Episode 8

48 0 0
                                    


"اچھا پھر ٹھیک ہے۔۔۔"
وہ خوش تھی یا نہیں سمجھنے سے قاصر تھی۔

"ھان؟"
اسد شدت جذبات سے مغلوب ہو کر بولا۔

"اسد میں تمہیں دوبارہ کال کرتی ہوں۔۔۔"
ھان اس کی آواز میں چھپی حدت محسوس کر رہی تھی۔

"اچھا ٹھیک ہے۔۔۔"
اسد نے مسکراتے ہوۓ فون بند کر دیا۔

حریم کے چہرے پر فکر نمایاں تھی۔
سانس خارج کرتی وہ زینے اترنے لگی۔

"اماں بی میرے لئے چاےُ بنا دیں۔۔۔"
حریم تھکے تھکے انداز میں صوفے پر بیٹھ گئی۔

احمد لیپ ٹاپ سامنے رکھے ہینڈ فری لگاےُ اپنے کام میں مصروف تھا۔
حریم نے ایک نظر اس پر ڈالی اور پاؤں اوپر کر لیے۔

وہ احمد کو دیکھ نہیں رہی تھی لیکن دماغ اسی کے محور کے گرد گھوم رہا تھا۔
حریم شش و پنج میں مبتلا ہو گئی تھی۔

ایک طرف اسد تو دوسری جانب احمد۔
حریم نے ترچھی نظر سے احمد کو دیکھا جو حریم کی جانب متوجہ نہیں تھا۔

"احمد تم کراچی جاؤ گے اب؟"
حریم سنجیدگی سے اسے دیکھ رہی تھی۔

احمد نے نگاہ اٹھا کر حریم کو دیکھا۔
حریم کی آنکھوں میں ہلکی ہلکی نمی تھی۔

حریم اس وقت سیاہ رنگ کی سادہ سی شلوار قمیض میں ملبوس تھی۔
بال ہمیشہ کی مانند جوڑے میں مقید تھے۔
صاف رنگت چھوٹے چھوٹے لب بلا شبہ وہ حسین تھی۔

"میرا ارادہ ہے وہاں جانے کا۔ بس مجھے سر کی جانب سے آڈر کا انتظار ہے۔۔۔"
احمد کچھ دیر قبل ہونے والی بحث یکسر فراموش کر گیا۔

حریم خاموش ہو گئی۔
اماں بی چاےُ لے کر آ گئیں۔

حریم نے کپ اٹھایا اور زینے چڑھنے لگی۔
احمد کو یہ لڑکی پل پل حیران کر رہی تھی۔

"یہ لڑکی مجھے پاگل کر دے گی۔۔۔"
احمد سر جھٹکتا نگاہیں اسکرین پر مرکوز کر گیا۔
***********
"السلام علیکم! تائی امی۔۔۔"
اسد ہشاش بشاش سا اندر آیا۔

"وعلیکم السلام! آج جلدی نہیں آ گئے؟"
وہ گھڑی دیکھتی ہوئی بولیں۔

"جی کام نہیں تھا تو سوچا گھر آ جاؤں۔۔۔"
اسد کہتا ہوا صوفے پر بیٹھ گیا۔

"ایمن پانی لے کر آؤ اسد کے لیے۔۔۔"
وہ چہرہ موڑے زور سے بولیں۔

"رہنے دیں تائی امی وہ پڑھائی کر رہی ہو گی۔۔۔"
"پڑھائی! جانتی ہوں ناول والی پڑھائی کرتی ہے وہ۔۔۔"
وہ خفگی سے بولیں۔

"ھان آنے والی ہے اس کا کمرہ صاف کروا دیں آپ۔۔۔"
مسکراہٹ ایک لمحے کے لیے بھی اسد کے چہرے سے غائب نہیں ہوئی۔

"یہ تو بہت اچھی بات ہے۔شکر ہے اسے بھی گھر کی یاد آئی۔۔۔"
وہ منہ بناتی ہوئی بولیں۔

"میں فریش ہو جاؤں۔۔۔"
اسد مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا۔

Uljhy Bandhan (Hamna Tanveer)Where stories live. Discover now