قسط 6

2K 105 34
                                    

نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
افان بڑبڑایا

نہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے
افان کی آواز کسی سرگوشی کہ ماند لگی

نہیں نہیں یہ سب ایک خواب ہے
بہت برا
بہت بھیانک
یہ ایک سیراب ہے بہت برا
افان کی آواز اب پہلے سے بلند ہوتی جارہی تھی

یہ سب جھوٹ ہے
ایک فریب ہے
افان کی آنکھوں سے خون نکلنے کو تیار تھا

یہ سب دھوکہ ہے میرے ساتھ
ایسا کیسے ہوسکتا ہے میرے ساتھ
افان کو اپنے گالوں پہ پانی پھسلتا ہوا محسوس ہوا

میرا خدا ایسا نہیں کر سکتا میرے ساتھ
میرا خدا مجھ سے محبت کرتا ہے بہت محبت کرتا ہے
پھر وہ میری محبت مجھ سے کیسے چھین سکتا ہے
افان جیسے اپنے آپ سے بات کرنے لگا

نہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
وہ یہ دہراتا جاتا

میں نے بہت دعائیں کی ہیں میری دعائیں رائیگاں تھوڑی جائیں گی
وہ رب مجھے 70 مائوں جتنا پیار کرتا ہے وہ ایسا نہیں کرسکتا میرے ساتھ
وہ اپنی دھن میں بولے جارہا تھا نہ آس پاس کا ھوش نہ آس پاس کہ لوگوں کا

میں نے بہت دعائیں کی ہیں کہتے ہیں سچی دل کی دعا رد نہیں ہوتی میری کیسے ہوگئی
نہیں ہوسکتی میری دعا رد
وہ اپنے چہرے پہ بیدردی سے آئے آنسوئوں کو ہٹاتے بولا

تحجد کی دعا تو ضرور قبول ہوتی ہے نا تو میری بھی ہونی چاہیے تھی
اب وہ اس چہرے پہ نظریں جمائے کہ رہا تھا جس کہ لیے وہ دن رات تڑپتا رہا تھا

افان آگے آیا اس کے مقابل مگر آج بھی اس کے پیروں نے اس کا ساتھ نہ دیا وہ وہیں زمیں پہ بیٹھتا چلا گیا
کیوں نہ ہوسکی تم میری بتائو مجھے
میرے علاوہ تم کیسے کسی اور کی ہوگئی

میں نے پوری صداقت اور ایمانداری سے محبت کی ہے تم سے اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا اگر میں یہ سب دیکھنے کے بعد بھی زندہ رہا

تم میری زندگی میں میری مرضی کے بغیر آئی تھی
مگر میں اب تمہیں کہیں جانے نہیں دوں گا
نہیں تمہیں میں کہیں جانے نہیں دوں گا نہیں

میرا حال دیکھو کیا میں ایسا تھا تمہاری محبت میں پاگل ہوگیا ہوں میں اور تم
افان نے اس کہ چہرے پہ نظریں جمائے کہا

میں دن رات تمہاری ایک جھلک دیکھنے کہ لیے تڑپا ہوں اور اب میں تمہیں دیکھ رہا ہوں تو اس حالت میں
اس ہولناک خاموشی میں افان کے رونے کی آواز شامل تھی
خاموشی بھی افان کہ ساتھ رو رہی تھی

***********************************

افان شایان نے پکارا تو افان نے اسے دیکھا
اب آگے کیا ارادہ ہے میرے بھائی شایان نے پوچھا
کس بارے میں افان الجھا
میری شادی کہ بارے میں یار شایان نے زچ ہوکے کہا
ہم یہاں کیا ڈسکس کرنے آئے ہیں اور تو کن سوچوں میں پڑا ہے
ہاں نہیں وہ افان الجھا
یہ لو ھادی ان سب کے آرڈر لے کر واپس آیا
ھادی اس کو زبردستی لے کہ آیا ہے کیا یار شایان نے افان کی طرف اشارہ کرتے کہا
ھادی نے افان کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا
ھادی کیا بتاتا کہ وہ واقعی افان کو زبردستی لے کر آیا ہے
افان چل شایان نے بلایا ہے ڈسکشن کرنی ہے شادی کی
ھادی نے افان کے کمرے میں آکے کہا
نہیں میں نہیں چل رہا افان نے ٹالا
پاگل نہ بن کتنے دن سے گھر میں بند پڑا ہے ھادی نے غصے سے کہا
تو کیا کروں باہر نکل کہ میں افان نے بھی غصے سے کہا
تو اتنا مایوس کیوں ہوگیا ہے
ھادی نے کہا
دنیا ختم ہوگئی ہے کیا
ہاں مجھے لگتا ہے میری دنیا ختم ہوگئی ہے
افان نے مایوسی سے کہا
افان ایسا نہ کہہ میرے یار ھادی صوفے سے اٹھ کہ افان کے گلے لگ گیا
شایان کی شادی گزر جانے دے پھر ڈھونڈتے ہیں بھابی کو
ھادی نے اسے پھر سے دلاسا دیا
اتنے وقت سے اور کیا کر رہے ہیں ہم ھادی
افان ہنوز مایوس ہی تھا
یار اتنا مایوس نہ ہو
شایان کی شادی گزر جانے دے پھر ہم مل کہ کرتے ہیں کچھ ابھی چل شایان انتظار کر رہا ہے ہمارا کیفے میں
ھادی نے افان کو اٹھاتے ہوئے کہا
اچھا آتا ہوں افان نے اٹھتے ہوئے کہا اسے احساس تھا سب اس کی وجہ سے پریشان تھے اب وہ کسی کو اور زیادہ پریشان نہیں دیکھنا چاہتا تھا
اب تو کہاں کھو گیا شایان نے ھادی کا کندھا ہلایا
نہیں کہیں نہیں ھادی نے کہا
اچھا اب بتائو تم لوگ نکاح کی تیاری کہاں پہچی شایان نے اپنی دھن میں واپس آکے پوچھا
نکاح کی سب تیاری مکمل ہی سمجھو ھادی نے کہا
اچھا گڈ شایان نے خوشی سے کہا
ھادی نے بھی سر ہلادیا آج کل وہ ڈبل کام کر رہا تھا
پہلے بابا کے ساتھ آفس اس کے بعد شایان کے شادی کی تیاریاں اپنے حصے کی بھی اور افان کے بھی حصے کی بھی۔۔۔

Ahsas Muhabbat❤ (Complete Novel)Where stories live. Discover now