Episode 1

215 2 0
                                    



احمد بھاری قدم اٹھاتا اندر کی جانب چل رہا تھا۔
رات کی تاریکی نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
دو کنال پر مشتمل یہ محل نما گھر روشنی میں جگمگا رہا تھا۔
باہر کی نسبت اندر زیادہ رنگ تھے۔

احمد بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا اندرونی دروازے پر آیا۔
احمد نے ہاتھ رکھا اور دروازہ اندر کی جانب کھلتا چلا گیا۔
نسوانی پرفیوم کی خوشبو اس کے نتھنوں سے آ ٹکرائی۔
معمول کے خلاف آج کوئی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

"افشاء کہاں ہے؟"
احمد نے ملازم کو روک کر مخاطب کیا۔

"میڈم اوپر کمرے میں ہیں۔۔۔"
وہ ٹرے سنبھالتا چل دیا۔

وسیع و عریض لاؤنج کے وسط میں صوفے تھے۔
بائیں جانب قد آور پردے کھڑکیوں کے آگے گرے ہوۓ تھے۔
لکڑی نما سیڑھیاں جن کی دیوار پر سیاہ رنگ کا ماربل آویزاں تھا۔
دائیں سمت سیڑھیاں اوپر جا رہی تھیں۔
احمد زینے چڑھنے لگا۔
سیڑھیوں کے ساتھ شیشہ نصب تھا۔

بنا دستک دئیے احمد پہلا دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گیا۔
افشاء سنگھار میز کے مقابل کھڑی اپنی زلفیں سنوار رہی تھی۔
احمد دروازے سے ٹیک لگا کر کھڑا ہو گیا۔

ہاتھ سینے پر باندھ لیے۔
نظریں افشاء کے سراپے پر تھیں۔

افشاء اس وقت مہرون رنگ کی سلیو لیس ساڑھی زیب تن کئے ہوۓ تھی۔
دودھیا بازو پلو کے نیچے سے جھانک رہے تھے۔
سیاہ سٹیپ میں کٹے بال شانوں پر ڈال رکھے تھے۔

ہونٹوں کو مہرون کلر کی لپ اسٹک سے پوشیدہ کر رکھا تھا جو اس کی دودھیا رنگت پر آفت ڈھا رہا تھا۔
چھوٹی چھوٹی سنہری آنکھیں جو کہ مصنوعی لینز کا کمال تھیں۔

سلم سمارٹ سی افشاء اپنی عمر سے بے حد چھوٹی معلوم ہوتی تھی۔
اس کی دراز قدامت پر ساڑھی جچ رہی تھی۔
احمد کی موجودگی کے باعث اس کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی۔
نزاکت سے اس کی جانب گھومی اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانے لگی۔

"آج تم جلدی کیوں آ گئے؟"
ملائی جیسے چہرے پر پہلے خفگی پھر حیرت کا عنصر نمایاں ہوا۔

"فارغ تھا تو سوچا تم سے مل لوں۔۔۔"
احمد دروازہ چھوڑ کر سیدھا ہو گیا۔

"حیرت ہے سردی میں بھی سلیو لیس۔۔۔"
احمد اسے دیکھتا ہوا سوچ رہا تھا۔

احمد براؤن پینٹ کے ساتھ وائٹ شرٹ اس پر براؤن کلر کا سویٹر پہنے ہوۓ تھا۔
سانولی رنگت پر ہلکی ہلکی شیو۔نفاست سے سیٹ کئے بال اسے پرکشش بنا رہے تھے۔

قدرتی بھنویں ایسے معلوم ہوتی مانو ابھی تراش کر آیا ہو۔
گلابی عنابی لب مسکراتے تو مقابل کو خیرہ کر دیتے۔
نجانے اس کی شخصیت میں کیسا سحر تھا جو ہر کسی کو اس کی جانب مائل کر دیتا۔

Uljhy Bandhan (Hamna Tanveer)Where stories live. Discover now