سچائی کی خاموشی

7.2K 255 99
                                    

ثمرین لان میں بیٹھی میگزین پڑھ رہی تھی، جب نازیہ اور فاطمہ اُس کے سر پر آکھڑی ہوئیں۔۔۔
موٹی کالی آنکھیں، چہرے پہ ہر دفعہ کی سادگی، اور اپنے موٹے سے چشمے کیساتھ وہ لڑکی کسی کا بھی دل چرا سکتی تھی۔۔۔

ارے پڑھاکو اب کیا پڑھ رہی ہو ، پیپرز ختم ہو چکے ہیں۔ نازیہ نے اس کے ہاتھوں سے میگزین کھینچا۔۔۔۔

افوووو!!!!  تم دونوں تو بمب پھوڑتی ہو ایک دم سے آ کر، ثمرین نے اپنا چشمہ دورست کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔

تو کیا فون کر کے آئیں۔۔۔؟  کہ ہم تشریف لا رہے ہیں، تاکہ تم ہمیشہ کی طرح کچن میں گھس جاؤ۔۔۔  فاطمہ نے ناک چڑھائی۔۔۔۔۔

اک تم دونوں کا احساس کرتی ہوں ۔۔ الٹا مجھے طعنے دے رہی ہو۔ ثمرین خفا ہوئی۔۔۔۔
اچھا! بحث بند کرو۔ جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کرتے ہیں۔ نازیہ نے ثمرین کو چپ کرواتے ہوئے کہا۔۔۔۔

کون سا کام؟ ثمرین نے سوالیہ نظروں سے دونوں کو دیکھا۔۔۔

ارے وہی عاطف بھائی اور تمہارے رشتے کی بات۔ نازیہ گویا ہوئی ۔ ۔

تم دونوں پاگل ہو کیا ؟ ، ثمرین حیران رہ گئی تھی کہ ان دونوں نے اتنی بڑی بات کہہ کیسے دی
دیکھو ثمرین!  میرے بھائی کے پیچھے پہلے ہی دو لڑکیاں پاگل ہیں، اور بابا تو ان کی شادی کروانے کے چکروں میں ہیں ۔۔۔ اب اگر ان کا دل تم پر آ گیا ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔۔ فاطمہ نے ساری تفصیل سے بتائی۔۔۔۔۔۔

دیکھو یہ بات مذاق میں ہی اچھی لگتی ہے۔ میں نے ان کے بارے میں ایسا کبھی نہیں سوچا۔۔۔۔ اور اگر امی کو پتا چلا تو بہت خفا ہوں گی۔ ثمرین نے پریشان ہوتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔

تمہیں مذاق لگ رہا ہے یہ سب ؟ بھائی بہت سنجیدہ ہیں تمہیں لےکر  ، وہ گھر بھی  بتا چکے ہیں اور بہت بڑا ہنگامہ بھی ہو چکا ہے اس بات کو لے کر۔ فاطمہ نے پوری بات پھر تفصیل سے سمجھائی۔۔۔۔۔

لیکن میں یہ نہیں کر سکتی، سمجھا دو ان کو۔ ثمرین نے صاف انکار کیا۔۔۔

شائستہ بھابھی تو پہلے ہی بہت آگ لگا چکی ہیں، اب تم انکار کر دو تاکہ اور بات کا بتنگڑ بنے۔ فاطمہ نے غصے سے کہا۔۔

تو مجھے بتا کر بات کی ہے ؟ جو مجھے قصور وار ٹھہرا رہی ہو دونوں۔۔۔ ثمرین رونے کو تھی۔۔۔۔۔

اتنا اچھا بھائی ہے میرا  ....  تمہاری سوچ ہے، نازیہ نے میز پر پڑا سیب اٹھاتے ہوئے کہا۔۔۔۔

تو میں کیا کروں؟  ثمرین کو دونوں پر بلا کی  حیرت ہوئی تھی . . .
        
              ___________________

ثمرین اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی۔ ثمرین کے والد  دو سال پہلے ہارٹ کے زیر اثر خالق حقیقی کو جا ملے تھے، اور اب بس وہ اور اسکی ماں ہی ایک دوسرے کا سہارا تھیں۔۔۔۔

عجیب کنبہ از رابعہ تبسم Where stories live. Discover now