محبت نہیں عشق

46 6 3
                                    

کیوں پاکستان ہی کیوں ہانی ؟ میں کیسے جاؤں اس ملک میں جو مجھے کبھی راس نہیں آ سکتا میں جانتی ہوں اگر میں گئی تو کچھ غلط ہو جائے گا ہانی میں شائد اس بار کچھ برداشت نہ کر پاؤں " بیڈ سے ٹیک لگاے کھڑکی سے باہر دیکھتی ایبو نے بے بسی سے کہا تھا "
"ایبو مجھے سیلفش سمجھ لو لیکن پلیز ہاں بول دو پھوپھو کو" تم اگر میرے ساتھ ہو گی تو میں شائد اتنا برا اور اکیلا فیل نہیں کروں گی " حنا نے ایبو کے ہاتھ کو ہاتھ میں لیتے ہوے کہا تھا "
"میرب کہتی ہے کے پاکستان بہت پیارا ہے میں نے تصویریں بھی دیکھی ہیں وہاں کی لیکن تمہیں پتہ ہانی مجھے خوف آتا ہے اس ملک سے ڈر لگتا ہے پاکستان سے کچھ کچھ بہت عجیب سی وائب آتی ہے یقین کرو حنا مجھے لگتا ہے کے کچھ ہے اس ملک میں جو مجھے نہیں جاننا چاہیے " ایبو نے حنا کے ہاتھوں کو دباتے ہوے اسکی طرف دیکھ کے کہا "
"لیکن ایبو میرب بھی تو پاکستان میں ہی ہے نہ تم اس سے بھی مل لینا ویسے بھی ابھی تو اسکی کزنز کی شادی کی وجہ سے وہ کچھ مہینے تو آ بھی نہیں سکتی نہ " پلیز نہ مت کرو "
************************
"فون کی بیل پے میرب نے مسکراتے ہوے فون کو دیکھا جہاں ایبو کالنگ چمک رہا تھا "
"" جی جناب کہئے کیا حال چال ہیں ؟ میرب کی کھنکتی آواز پے ایبو مسکرائی "
"حال تو خراب ہیں چال کا پتہ نہیں " ایبو نے میرب کے ہی انداز میں کہا تو میرب کا قہقہ چھوٹا '

"کیوں بھئ حال کیوں خراب ہو گیا میڈم کا ؟

" کیوں کے حلات خراب ہیں میرے "

"مطلب بات سیریس ہے ؟ ہمممممم

" بہت زیادہ "
دو لفظی جواب پے میرب نے ماتھا سکڑا "

"تو بتائے پھر کیا ہو گیا حلات کو ؟

" میں پاکستان آ رہی ہوں "

وہاٹ؟ تم مذاق کر رہی ہو ہیں نہ ؟

"بلکل نہیں میں اور حنا پاکستان آ رہی ہیں حنا کا لڑکا میرا مطلب ہے جس سے حنا کی شادی ہو گی اسے دیکھنے اور پسند کرنے آ رہی ہیں "

دیکھو اگر یہ مذاق ہے تو بہت بیہودہ ہے " میں بتا رہی ہوں کوئی بھی اس بات پے یقین نہیں کرے کا گا تم لوگوں کو تو جھوٹ بھی نہیں بولنا آتا "

یہ کوئی مذاق نہیں ہے مس میرب رایزادہ" میں اور حنا سچ میں پاکستان آ رہی ہیں "

دیکھو لڑکیو ! یہ بات چلو مان لیتی ہوں کے تم لوگ پاکستان آ رہی ہو" لیکن یقین کرو یہ لڑکا دیکھنے والی بات زیادہ ہو گیا
" میرب نے ہنس کے کہا تو ایبو نے حنا کی طرف دیکھا جو پاس بیٹھی فرنچ فرایس سے انصاف کر رہی تھی "

میرب میں اور حنا سچ میں آ رہی ہیں پاکستان اور اگر تمہیں یقین نہیں کرنا تو نہ کرو بھاڑ میں جاؤ "

دیکھو ایبو بکواس مت کرو " مجھے پتہ ہے کے تم مذاق کر رہی ہو " اور ویسے بھی تمہیں ایک پتے کی بات بتاتی ہوں " پاکستان میں لڑکیاں لڑکوں کو پسند نہیں کرنے جاتی بلکے لڑکے لڑکی کو پسند کرنے جاتے " ہمارے پاکستان میں بھی کچھ رواج ہیں کے نہیں "

محبت نہیں عشق Where stories live. Discover now