قسط 13

2.5K 106 47
                                    

آنٹی پلیز میں لے جائوں آیت کو

اریبہ نائلہ بیگم کہ ساتھ بیٹھی ان کو منانے میں لگی تھی

میں چھوڑ جائوں گی جلدی آیت کو
اریبہ نے پھر کہا

وہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں بیٹا مگر اسے بخار ہے نہ
نائلہ بیگم نے اسے ٹالا

تبھی تو کہہ رہی ہوں اس کا موڈ بھی چینج ہوجائے گا
اریبہ نے انہیں قائل کرنا چاہا

ٹھیک ہے جائو تم لوگ ، نائلہ بیگم نے مانتے ہوئے کہا

آنٹی ہم سب فرینڈز ہی ہیں میں آیت شفق شیزا اور شایان بس ساتھ ہوگا
اریبہ نے جھوٹ بولا

ہاں ٹھیک ہے جائو تم لوگ خیر سے
نائلہ بیگم نے کہا اور اریبہ خوش ہوتے ہوئے اٹھ گئیں

اریبہ اوپر آئی اور کمرے میں آکے دروازہ بند کیا
سامنے بیڈ پہ آیت اسی طرح بیٹھی ہوئی تھی اریبہ پاس آئی

میں نے آنٹی کو منالیا ہے تم چلوگی نہ
اریبہ نے اس کہ ساتھ بیٹھتے ہوئے پوچھا
آیت نے سر ہلادیا

پھر اٹھو جلدی تیار ہوجائو اپنا حلیہ سنوار لو کچھ
اریبہ نے کہا تو آیت سر ہلا کر اٹھ گئی

آیت واش روم میں آئی
آئینے کہ سامنے کھڑے ہوئی

اپنا چہرہ دیکھا اور تلخی سے مسکرادی

*میرا انتظار کرنا*

*افان نے کہا ہے وہ اس رشتے کو قائم نہیں رکھنا چاہتا*

*افان نے پیپرز سائن کردیے ہیں*

آیت نے پانی کا نل کھولا
اور بہتے پاندی کی دھار کو دیکھتی رہی

*ایسا کیسے ہوسکتا ہے میرے ساتھ*

*تحجد کی دعا تو کبھی رد نہیں ہوتی میری کیوں ہوگئی*

اسے افان کا چہرہ یاد آیا اس کا اس طرح تڑپنا
آیت نے سر جھٹکا

اس نے اپنے چہرے پہ پانی کہ چھینٹے مارے

*آیت تم اب بھی میرے نکاح میں ہو*
*آیت تم اب بھی میرے نکاح میں ہو*

آیت کہ کانوں میں افان کہ یہ الفاظ گونج رہے تھے

آیت کہ چہرے پہ پانی کہ ساتھ ساتھ اس کہ آنسو بھی بہہ رہے تھے

اس نے پانی کا نل بند کردیا اور دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرنے لگی

Ahsas Muhabbat❤ (Complete Novel)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora