قسط 8

2K 121 42
                                    

سوری وہ میں کال آگئی تھی بہت ضروری
ھادی نے واپس آکے معذرت کی
جی وہ لڑکی آپ کو کیا بلا رہی تھی
ھادی نے پوچھا
جی وہ میری بہن تھی
آیت نے کہا
وہ آپ کو کیا بلا رہی تھی
ھادی نے کہا
ثمن بلا رہی تھی وہ مجھے
آیت نے کہا
جہاں تک میں جانتا ہوں آپ کا نام آیت ہے ھادی نے کہا
کہاں تک جانتے ہیں آپ اور کیوں آیت نے کہا
دیکھیں اس دن وہ جو ہوا وہ سب ایک مس انڈسٹیننگ تھی
ھادی نے کہا
وہ میرا دوست تھا جو اس دن ھادی نے اسے یاد دلانا چاہا
کیسے ہیں وہ آیت نے جلد بازی میں کہا
بلکل ٹھیک ھادی نے مسکرا کر کہا
نہیں میرا مطلب تھا کہ کیا سمجھتے ہیں وہ آپ کے دوست اپنے آپ کو آیت نے بات کو سنبھالا
اس کہ منہ سے نا جانے یہ کیسے نکل گیا تھا
دیکھیں اس دن میرے دوست کی طبعیت بہت خراب ہوگئی تھی وہ اپنے ھوش میں نہیں تھا
ھادی نے اسے سمجھانا چاہا
آپ جانتے ہیں لوگوں نے کیا کیا باتیں کی ہیں
آیت نے افسردہ ہوتے ہوئے کہا
دیکھیں یہ سب ایک بہت بڑی غلط فہمی تھی میں آپ سے سوری کہنا چاہتا ہوں
ھادی نے شرمندگی سے کہا
اس نے بھی سنا تھا لوگوں نے سو باتیں بنائی تھی
آپ کیوں سوری کہہ رہے ہیں آیت نے اسے شرمندہ ہوتے دیکھ کہا
جی وہ میرا دوست تھا اس لیے اور وہ خود بھی آپ سے سوری کہے گا بس وہ آجائے
ھادی نے کہا وہ بہت خوش تھا افان کہ لیے
نہیں مجھے کسی کے بھء سوری کی کوئی ضرورت نہیں پلیز
آیت نے کہا اور وہاں سے ہٹ گئی۔۔۔

********************************

آیت کیا تھا یہ سب
سب کہ باہر جانے کہ بعد اریبہ نے آیت سے پوچھا
جو کرسی پہ بیٹھی کانپ رہی تھی
آیت کون تھا یہ لڑکا اریبہ نے پھر پوچھا
میں نہیں جانتی آیت نے اٹکتے ہوئے کہا
تم نہیں جانتی وہ کون تھا اریبہ نے ایک بار پھر کہا تو آیت نے نفی میں سر ہلادیا
وہ یہ سب کیا کہہ رہا تھا آیت
میں نہیں جانتی آیت نے اپنے چہرے کو صاف کرتے کہا
تو پھر رو کیوں رہی ہو اریبہ نے کہا
آیت بس کرجائو اریبہ لگاتار اسے چپ کروانے کی کوشش میں لگی ہوئی تھی
پتا نہیں کون تھا کیا کہہ رہا تھا اریبہ نے غصے سے کہا
مجھے تو لگتا ہے پاگل تھا اریبہ نے کہا
نہیں
پاگل نہیں تھا وہ آیت نے ایک دم اٹھتے ہوئے کہا اریبہ نے اسے دیکھا
نہیں وہ پاگل نہیں تھا وہ ٹھیک تھا وہ آیا تھا پھر پتا نہیں کیا ہوا اور آیت چہرہ دونوں ھاتھوں میں چھپا کر پھوٹ پھوٹ کہ رو دی
ارے اگر تم اسے نہیں جانتی تو رو کیوں رہی ہو اریبہ اسے چپ کروا کروا کر ہلکان ہورہی تھی
دیکھو اگر کوئی بات ہے آیت تو تم مجھے بتا سکتی ہو
اریبہ نے اس کے ھاتھ پہ ھاتھ رکھ کہ کہا
آیت نے نفی میں سر ہلادیا
دروازے پہ نوک ہوا تو آیت نے چہرہ صاف کیا اریبہ نے دروازہ کھولا
اریبہ آئو تمہارا فوٹو سیشن ہونا ہے اس کی ایک کزن نے کہا
ہاں میں آتی ہوں تم جائو اریبہ نے اسے باہر سے ہی بھیجا
آئی ایم سوری اریبہ میری وجہ سے تمہارا فنکشن خراب ہورہا ہے تم جائو آیت نے چہرہ صاف کرتے ہوئے کہا
آیت تمہیں اس حالت میں چھوڑ کہ میں کیسے اریبہ نے کہا
نہیں پلیز تم جائو اور پلیز ایک اور کام کردو مجھے گھر بھیج دو آیت نے کہا
لیکن تم اکیلی کیسے جائوگی اریبہ نے فکرمندی سے کہا
میں چلی جائوں گی کسی ڈرائیور کہ ساتھ پلیز آیت نے کہا
اچھا میں دیکھتی ہوں اریبہ نے کہا اور فون ملانے لگی۔۔۔

Ahsas Muhabbat❤ (Complete Novel)Where stories live. Discover now