محبت نہیں عشق

49 5 0
                                    

ارحم نے موڑ کاٹتے ہوے حنا کی طرف دیکھا جو کے سیٹ پے آنکھیں موندے بیٹھی تھی یا شائد سو گئی تھی ارحم کے  ہونٹوں پے بے ساختہ سمائل آئ تھی "'یہ تو طے تھا کے حنا سے معصوم لڑکی تو ارحم کو نہیں مل سکتی تھی "_
"اہ شیٹ " ایک جگہ پے گاری رکنے پر ارحم نے سٹیرنگ پے مکا مارا تھا "
"کیا ہو گیا سب ٹھیک تو ہے نہ ؟
"ایبو کے پوچھنے پر ارحم نے مرر میں دیکھتے ہوے نفی میں سر ہلایا "
"شائد سڑک خراب ہونے کی وجہ سے آگے پانی جمع ہو گیا تھا "
ارحم نے سڑک کی حالت دیکھتے ہوے کہا تھا کیوں کے ایبو بیزاریت سے ٹوٹی سڑک دیکھ رہی تھی " آپ لوگ اندر ہی بیٹھیں میں دیکھتا ہوں گاری کو کیا مسلہ ہے "

"کتنے پیارے بچے ہیں یار "
"ایبو نے سڑک کے سائیڈ پے کھڑے بچوں کو دیکھ کے کہا جو کے سڑک پے کھڑے بھیک مانگ رہے تھے "

"ہاں پیارے تو ہیں ماشااللہ "
میرب نے بھی تصدیق کی تھی "
"چلو نہ پیکس لیتے ہیں کچھ مجھے آنی کو بھی بھیجنی ہیں پھر "
"ایبو کے کہنے پر میرب نے ہاتھ آگے بڑھایا "

ارے ہاتھ نہیں مانگ رہی تمہارا "اڈیٹ"  کیمرہ مانگ رہی ہوں تمہارا "

"او اچھا یہ لو"
میرب کے کہنے پر ایبو جو میرب کے برھتے ہاتھ پر ہاتھ رکھنے والی تھی جلدی سے کیمرہ نکالنے لگی "

"اس مردے کو بھی اٹھا لو کب سے بے سود پری ہے "
"ایبو کے کہنے پر میرب نے حنا پے نظریں ڈالی "

"رہنے دو بیچاری بچی کو اسکا بندہ اسے دیکھنا چاہتا ہوگا ابھی "
"بہت بدتمیز ہو تم میرب "چلو اب پھر میری تو لو نہ پیکس "

"اسلام و علیکم !
وعلیکم سلام !
" اپکا نام کیا ہے بیٹا ؟
"دلاور "
"دلاور کیا میں آپکے ساتھ پک بنوا لوں ؟

" میں گانوں میں نہیں آتا "

"جی میں جانتی ہوں آپ گانوں میں نہیں آتے "۔

" تو پھر آپ میرے ساتھ کیوں بنوانا چاہتی ہیں ؟

"کیوں کے مجھے آپ بہت کیوٹ لگ رہے ہو اس لئے "' اچھا آپکے مما پاپا کہاں ہیں آپ ایسے کیوں مانگ رہے ہو لوگوں سے آپکو برا نہیں لگتا ؟

" مما پاپا کچھ سال پہلے فوت ہو گے تھے " اس لئے کوئی بھی نہیں رکھتا تھا ہمیں'" کھانا بھی نہیں ہوتا تھا اس لئے مانگ کے کھاتے ہیں "

"تو آپ کے پاس کوئی رشتیدار بھی نہیں تھا کیا ؟ رہتے کہاں ہو آپ ؟ سوتے کہاں ہو ؟ 

" رشتیدار تھے جب مما پاپا تھے " اب کوئی نہیں ہے ' یہیں پے سوتے ہیں ہم دونوں بھائی "

" آپکے مما پاپا کو برا لگتا ہوگا نہ آپ ایسے مانگ کے کھا رہے ہو تو "

"نہیں اگر انھیں برا لگتا تو وہ کبھی چھوڑ کے نہ جاتے مجھے اور میرے بھائی ہم دونوں کو پہلے برا لگتا تھا لیکن اب عادت ہو گئی ہے "

محبت نہیں عشق Where stories live. Discover now