Episode 6

55 0 0
                                    


"ہاں مجھے پتہ ہے تمہارے جیسے دوسرا پیس وہیں سے ملے گا۔۔۔"
حریم دانت نکالتی ہوئی بولی۔

"دیکھو مجھے لگتا ہے اب مینٹل ہاسپٹل چلے جانا ۔۔۔"

"تمہیں نہ؟ میں بھی دو دن سے یہی سوچ رہی ہوں بیچارے پاگل تمہیں مس کر رہے ہوں گے ہاےُ ہمارا احمد کہاں گیا؟"
حریم اس کی بات کاٹتی دہائی دینے لگی۔
احمد کا چہرہ مارے ضبط کے سرخ ہو گیا۔

"حریم تم انتہائی درجے کی۔۔۔"
"خوبصورت اور سمجھدار لڑکی ہو۔۔‍۔"
حریم اس کی بات مکمل ہونے سے قبل مسکراتی ہوئی بولی۔

احمد بس گھور کر رہ گیا۔
وہ لمحہ بہ لمحہ اس کا ضبط آزما رہی تھی اور احمد اتنا لاچار تھا کہ اسے کچھ کہہ بھی نہیں سکتا تھا۔

"احمق۔۔۔"
احمد نے بڑبڑاتے ہوۓ چہرہ دائیں جانب گھما گیا۔

"کون احمد؟"
حریم آگے کو ہوتی ہوئی بولی۔

احمد نے مٹھیاں بھینچ لیں۔
حریم لب دباےُ مسکرا رہی تھی۔
اور احمد زچ ہو رہا تھا۔

"تمہاری بیوی کچھ نہیں کہتی تمہیں؟"
حریم تعجب سے بولی۔

"میری کوئی بیوی نہیں یے۔۔۔"
احمد درشتی سے بولا۔

"اووہ تبھی یہ حال ہے اگر بیوی ہوتی تو اب تک سیدھا کر چکی ہوتی تمہیں۔۔۔"
حریم منہ بناتی ہوئی بولی۔

احمد نے ایک سلگتی نگاہ اس پر ڈالی۔
"تمہاری امی بات کرتی ہیں تم سے؟"
حریم اس کے غصے کا اثر لئے بنا بولی۔

"مطلب؟"
احمد بیزاری سے بولا۔

"مطلب یہ کہ نہ تو تم جواب دیتے ہو صحیح طرح نہ ہی خود سے بات کرتے تو تمہاری امی بات کرتی ہیں تم سے؟"
حریم نے معصومیت سے پھر سے سوال دہرایا۔

"تم کر رہی ہو یا نہیں؟"
احمد گردن گھماتا اسے گھورنے لگا۔

"اووہ مطلب ایسے ہی! بیچاری کیا کہتی ہوں گیں تمہاری امی کیسا بیٹا ملا ہے جو بولتا ہی نہیں۔۔۔"
حریم نفی میں سر ہلاتی تاسف سے بولی۔

احمد سر جھٹک کر زمین کو دیکھنے لگا۔
یونہی رات گزر گئی۔
صبح صادق کا وقت تھا اور یہ تہ خانہ نیم تاریکی میں ڈوبا تھا۔

یہاں بیٹھے دونوں نفوس سوچ بچار میں محو تھے جب انہیں لاک کھلنے کی آواز سنائی دی۔
حریم نے احمد کو دیکھا اور احمد نے حریم کو۔
دروازہ کھلنے کے باعث روشنی اندر داخل ہونے لگی۔

وہ ایک لڑکی تھی۔
احمد ایک لمحے میں اسے پہچان چکا تھا۔

"تم یہاں کیا کرنے آئی ہو؟"
احمد پلک جھپکتے اس لڑکی کے مقابل کھڑا تھا۔
آواز اتنی آہستہ تھی کہ مقابل بمشکل سن پائی۔

"احمد یہ چابی ہے یہاں ایک سرنگ ہے تم دونوں وہاں سے باہر نکل جاؤ اور ہاں دروازے پر شاید آدمی معمور ہے تم خیال سے نکل جانا اور یہ رکھ لو کھانے پینے کا سامان۔۔۔"
وہ عجلت میں کہتی عقب میں دیکھنے لگی۔

Uljhy Bandhan (Hamna Tanveer)Where stories live. Discover now