پارسائی سے آگے رسوائی

19 4 0
                                    

شاہ اور حیات کا رشتہ دن بہ دن مضبوط ہوتا گیا ۔۔۔۔۔حیات کے دل و دماغ پے اب ایک ھی شخص حاوی تھا اور وہ تھا شاہ ۔۔۔۔۔۔اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے حیات بس شاہ کو ھی سوچتی رہتی تھی۔۔۔۔حیات شاہ کو پسند کرنے لگی تھی ۔۔۔مگر ابھی تک حیات اور شاہ نے ایک دوسرے کو دیکھا تک نہیں تھا ۔۔۔۔۔حیات نے کبھی حور کے پاس شاہ کی کوئی تصویر دیکھی تھی مگر توجہ نہیں دی تھی۔۔۔۔۔کون جانتا تھا کے حیات کے لیے شاہ اس قدر خاص ہو جایگا۔۔۔۔۔۔۔خیر اب شاہ کی خوائشوں کا سلسلہ شرو ع ہونے والا تھا جس کو صرف حیات نے ھی پورا کرنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

آج شاہ نے حیات کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔۔۔۔۔۔۔
حیات میں آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں یقیناً آپ بہت خوبصورت ہونگی ۔۔۔۔
ہممممم وہ تو میں ہوں حیات نے خود کو سراہتے ہوۓ کہا ۔۔۔
تو کب بھیج رہی ہیں آپ مجھے اپنی پکس۔۔۔۔۔۔۔
پکس میں کیسے بھجوں پکس آپ جانتے تو ہیں میرے پاس نا اینڈرائڈ موبائل ہے نا ھی واٹس اپ ۔۔۔۔۔
میں کچھ نہیں جانتا مجھے آپ کو دیکھنا ہے تو دیکھنا ہے۔۔۔مجھ سے اب اور انتظار نہیں ہوتا ۔۔۔
مگر کیسے ؟؟؟؟؟
آپ کسی کزن کے نمبر سے یا کسی دوست کے نمبر سے مجھے بھیج دیں ۔۔۔
ھم کام تو مشکل ہے مگر سوچیں گیں ۔۔۔
لازمی سوچنا ہے ۔۔۔
اچھا بتائیں آپ کو کیا پسند ہے کچھ اپنی پسند کے بارے میں بھی بتائیں۔۔۔۔۔حیات نے بات کا رخ بدلا ۔۔
کیا مطلب؟؟؟ میں سمجھا نہیں کیسی پسند ؟؟؟
میرا مطلب آپ کو کیسی لڑکیاں پسند ہیں ۔۔۔۔۔مکیپ جویلری ڈریسنگ کیسا پسند ہے ۔۔۔۔۔۔شائد حیات خود کو شاہ کی پسند کے مطابق ڈھالنا چاہتی تھی اور اب تو شاہ بھی ایسا ھی چاہتا تھا ۔۔۔
مجھے لڑکیوں کے لمبے بال پسند ہیں پنک لپسٹک ۔۔۔جویلری میں لاکٹ ڈریسنگ سمپل ۔۔۔ایسی کے جو عورت کے سراپے کو مزید حسین بنا دے۔۔۔۔۔اور میک اپ کے بغیر لڑکیاں زیادہ اچھی  لگتی ہیں

ہمممممم مگر میں تو بہت میک اپ کرتی ہوں مجھے تو بہت پسند ہے ۔۔۔
یہ تو آپ کو دیکھنے کے بعد بتاؤں گا کے کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں ۔۔۔۔۔۔مجھے کل ہی آپ کی پکس چاہیے ۔۔۔بسس
اچھا ٹھیک ہے میں کل کزن کی طرف جاؤں گی اور آپ کو پکس بھجوں گی اسی کے نمبر سے
۔۔انتظار کروں گا میں ۔۔

ویسے دیکھا تو میں نے بھی نہیں آپ کو۔۔۔۔
مجھے دیکھ کے کیا کریں گی ۔۔؟
وہی جو آپ مجھے دیکھ کے کریں گیں ۔۔۔۔
ہاہاہاہاہا چلیں دیکھ لینا آپ بھی ۔۔۔۔مگر مجھے آپ کی پوری تصویر چاہئے صرف چہرہ نہ ہو بلکے سر سے لے کر پاؤں تک پوری تصویر ہو۔۔۔۔۔
اوکے بوس جو حکم ۔۔۔۔۔
حیات کسی صورت شاہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔۔اسی لیے اسکی ہر بات مانتی تھی ۔۔۔اور شاہ کو بھی حیات کی یہی بات پسند تھی کے وہ انکار نہیں کرتی تھی ۔۔۔
شاہ اور حیات کو باتیں کرتے کرتے کبھی رات کے ایک بج جاتے کبھی دو ۔۔۔۔۔مگر باتیں ختم ہونے کا نام ھی نہ لیتی تھیں

