پارسائی سے آگے رسوائی

39 1 0
                                    

دھوکے کے بارے میں تو ہم ہمیشہ سے سنتے آئیں ہیں لیکن سب سے خطرناک دھوکہ وہ ہے جو انسان خود کو ہی دیتا ہے سراب ؟؟؟ نظر کا دھوکہ جس میں انسان کو نظر تو سب کچھ آتا ہے پر وہ کچھ دیکھنا نہیں چاہتا ۔۔۔۔اپنی خوشیوں کا دشمن خود ہی بنا ہوتا ہے سب کچھ جانتے بوجتے انجان بے خبر ۔۔۔۔حیات بھی اسی دھوکے میں تھی شاہ کے بارے میں جانتی تو سب تھی پر آنکھیں بند کی ہوئی تھی شائد حقیقت کو دیکھنا سمجھنا ہی نہیں چاہتی تھی۔۔۔۔۔۔حیات نے اپنے لیے گھڑا خود ہی کھودا تھا جس میں وہ بری طرح سے گری تھی۔۔۔۔۔
کیا واقعی محبت اسے کہتے ہیں جو حیات نے کی یا جو شازر نے کی تھی ۔۔۔۔نہیں یہ محبت نہیں ایک سراب تھا جسے اک نہ اک دن ختم ہونا ہی۔ تھا ۔۔۔کوئی بھی سراب کوئی بھی دھوکہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا اسے اپنی ایک مخصوص مدّت کے بعد ختم ہو جانا ہوتا ہے پھر سب کچھ واضح ہو جاتا ہے اللّه پاک کبھی بھی اپنے بندے کو ہمیشہ کے لیے بھٹکنے نہیں دیتا ایک نہ ایک دن اس پے تمام رشتوں کی حقیقتیں واضح کر دیتا ہے ۔۔۔۔ہم اکثر دیکھتے ہیں کے ایک بندہ جو بہت گناہگار تھا ہمیشہ برے کام کئے ہمیشہ غلط راستے پے چلا پر اک وقت آتا ہے جب وہ سب کچھ بھلا کے صرف اللّه پاک کے بتاۓ ہوۓ صراط مستکیم پے چلنے لگتا ہے۔۔۔۔کیونکے اللّه پاک کبھی بھی اپنے بندے کو ہمیشہ کے لیے بھٹکنے نہیں دیتا ہاں اسے موقع دیا ہوتا ہے کے وہ خود راہ راست پے آ جاۓ پر جب مسلسل اپنے بندو کو گمراہیوں میں ڈوبتے دیکھتا ہے تو اسے آزمائش سے گزارتا ہے تا کے وہ اپنے رب کو یاد کرے اپنے رب کی طرف رجوع کرے ۔۔۔۔وہ کہتے ہیں نہ کے جب دل ٹوٹتا ہے تو اللّه بہت یاد آتا ہے ۔۔۔۔۔۔
پھر پوری دنیا سے دھوکہ کھانے کے بعد جب انسان اللّه کی طرف آتا ہے تو اللّه پاک اسے تھام لیتا ہے ۔۔۔۔انسان جو اپنے دنیاوی رشتوں کی خاطر اللّه کو بھول جاتا ہے وہی اللّه انسان کے اک قدم اسکی طرف بڑھانے پر دس قدم بڑھاتا ہے۔۔۔۔بیشک اللّه اپنے بندوں  کو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے ۔۔۔آپ اک بر اسکی طرف بڑھیں تو سہی اک بار دل سے پکار کر تو دیکھیں ۔۔۔۔وہ آپکے سارے گناہ معاف کر کے آپکو اپناتا ہے بس آپ رجوع تو کریں ۔۔۔۔اللّه تو رحمان ہے رحیم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پارسائی سے آگے رسوائی Where stories live. Discover now