیدل ہی نکل پڑے"
آٸرہ نے سر تھام لیا آسمان پر اندھیرہ چھا چکا تھا باہر سٹریٹ سنسان پڑی تھی۔اور بھلا اس ٹائم باہر یونہی جانے کی کیا تُک بنتی تھی۔

"کتنی دیر پہلے کی بات ہے۔"
"کچھ بتا کر نکلے کیا ،کہاں جارہے ہیں۔" آٸرہ نے خود کو ریلیکس کرتے دریافت کیا۔
"گھنٹے پہلے بس گلی میں واک کرنے کا کہہ کر نکلے تھے مگر اب تک ان کی واپسی نہیں ہوئی۔۔۔ میں بس اندر بتانے ہی آرہا تھا۔"
آٸرہ الٹے قدموں اندر بھاگی۔۔۔موبائل اٹھاتی حیدر کو فون کرنے لگی۔۔
"حیدر فون نہیں اٹھا رہا بی جان۔۔۔حسن کا فون یقینا سائلینٹ پر ہوگا میٹنگ کی وجہ سے"وہ جھنجھلاتے ہوئے بی جان سے کہہ رہی تھی۔
" اچھا مرحا کو فون کرو معلوم کرو کہاں ہے۔"
بی جان اور آٸرہ دونوں بے حد پریشان تھے۔
باہر گلی تک تو ٹھیک تھا مگر کبھی بھی یہ لوگ یوں بنا بتاۓ اتنی دیر کے اکیلے باہر نہیں گئے تھے۔

یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)Where stories live. Discover now