Episode 10

952 67 35
                                    

چلتی سرد ہواٶں نے خنکی میں اضافہ کردیا تھا۔ لندن میں ٹھنڈ عروج پر تھی۔ سردیوں کی وہ صبح خوشگوار تھی۔ لمبا کوٹ، گرم مفلر گردن کے گرد لپیٹے، دستانے پہنے ہاتھ آپس میں رگڑتے حرم اس خوبصورت منظر کو دیکھ رہی تھی۔
ٹھنڈ ہونے کے باوجود سڑکوں پر کافی رش تھا۔ اور پھر یہ جگہ تو خاصی ٹورسٹ سے بڑھی رہتی تھی۔ اب بھی وہ لوگ یہاں آۓ تھے۔

"حرم سب سے خوبصورت ملک کونسا ہے ؟"میر نے لندن آٸی کا خوبصورت منظر دیکھتے اس سے پوچھا

"آف کارس پاکستان۔۔" اور ساتھ ہی پر جوش آواز میں کہا
دل دل پاکستان ۔۔۔
جان جان پاکستان۔۔۔

"آف کارس پاکستان۔۔" اور ساتھ ہی پر جوش آواز میں کہا دل دل پاکستان ۔۔۔جان جان پاکستان۔۔۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

حرم نے بغیر توقف جواب دیا۔۔۔۔وہ مسکراتے ہوۓ چمکتی آنکهوں میں اپنے وطن سے محبت لیے کہہ رہی تھی۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.


حرم نے بغیر توقف جواب دیا۔۔۔۔وہ مسکراتے ہوۓ چمکتی آنکهوں میں اپنے وطن سے محبت لیے کہہ رہی تھی۔

"پاکستان کا شمار خوبصورت ممالک میں ہوتا ہے۔ ہماری پاک سرزمين پر اللّٰه پاک کا خاص کرم ہے۔ ہمیں تمام موسم سردی گرمی ، بہار، خزاں نصیب ہوتے ہیں۔ پہاڑ ،صحرا ،ساحل سمندر، میدان۔۔۔ ہر طرح کا علاقہ نعمت کے طور پر ہمیں عطا کیے گٸے ہیں۔ ہمارے وطن کا نام " اسلامی جمہوریہ پاکستان " انتہائی خوبصورت ہے۔ عالم اسلام کا خوبصورت چاند ہمارے پرچم پر سجا ہے۔ "
میر مسکراتی نظروں سے دیکھتے اسے سن رہا تھا۔

"ہم نوجوان کیا کرتے ہیں؟ یوم آزادی کو سفید اور ہرا لباس خوشی سے پہنتے ہیں۔ جھنڈیاں لگاتے، گھر گلی محلے سجاتے ہیں۔ خوشيوں کا دن مناتے ہیں۔ مگر ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں۔ یہ آزادی ہمارے اسلاف کی بےشمار قربانیوں کا صلہ ہے۔ پاکستان کا جھنڈا چھتوں پر لہراتے ہماری آنکھیں اس پاک پرچم کی محبت سے چمک رہی ہوتی ہے۔ ہمیں یوم آزادی کو یہ ضرور سوچنا چاہیٸے ۔ میرا اس ملک کی ترقی و فلاح میں کیا حصہ ہے؟ "

یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)Where stories live. Discover now