صرف اتنی سی محبت ہے تم سے شاہ کے ہر رات کی آخری سوچ اور صبح کا پہلا خیال ہو تم ۔۔۔۔
حیات جیسے ھی اٹھی اسکے دل و دماغ پے شاہ ھی سوار تھا ۔۔۔۔اسی لیے حیات کو یہ شعر یاد آگیا ۔۔۔۔۔اور ساتھ ھی شاہ کو میسج بھی کر دیا گڈ مارننگ ۔۔۔۔
مگر شاہ کی مصروفیات دن میں زیادہ ہوتی تھی تو کم ھی جواب دے پاتا تھا ۔۔۔۔۔
دو بجے کے وقت شاہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر آتا تھا۔۔۔۔تبھی حیات نے اسے میسج کیا کے میں کزن کی طرف جا رہی ہوں آپ کو پکس بھجوں گی . . . نمبر سینڈ کروں گی آپ اس نمبر پے مجھے واٹساپ پے میسج کرنا ۔۔۔
اوکے ۔۔۔جواب میں صرف اوکے کہا گیا ۔۔۔۔
حیات جب کزن کے گھر پونچی تو گھر میں کوئی نہیں تھا . . صرف اسکی کزن ھی تھی یہی اچھا موقع تھا تصویریں بنانے کا  . . حیات نے آمنہ سے کہا میری پکس بناؤ میں نے عاصم کو سینڈ کرنی ہے ۔۔۔ ۔۔
اہو ۔۔ کیا کہنے تو عاصم بھائی نے پکس کی فرمائش کی ہے . . ہاہاہا
جی بلکول فرمائش کی ہے  . . . .
عاصم حیات سے بہت محبت کرتا تھا خاندان کے سب لوگوں کے ساتھ ساتھ یہ بات حیات خود بھی جانتی تھی  . ۔ مگر حیات اب ایک غلط راستے پے چل پڑھی تھی  . . . جس میں صرف و صرف رسوائیاں ملنی تھیں ۔ .
حیات نے بال کھولے ہوۓ تھے گرین کلر کا فراک پہن رکھا تھا ساتھ ھی آنکھوں میں گہرا کاجول اور ہونٹوں پے پنک لپسٹک لگا لی ۔۔۔۔۔
آمنہ نے حیات کی بہت ساری پکس بنائی اور موبائل حیات کو دے دیا ۔۔۔۔یہ لو اور بھجو اپنے انکو پکس ہاہاہا  . . . .
حیات نے آمنہ کا نمبر شاہ کو بھجا اور میسج کرنے کو کہا ۔۔۔شاہ نے فورن میسج کیا اور حیات نے شاہ کو پکس جلدی سے سینڈ کر دی . . . شاہ کی پروفآئل پے شاہ کی پک لگی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔حیات نے ایک نظر شاہ کو دیکھا اور دل ھی دل میں کہا ہندسوم اور مسکرا دی ۔۔۔۔ساتھ ھی شاہ کا نمبر ڈیلیٹ کر دیا  . . . . . پھر تھوڑی دیر بعد آمنہ کو موبائل واپس دے دیا ۔۔۔۔۔۔
کیسی لگی پکس ؟؟؟؟حیات نے شاہ کو میسج کیا  . . .
ابھی مجھے دیکھنے دیں آپ کو رات کو بتاؤں گا  . . .
اوکے ۔۔ ۔۔
حیات اور آمنہ بیسٹ فرینڈز تھی مگر شاہ کے بارے میں حیات کسی کو بھی نہیں بتانا چاہتی تھی  . . . . . کیوں کے کہیں نہ کہیں وہ خود بھی جانتی تھی کے وہ غلط کر رہی ہے ۔۔۔۔مگر اب شاہ کے بغیر جینا مشکل ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔
محبت اندھی ہوتی ہے کسی نے سچ ھی کہا ہے اپنی ذات تک انسان بھلا دیتا ہے بس ایک ھی شخص یاد ہوتا ہے محبوب ۔۔۔۔اور محبوب کی آواز پے لبیک لبیک کا عالَم ہوتا ہے ۔۔۔۔صہیع غلط اچھائی برائی کچھ نظر نہیں آتا  . . ۔۔بس محبوب ھی سچا اور اچھا نظر آتا ہے ۔۔۔۔ایسی ھی ہوتی ہے محبت  . . . . .

پارسائی سے آگے رسوائی Where stories live. Discover now