محبت نہیں عشق

49 4 1
                                    

چلیں آنٹی اب میں نکلتی ہوں اپ چاۓ کے لئے نہ روکتیں تو میں اب تک گھر ہوتی " اللّه خافظ *
"اور ہاں اپ لوگ ضرور آئیے گا پرسوں "

"میرب بیگ اٹھاتی دروازے کی جانب جاتے ہوے بولی "

"ضرور بیٹا ہم لوگ ضرور آئیں گے "
"سعدیہ آنٹی نے مسکراتے ہوے کہا "
. . . . . . . . . . . .************* . . . . . . . . . . .

"حد کرتی ہو تم بھی نیلم " شرم کرو آج تو تھوڑا سا تیار کرنے دو ' مهندی ہے تمہاری یار "

"یار میرب بس کر دو اور کتنا تھوپو گی منہ ہے میرا کوئی دیوار تو نہیں جو تم پلستر کرتے ہی جا رہی ہو "
"میرب کا بلش لگاتا ہاتھ رکا ' کڑی تیوری سے نیلم کو گھور کے دیکھتی میرب نے دوبارہ بلش لگانا سٹارٹ کر دیا '"
"بکواس مت کیا کرو نیلم ' اب خاموش رہنا دلہنیں خاموش اچھی لگتی ہیں "
"جبکے میرب کی بات پے نیلم نے پوری آنکھیں کھول کے میرب کو دیکھا "
"دیکھو تو کہہ بھی کون رہا ہے ' جس کی خود کی زبان رکتی ہی نہیں "
"میرب کے جواب سے پہلے ہی باہر سے دادی کی آواز آنے لگی میرب نے گھوری ڈال کے نیلم کو دیکھا اور باہر نکل گئی جبکے نیلم پیچھے سے مسکرا دی "

"جی دادی جانی؟ میرب نے دادی کے پاس آ کے پوچھا جو کے گھر کے صحن میں سب لڑکیوں کے ساتھ بیٹھی تھیں '

"اری پگلی آج تیار ہونا تھا اور آج تم عجیب چڑیل بن کے گھوم رہی ہو '

"کیا دادی اپکی پوتی کے بہت نخرے ہیں کب سے اسے تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور وہ ہے کے تیار ہی نہیں ہو رہی کبھی کہتی ہے یہ مت لگاؤ کبھی کہتی ہے وہ مت لگاؤ بہت تنگ کرتی ہے اپکی پوتی "

"میرب تو پہلے ہی تپی ہوئی تھی نیلم پے فورن سے منہ کے زاویے بناتے دادی کو شکایت لگائی تھی اس کی '

"اچھا تم رہنے دو اسے یہ بتاؤ تمہاری سہیلی آنے والی تھی نا آج آئی کیوں نہیں ابھی تک ور تم نے سب کو دعوت دی تھی نہ آنے کی ؟

"ابھی آتی ہی ہوگی وہ بھی میں اب تیار ہو جاؤں ورنہ حنا کے سسرال والے کیا سوچیں گے کیسی پهوهر ہوں میں بھی "

"ہاں ہاں جاؤ جاؤ حنا کے نہیں تمہارے سسرال والے ہیں نہ جو تمہیں اپنا سگھڑاپا انکو بتانا ہے "

"اماں کی آواز پے میرب نے منہ بنا کے انھیں دیکھا "

"کیا اماں یار ' آپ بھی نہ " آج تو کچھ مت کہیں "

"اچھا نہیں کہہ رہی وہ تم جاؤ جا کے تیار ہو جاؤ "

. . . . . . . . . **************** . . . . . . . . . . .

" ہاے میں مر ہی نہ جاؤں کہیں " کتنی پیاری لگ رہی ہو تم ایبو یار " میں کہتی تھی نہ پہنا کرو تم اس طرح کے کپرے دیکھو تو کتنی حسین لگ رہی ہو "

"اب بس بھی کر دو یار میرب پہلے یہ حنا کی بچی نہیں جان چھوڑ رہی تھی اب تم بھی شروع ہو جاؤ "

محبت نہیں عشق Where stories live. Discover now